18/08/2026
ایک گزارش سب سے
خان صاحب کی سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیشِ نظر ہسپتال منتقلی کے بعد آپ سب سے گزارش ہے کہ مٹھائیاں بانٹنے اور خوشیاں منانے کے بجائے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کو عطیہ دیں اور خان صاحب کی صحت و سلامتی کا صدقہ اتاریں۔
ہم نے یہ سلسلہ خود بھی شروع کر دیا ہے۔ تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق شوکت خانم ہسپتال کو فنڈز عطیہ کریں۔
اگر مناسب سمجھیں تو عطیہ کرنے کے بعد اس کی رسید یا اسکرین شاٹ کمنٹ میں شیئر کر دیں، تاکہ مزید لوگوں کو بھی اس نیک کام کی ترغیب ملے۔
خوشیاں بھی منائیں، مگر کسی کی زندگی بچانے میں اپنا حصہ ڈال کر۔ ❤️
شکریہ۔
منجانب : پی ٹی آئی یوسی زیارت شیخ اللہ داد صاحب