NDM Updates

NDM Updates National Democratic Movement All Pakistan Social Media Team Official Page!

All the news of the party and the meetings of the leaders, these statements will be shared from this page.

پشتونوں اور بلوچوں کے درمیان تقسیم پیدا کرنا کلونیل ہتھکنڈہ ہے جو کوئی نئی بات نہیں ہے، بلکہ اسے صرف نئے انداز میں پیش ک...
30/05/2026

پشتونوں اور بلوچوں کے درمیان تقسیم پیدا کرنا کلونیل ہتھکنڈہ ہے جو کوئی نئی بات نہیں ہے، بلکہ اسے صرف نئے انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ نیشنلسٹ سیاسی کارکنوں کو اس حوالے سے ہوشیار اور باخبر رہنا چاہیے، کیونکہ شعوری یا غیر شعوری طور پر ان تفرقوں کو ہوا دینا صرف جبر اور استحصال کے نظام کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

محسن داوڑ
مرکزی صدر
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ

سانحہِ خڑ کمر میں ہونے والے قتل عام کے سات سال بعد ریاستی ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والی معصوم اور بے گناہ جانوں کی یاد...
26/05/2026

سانحہِ خڑ کمر میں ہونے والے قتل عام کے سات سال بعد ریاستی ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والی معصوم اور بے گناہ جانوں کی یادیں اب بھی زندہ ہیں۔ سچائی کو خاموشی اور خوف سے دفن نہیں کیا جا سکتا۔

محسن داوڑ
مرکزی صدر
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ

26/05/2026

لوئ اختر مو بختور شه

اختر مو بختور شه، دعا ده چې دا اختر د سولې او انسانیت پیغام شي.
الله دې هر کور ته خوشحالي، امن او ارامي نصیب کړي.

Eid ul Adha Mubarak

Eid Mubarak. May this Eid be a message of peace and humanity.
May Allah bless every home with happiness, peace, and comfort.

22/05/2026

نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے سینئر لیڈر وسابقہ سینیٹر افراسیاب خٹک صاحب.
*ابتدائی زندگی اور تعلیمی سفر:
افراسیاب خٹک صاحب کا تعلق خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع سے ہے، جہاں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم وانہ ہائی سکول جنوبی وزیرستان سے حاصل کی۔ میٹرک مکمل کرنے کے بعد وہ بنوں چلے گئے اور وہاں کے کالج سے ایف ایس سی کا امتحان پاس کیا۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے انہوں نے پشاور یونیورسٹی کا رخ کیا، جہاں سے انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز (MA English) اور قانون کی ڈگری (LLB) حاصل کی۔ ان کا تعلیمی دور محض کتابوں تک محدود نہیں تھا بلکہ یہی وہ وقت تھا جب ان کی سیاسی تربیت کا آغاز ہوا۔
*سیاسی آغاز اور نظریاتی تربیت:
خٹک صاحب کی پوری زندگی ایک ترقی پسند جدوجہد سے عبارت ہے۔ انہوں نے اپنے طالب علمی کے دور میں پشتون سٹوڈنٹ فیڈریشن کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اور اس تنظیم کے بانی ممبر کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ اس پلیٹ فارم پر ان کے ساتھ لطیف لالا اور اسفندیار ولی خان جیسے رہنما بھی شامل تھے۔ اپنی نظریاتی پختگی کے لیے انہوں نے باچاخان اور غنی خان بابا جیسے عظیم رہنماؤں کی صحبت اختیار کی اور جہاں بھی یہ بزرگ رہنما جاتے، خٹک صاحب ان کے سائے کی طرح ساتھ ہوتے تھے، جس نے ان کی شخصیت پر گہرے نقوش مرتب کیے۔
خٹک صاحب1975 میں شیرمحمد صاحب کے ساتھ تیراہ کے راستے سے پہلی دفعہ افغانستان گئے تھے جہاں پر انہوں نے داؤد خان کے ساتھ ملاقات کی تھی۔
*قید و بند کی صعوبتیں اور جلاوطنی:
افراسیاب خٹک کی سیاسی زندگی قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں انہوں نے اپنی زندگی کے پانچ سال مختلف جیلوں میں گزارے جن میں بلوچستان کی سخت ترین مچ جیل بھی شامل ہے۔ اس دوران ولی خان، خیر بخش مری، اور میر غوث بخش بزنجو جیسے قد آور سیاستدان بھی ان کے ہمراہ قید تھے۔ جیل میں انہیں کئی بار وزارتوں اور مراعات کی پیشکش ہوئی تاکہ وہ اپنے نظریے سے پیچھے ہٹ جائیں، لیکن انہوں نے ان تمام آفرز کو مسترد کر دیا۔ اس کے علاوہ انہیں فوجی عدالتوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ مسلسل کریک ڈاؤن اور سیاسی مقدمات کی وجہ سے وہ 1981 سے 1989 تک آٹھ سال افغانستان میں جلاوطن رہے.
سٹوڈنٹ لائیف میں جب بھی افراسیاب خٹک صاحب اور ان کے ساتھیوں پر کریک ڈاؤن یا ایف آئی آر درج ہوتی تو کئ بار وہ ساتھیوں سمیت غنی خان خان بابا کے ہجرے چارسدہ میں پناہ لیتے تھے ۔آیف آئی آر اور مختلف جعلی مقدمات کی وجہ سے افراسیاب خٹک ساتھیوں سمیت پشاور یونیورسٹی میں کئ ماہ تک بغیر باہر نکلے رہے چونکہ وہ پشاور یونیورسٹی میں طالب علم تھے تو اس وقت کے وائس چانسلر علی خان جو ولی خان اور غنی خان بابا کے بھائی وہ پولیس کو یونیورسٹی کے اندر ان کو گرفتار کرنے کیلئے داخل ہونے نہیں دیتے۔
شہید ڈاکٹر نجیب کا خٹک صاحب کے ساتھ سٹوڈنٹ لائیف سے گہرا تعلق تھا اور مختلف ادوار میں افغانستان کے دیگر صدور اور رہنماؤں کے ساتھ بھی انکے تعلقات نزدیکی اور اچھے رہے۔
*پارلیمانی خدمات اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد:
خٹک صاحب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ 2008 سے 2012 تک عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے جنوبی اضلاع سے پختونخوا کے پہلے صوبائی صدر منتخب ہوئے اور ابھی تک جنوبی اضلاع سے کوئی بھی اس منسب پر فائز نہیں رہا جو کہ ایک منفرد ریکارڈ ہے۔ وہ 2009 سے 2015 تک سینیٹ آف پاکستان کے رکن رہے، جہاں انہوں نے انسانی حقوق کی فنکشنل کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر دو بار خدمات سر انجام دیں۔ خٹک صاحب نے تاریخی "اٹھارویں ترمیم" کی تیاری میں بھی بھرپور حصہ لیا۔ ان کی ایک اہم کوشش آئی ایس آئی کی پارلیمانی جوابدہی کے لیے قانون سازی تھی، جسے اس وقت کی نواز شریف حکومت نے مسترد کر دیا تھا، اور بعد ازاں اسی مقصد کے لیے چیئرمین محسن داوڑ نے اپنے دور میں دوبارہ بل پیش کیا۔جو کہ مسترد کردیا گیا ۔
*عوامی نیشنل پارٹی سے علیحدگی اور این ڈی ایم کی بنیاد:
طویل عرصہ اے این پی سے وابستہ رہنے کے بعد، 2019 میں پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے پر انہوں نے تنظیم سے علیحدگی اختیار کر لی۔ کچھ عرصہ "پشتون تحفظ موومنٹ " کے ساتھ سرگرم رہنے کے بعد، انہوں نے یکم ستمبر 2021 کو اپنے ساتھیوں سمیت "نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ" کی بنیاد رکھی، جس کے چیئرمین محسن داوڑ منتخب ہوئے۔ خٹک صاحب کی کتاب "نوی تیغ" ان کی فکری سوچ اور سیاسی بیانیے کی بہترین عکاس ہے، جو موجودہ دور کے سیاسی حالات اور پشتونوں کی جدوجہد پر روشنی ڈالتی ہے۔


2 سال قبل آج ہی کے دن تپی سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی کامران داوڑ کو بے دردی سے شہید کیا گیا۔آج اُن کی دوسری برسی ہے...
21/05/2026

2 سال قبل آج ہی کے دن تپی سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی کامران داوڑ کو بے دردی سے شہید کیا گیا۔
آج اُن کی دوسری برسی ہے۔ افسوس کہ اسی پالیسی کے تحت ہمارے وطن کی وہ آوازیں خاموش کی جا رہی ہیں جو جنگی پالیسیوں اور تشدد کے خلاف بولتی ہیں۔
کامران داوڑ کی قربانی یاد رکھی جائے گی۔

ندیم عسکر
صوبائی جنرل سیکرٹری
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ پختونخوا

آج شہید کامران داوڑ کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر ہم ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وہ شمالی وزیرستان کے ایک ابھرتے ...
21/05/2026

آج شہید کامران داوڑ کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر ہم ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وہ شمالی وزیرستان کے ایک ابھرتے ہوئے قابل جرنلسٹ تھے جو حق اور سچ پر مبنی رپورٹنگ اور بات کرتے تھے۔ دہشتگردوں نے شہید کامران داوڑ کی توانا آواز کو خاموش کرنے کیلیے انہیں نشانہ بنایا۔ شہید کامران داوڑ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

خوشحال خان
مرکزی سیکرٹری اطلاعات
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ

21/05/2026

آج شمالی وزیرستان کی مٹی کے غیرت مند بیٹے اور نامور صحافی شہید کامران داوڑ کی دوسری برسی ہے۔ دو سال گزر جانے کے باوجود قاتلوں کا آزاد گھومنا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔
کامران داوڑ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر ہمیشہ صفِ اول میں کھڑے رہے۔ انہوں نے اپنے علاقے کی خوشحالی اور امن کے لیے وہ آواز اٹھائی جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
ہم این ڈی ایم (NDM) ڈیجیٹل ونگ کی طرف سے شہید کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کامران داوڑ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔


نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان نے پشاور میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنم...
20/05/2026

نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان نے پشاور میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنماؤں و کارکنوں کو سیاست اور سیاسی پارٹی میں طلباء کی سیاسی تنظیم میں ڈسپلن اور تنظیمی اصولوں کی اہیمت و افادیت اور ضرورت پر لیکچر دیا۔اور مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔اس موقع پر پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری مزمل شاہ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عنایت شاہ ایڈوکیٹ، صوبائی کلچر و یوتھ افیئرز کے سیکریٹری رحمت خان، نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی ترجمان عاطف رشید اورکزئی، جنوبی پشتونخوا/بلوچستان کے صدر وکیل خان عادل اور دیگر رہنماہ بھی موجود تھے۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NDM Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share