20/08/2026
خیبر پختونخوا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پشاور سے دیگر اضلاع کے درمیان موٹر وے کے ذریعے بین الاضلاعی بی آر ٹی سروس شروع کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔
مجوزہ منصوبے کے تحت پشاور کو نوشہرہ، مردان، صوابی اور چارسدہ سے بی آر ٹی طرز کی جدید بس سروس کے ذریعے منسلک کیا جائے گا، جبکہ منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں روٹس، لاگت اور بی آر ٹی اسٹیشنز کے مقامات کا تعین کیا جائے گا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق منصوبے کا مقصد پشاور اور ملحقہ اضلاع کے درمیان جدید اور مؤثر پبلک ٹرانسپورٹ کا رابطہ قائم کرنا ہے۔
Digital Policeing