02/09/2026
ایبٹ آباد!
واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیز خیبر پختونخوا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز بشمول ڈبلیو ایس ایس پی ملک شہاب خان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈبلیو ایس ایس سی بنوں سکندر حیات، چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا ڈیرہ اسماعیل خان نعمت اللہ گنڈاپور، چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا ہری پور آغا شبیر احمد اعوان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا کوہاٹ محمد سعد، چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا مردان انجینئر عادل نواز خان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا ایبٹ آباد انجینئر ریحان یوسف اور جنرل منیجر پروجیکٹس واسا سوات انجینئر ذیشان پرویز نے چونا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر واسا ایبٹ آباد انجینئر ریحان یوسف اور خیبر پختونخوا سیٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کی انجینرنگ ٹیم نے منصوبے کی تکنیکی، ماحولیاتی اور سوشل پہلوؤں پر بریفننگ دی۔ وفد کو پلانٹ کی استعدادِ کار، پانی کے حصول، صاف پانی کی تیاری کے مختلف مراحل، پانی کی ترسیل اور کلورینیشن کے عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
وفد نے چونا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ساتھ جائکا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا بھی دورہ کیا اور دونوں پلانٹس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے پانی کی فراہمی اور ٹریٹمنٹ کے جدید نظام میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔