Settlement of Land Records in Dir & Kalam.

Settlement of Land Records in Dir & Kalam. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Settlement of Land Records in Dir & Kalam., Government Organization, Arbab Sher Hassan Appartments, Shell Pump Down Street, Muradabad Near Board Bazar, Peshawar.

ڈائریکٹر بندوبست اراضیات دیر/کالام کی ہدایات پر بین الاضلاعی حد بندی کے حوالے سے اہم اجلاسڈائریکٹر بندوبست اراضیات دیر/ک...
05/08/2026

ڈائریکٹر بندوبست اراضیات دیر/کالام کی ہدایات پر بین الاضلاعی حد بندی کے حوالے سے اہم اجلاس

ڈائریکٹر بندوبست اراضیات دیر/کالام کی ہدایات پر سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین نے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ کے ساتھ ضلع دیر پائین اور ضلع سوات کے مابین بین الاضلاعی حد بندی (Boundary Line) کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں دونوں اضلاع کے مابین سرحدی حدود، متعلقہ ریکارڈ، نقشہ جات اور حد بندی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بین الاضلاعی حدود کے تعین کے سلسلے میں باہمی رابطہ، قانونی تقاضوں کی تکمیل اور مختلف محکموں کے درمیان مؤثر تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ امور کو قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق شفاف، منظم اور بروقت مکمل کیا جائے گا تاکہ بین الاضلاعی حد بندی کے عمل کو مؤثر اور دیرپا بنیادوں پر پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین نے موضع باڈوان بالا کی پیمائشی ٹیم کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورہ کے دوران سیٹلمنٹ آفیسر نے جاری ...
28/07/2026

سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین نے موضع باڈوان بالا کی پیمائشی ٹیم کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورہ کے دوران سیٹلمنٹ آفیسر نے جاری پیمائشی عمل، ریکارڈ کی جانچ اور فیلڈ ورک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ پیمائش کا عمل مکمل شفافیت، درستگی اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے تاکہ بندوبستِ اراضیات کے اہداف مؤثر انداز میں حاصل کیے جا سکیں۔ اس موقع پر ٹیم کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری، معیار اور رفتار برقرار رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین نے آج موضع ٹیکنئی  کا دورہ کیا۔دورے کے دوران تصدیقی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، فیلڈ اسٹاف ...
28/07/2026

سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین نے آج موضع ٹیکنئی کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران تصدیقی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کا معائنہ کیا گیا اور کام کو شفافیت، درستگی اور مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ سیٹلمنٹ آفیسر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تصدیقی عمل کو قواعد و ضوابط کے مطابق اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ڈائریکٹر بندوبست اراضیات دیر/کالام کی ہدایات پر سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین کا تکمیل گھر ادینزئی کا دورہڈائریکٹر بندوبست...
27/07/2026

ڈائریکٹر بندوبست اراضیات دیر/کالام کی ہدایات پر سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین کا تکمیل گھر ادینزئی کا دورہ

ڈائریکٹر بندوبست اراضیات دیر/کالام کی ہدایات پر سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین نے تکمیل گھر ادینزئی کا دورہ کیا اور جاری تکمیلی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی گئی کہ:

* ڈیش بورڈ پر روزانہ کی بنیاد پر ہر موضع کے پٹواری اور گرداور سرکل کی یومیہ پیش رفت (Daily Progress) بروقت اپڈیٹ کی جائے۔
* ہر موضع میں روزانہ مکمل کیے گئے کام کی تفصیل ڈیش بورڈ پر درج کی جائے۔
* موصول ہونے والی تمام درخواستوں کا اندراج اور ان پر ہونے والی پیش رفت بھی بروقت ڈیش بورڈ پر اپڈیٹ کی جائے۔
* تمام ریکارڈ کو مکمل، درست اور اپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے تاکہ تکمیلی عمل شفاف اور مؤثر انداز میں جاری رہے۔

سیٹلمنٹ آفیسر نے ہدایت کی کہ تمام افسران و اہلکار روزانہ کی کارکردگی بروقت رپورٹ کریں اور تکمیلی عمل کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔

سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین نے موضع پیٹو کے عمائدین سے ملاقات کیموضع پیٹو سے تعلق رکھنے والے نرخرے اور شکولے کے عمائدین ...
27/07/2026

سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین نے موضع پیٹو کے عمائدین سے ملاقات کی

موضع پیٹو سے تعلق رکھنے والے نرخرے اور شکولے کے عمائدین اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران موضع پیٹو کے مشران نے پیمائشی عمل سے متعلق اپنے تحفظات اور خدشات سے آگاہ کیا۔ سیٹلمنٹ آفیسر نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعلقہ موضع کے پٹواری کو فوری طور پر دفتر طلب کیا اور تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لے کر تحفظات دور کیے۔

شرکاء نے سیٹلمنٹ آفیسر کی جانب سے بروقت توجہ، شفاف طرزِ عمل اور مسئلے کے خوش اسلوبی سے حل پر اطمینان کا اظہار کیا اور محکمہ بندوبست کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈائریکٹر بندوبست اراضیات دیر/کالام کے احکامات پر اپر دیر میں بندوبست اراضیات کے آغاز کے حوالے سے معززین سے ملاقاتڈائریکٹ...
24/07/2026

ڈائریکٹر بندوبست اراضیات دیر/کالام کے احکامات پر اپر دیر میں بندوبست اراضیات کے آغاز کے حوالے سے معززین سے ملاقات
ڈائریکٹر بندوبست اراضیات دیر/کالام، جناب محمد اقبال وزیر صاحب کی ہدایات پر سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر بالا نے افسرانِ بندوبست کے ہمراہ ضلع اپر دیر کے موضع اباکنڈ کے معززین سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران موضع اباکنڈ سمیت دیگر متعلقہ مواضعات میں بندوبست اراضیات کے عمل کو جلد از جلد شروع کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بندوبست اراضیات کے عمل کی اہمیت، عوامی تعاون اور انتظامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔موضع اباکنڈ کے معززین نے بندوبست اراضیات کے عمل کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

عوامی مسائل کا فوری حل: سیٹلمنٹ آفیسر دیر پائین کی خصوصی نشستسیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین جناب محمد یونس یوسفزئی نے اپنے ...
22/07/2026

عوامی مسائل کا فوری حل: سیٹلمنٹ آفیسر دیر پائین کی خصوصی نشست
سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین جناب محمد یونس یوسفزئی نے اپنے دفتر میں آنے والے درخواست گزاروں سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل و درخواستوں کا بغور جائزہ لیا اور موقع پر ہی متعلقہ عملے کو ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔

عوام کو بروقت، شفاف اور میرٹ پر مبنی خدمات کی فراہمی محکمہ بندوبست اراضیات کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔محمد یونس یوسفزئی (سیٹلمنٹ آفیسر دیر پائین)

درخواست گزاروں نے مسائل کے فوری حل، عوامی و خادمانہ طرزِ عمل اور بروقت اقدامات پر سیٹلمنٹ آفیسر کا شکر گزار ہوتے ہوئے شدید اطمینان کا اظہار کیا۔
#شفافیت

سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین جناب محمد یونس یوسفزئی صاحب کی عوامی مسائل کے حل کے لیے خصوصی نشستسیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائی...
21/07/2026

سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین جناب محمد یونس یوسفزئی صاحب کی عوامی مسائل کے حل کے لیے خصوصی نشست
سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین جناب محمد یونس یوسفزئی صاحب نے اپنے دفتر میں آنے والے درخواست گزاروں سے ملاقات کی، ان کی درخواستوں اور مسائل کو تفصیل سے سنا اور ہر معاملے کا بغور جائزہ لیا۔اس موقع پر عوام کو درپیش مسائل کے فوری اور مؤثر حل کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں اور تمام درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی تاکید کی گئی۔سیٹلمنٹ آفیسر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو بروقت، شفاف اور میرٹ پر مبنی خدمات کی فراہمی محکمہ بندوبست اراضیات کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

بروقت توجہ اور مؤثر اقدامات پر درخواست گزاروں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین کے عوام دوست اور خدمت پر مبنی طرزِ عمل کو سراہا۔

دفترِ بندوبستِ اراضیات، ضلع دیر پائیندرخواست گزاروں نے اپنی درخواستوں کے سلسلے میں سیٹلمنٹ آفیسر، ضلع دیر پائین سے ملاقا...
21/07/2026

دفترِ بندوبستِ اراضیات، ضلع دیر پائین
درخواست گزاروں نے اپنی درخواستوں کے سلسلے میں سیٹلمنٹ آفیسر، ضلع دیر پائین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے مسائل اور درخواستیں پیش کیں، جنہیں بغور سنا گیا۔ متعلقہ معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے قواعد و ضوابط کے مطابق ضروری کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی۔
دفترِ بندوبستِ اراضیات، ضلع دیر پائین عوام کو بروقت، شفاف اور قانون کے مطابق خدمات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

مہتمم بندوبست اراضیات آفیسر، دیر پائین نے تکمیل گھر ادینزئ کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے تکمیل گھر میں جاری تکم...
16/07/2026

مہتمم بندوبست اراضیات آفیسر، دیر پائین نے تکمیل گھر ادینزئ کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے تکمیل گھر میں جاری تکمیلی مواضعات کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
افسر موصوف نے عملے کو ریکارڈ کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں اور کام میں مزید بہتری لانے کی تلقین کی۔
اس دورے کا مقصد بندوبست کے عمل کی موثر نگرانی اور بہتری کو یقینی بنانا ہے، تاکہ عوام کو بروقت اور شفاف خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

Address

Arbab Sher Hassan Appartments, Shell Pump Down Street, Muradabad Near Board Bazar
Peshawar

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92919221227

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Settlement of Land Records in Dir & Kalam. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Settlement of Land Records in Dir & Kalam.:

Shortcuts

Share