15/03/2026
نے کہا کہ آج 15 مارچ 2026 ان کی زندگی کا ایک اہم دن ہے کیونکہ ٹھیک چار سال پہلے 15 مارچ 2022 کو دن 11:30 بجے انہوں نے بطور ویلج چیئرمین حلف اٹھایا تھا اور آج الحمدللہ ان کا آئینی ٹینور مکمل ہوگیا ہے۔ نے کہا کہ الحمدللہ چار سال بعد عوامی ذمہ داری سے فارغ ہو کر بھی وہ خوشی محسوس کرتے ہیں کیونکہ عوامی ذمہ داری کوئی معمولی کام نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک بڑی امانت اور ذمہ داری ہوتی ہے۔ چیئرمین جاوید خان آفریدی نے ان تمام عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کیا اور ووٹ دے کر انہیں خدمت کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ضمیر مطمئن ہے کہ انہوں نے بغیر تنخواہ اور بغیر فنڈز تین سال مسلسل عوامی خدمت کی اور بعد میں تین سال کے بعد کچھ اعزازیہ اور سپورٹس ایکٹیویٹی کے لیے محدود فنڈز ریلیز ہوئے۔ نے کہا کہ ابتدائی دنوں میں حالات بہت مشکل تھے کیونکہ عوام کو چیئرمینز کی پہچان بھی مشکل تھی اس لیے زیادہ تر لوگ باڑہ آفس آتے تھے اور انہوں نے اپنے دفتر میں قوم ملک دین خیل، برقمبرخیل، شلوبر، سپاہ، اکاخیل، زخہ خیل حتیٰ کہ قوم کوکی خیل تک کے لوگوں کے لیے پورے ضلع خیبر اور تحصیل باڑہ کے دستخط اور ویریفیکیشن کے کام کیے اور کبھی کسی کو واپس نہیں کیا حالانکہ ان کی ذمہ داری صرف ویلج کونسل سپین قبر بی تک محدود تھی۔ نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ عوامی حقوق کے لیے انہوں نے تحصیل کونسل باڑہ کے ہر اجلاس میں شرکت کی اور تحصیل کونسل باڑہ اور صوبائی ایکشن کونسل کے پلیٹ فارم سے ہر احتجاج اور جدوجہد میں ایمانداری کے ساتھ حصہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی ایکشن کونسل خیبرپختونخوا، ایکس فاٹا چیئرمین اتحاد، باڑہ تحصیل کونسل، قوم سپاہ چیئرمین اتحاد اور مختلف سرکاری کمیٹیوں میں بھی انہوں نے عوامی حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کیا اور کوئی ایسا پلیٹ فارم نہیں چھوڑا جہاں عوام کے حق کے لیے آواز اٹھانا ضروری ہو اور وہ موجود نہ ہوں۔ نے کہا کہ بدقسمتی سے صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی طرف سے فنڈز ریلیز نہیں ہوئے جس کی وجہ سے عوام کی خدمت اس طرح نہیں ہو سکی جس طرح ان کا حق تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی حیثیت کے مطابق ایمانداری کے ساتھ کوشش کی اور کوئی کمپرومائز نہیں کیا جس کے گواہ تحصیل کونسل باڑہ کے چیئرمینز اور قوم سپاہ کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خدمت کے جذبے کی بنیاد پر ووٹ ملا تھا کیونکہ وہ 2012 سے خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی اور سپاہ یوتھ آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کرتے آ رہے تھے اور اسی جذبے کی بنیاد پر عوام نے انہیں منتخب کیا۔ نے کہا کہ الحمدللہ وہ جذبہ آج بھی زندہ ہے اور ان شاء اللہ دوستوں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوامی خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فروری 2025 میں جب تحصیل چیئرمین مفتی محمد کفیل آفریدی نے انہیں 14 دنوں کے لیے تحصیل ایکٹنگ چیئرمین منتخب کیا تو ان دنوں میں بھی انہوں نے دن رات محنت کر کے عوام کو ریلیف دینے اور آسانی پیدا کرنے کی کوشش کی۔ چیئرمین جاوید خان آفریدی نے کہا کہ انہیں یہ بھی فخر ہے کہ تحصیل باڑہ میں تحصیل کونسل کے چیئرمینز، سیاسی مشران، مختلف تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ہمیشہ ان کی قدر اور احترام کیا جس پر وہ سب کے بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سرکاری ذمہ داری ختم ہوگئی ہے لیکن عوام کی خدمت کا جذبہ ختم نہیں ہوا اور وہ پہلے کی طرح عوامی خدمت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس دوران ان سے کوئی کوتاہی ہوئی ہو تو سب سے پہلے اپنے ویلج کونسل کے عوام اور اس کے بعد تحصیل باڑہ کے تمام عوام سے معذرت خواہ ہیں۔ آخر میں نے کہا کہ آج تحصیل کونسل باڑہ کا اہم اجلاس دو بجے الوادی میں ہوگا جس میں وہ ان شاء اللہ شرکت کریں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام دوستوں کو خوش رکھے، سلامت رکھے اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔ خدا حافظ بائے بائے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Governor Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa PMRU Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Peshawar Division, Peshawar Directorate General Information & PRs, KP Government of Khyber Pakhtunkhwa Deputy Commissioner Khyber VC- 38• Speen Qaber•B• Media Cell 𝐉𝐚𝐯𝐞𝐝 𝐊𝐡𝐚𝐧 𝐂𝐡𝐚𝐢𝐫𝐦𝐞𝐧 𝐕𝐂-38