Sarband police station.

Sarband police station. یہ ایک آفیشل پیج ہے جسکے ذریعے ہم پولیس سٹیشن سربند کے بارے میں بات کرینگے

*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*پشاور ۔ تھانہ رحمان بابا کی حدود میں پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ موقع کی نشاندہی کے لیے لے ج...
11/09/2026

*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*

پشاور ۔ تھانہ رحمان بابا کی حدود میں پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ

موقع کی نشاندہی کے لیے لے جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زیرِ حراست درندہ صفت گینگ ریپ کے مقدمے میں ملوث چاروں ملزمان لگ کر ہلاک

فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

درندہ صفت ہلاک ملزمان میں *عامر ولد افتخار، جلال عرف راجہ ولد معراج، چچے ولد قدوس اور امداس* شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ان درندہ صفت ملزمان نے اتوار کی شب گڑھی موسم خان میں گھر کی دیوار پھلانگ کر اسلحے کی نوک پر خواتین کے ساتھ گینگ ریپ کی واردات کی تھی۔
*سی سی پی او*

افسوس ناک واقعے کے حوالے سے مقدمہ علت *754 مورخہ 6.9.2026* جرم 395.377B.449..170.375A. 50child protection Act کے تحت درج کیا گیا تھا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا تھا۔
*سی سی پی او*

واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

معاشرتی ناسور، ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
*سی سی پی او*

تھانہ متنی انفارمیشن رپورٹ جناب عالی!فاروق شاہ بلٹ نمبر 3840/IHC متعینہ پولیس لائنز کو بمقام پرغانڑے چوک مریم زئی نامعلو...
03/09/2026

تھانہ متنی انفارمیشن رپورٹ
جناب عالی!
فاروق شاہ بلٹ نمبر 3840/IHC متعینہ پولیس لائنز کو بمقام پرغانڑے چوک مریم زئی نامعلوم کسان نے فائرنگ کر کے شہید کیا ہے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے انفارمیشن رپورٹ گزارش ہے
منجانب ایس ایچ او تھانہ متنی

🚨 بریکنگ نیوز | پشاور پولیس کا دوٹوک اعلان"کوئی کِنگ، ڈان، گینگ یا عرفے وغیرہ مزید برداشت نہیں کیے جائیں گے!"پشاور میں ج...
01/09/2026

🚨 بریکنگ نیوز | پشاور پولیس کا دوٹوک اعلان

"کوئی کِنگ، ڈان، گینگ یا عرفے وغیرہ مزید برداشت نہیں کیے جائیں گے!"

پشاور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ قانون شکن عناصر خواہ کسی بھی نام، لقب یا گینگ کے سہارے اپنی شناخت بنائیں، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

سی سی پی او پشاور کا واضح اور دوٹوک پیغام:
جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی رعایت نہیں، قانون سب کے لیے برابر ہے۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ، نادرن بائی پاس پر پولیس پارٹی پر ہونے والے حملے میں...
31/08/2026

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ، نادرن بائی پاس پر پولیس پارٹی پر ہونے والے حملے میں زخمی ایس ایچ اوز کی عیادت کی۔

سی سی پی او نے زیرِ علاج پولیس افسران کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز سے تفصیلی بریفنگ لی۔

انہوں نے ڈاکٹرز کو زخمی پولیس افسران کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

سی سی پی او نے زخمی پولیس افسران کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت و سلامتی پولیس قیادت کی اولین ترجیح ہے۔

پشاور اور اہلِ پشاور پر اس مردِ مجاہد کے احسانات شاید الفاظ میں بیان نہ کیے جا سکیں۔ ❤️‍🔥ایک شخص نے برائی کے سامنے ڈٹ کر...
31/08/2026

پشاور اور اہلِ پشاور پر اس مردِ مجاہد کے احسانات شاید الفاظ میں بیان نہ کیے جا سکیں۔ ❤️‍🔥

ایک شخص نے برائی کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو کر پوری پولیس فورس کے حوصلے بلند کر دیے۔

کیونکہ جب قیادت خود شیر ہو تو محافظوں کے حوصلے بھی شیر جیسے ہو جاتے ہیں۔ 🦁

مشکل وقت میں پیچھے ہٹنا نہیں، بلکہ خطرے کے سامنے سینہ سپر ہونا ہی اصل بہادری ہے۔

سلام ہے اس بہادر افسر کو، جس نے فرض کو صرف نوکری نہیں بلکہ ذمہ داری اور مشن سمجھا۔

اور سلام ہے اُس عظیم ماں کو، جس نے ایسا بہادر سپوت جنم دیا جو آج ہزاروں کے حوصلے کی آواز بن چکا ہے۔ ❤️🇵🇰

ایسے سپوت قوموں کا سرمایہ ہوتے ہیں۔

پشاور میں اشتہاری ملزم ممتاز خان (المعروف ممتازے) کے حالیہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے حوالے سے سامنے آنے والی ابتدائی تفص...
31/08/2026

پشاور میں اشتہاری ملزم ممتاز خان (المعروف ممتازے) کے حالیہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے حوالے سے سامنے آنے والی ابتدائی تفصیل
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، پشاور پولیس اور سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم ممتازے کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہ مارا گیا۔
ممتازے قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری، اور لینڈ مافیا جیسے سنگین نوعیت کے 40 سے زائد مقدمات میں پشاور پولیس کو مطلوب تھا۔
فی الوقت واقعہ کی حتمی تفاصیل، درکار قانونی کارروائی اور پولیس کا رسمی بیان (Press Release) جاری ہونا باقی ہے، جس کے بعد واقعے کی مزید صورتِ حال اور جگہ سے متعلق تفصیلات سامنے آئیں گی۔

31/08/2026

پشاور میں اشتہاری ملزم ممتاز خان (المعروف ممتازے) کے حالیہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے حوالے سے سامنے آنے والی ابتدائی تفصیل
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، پشاور پولیس اور سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم ممتازے کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہ مارا گیا۔
ممتازے قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری، اور لینڈ مافیا جیسے سنگین نوعیت کے 40 سے زائد مقدمات میں پشاور پولیس کو مطلوب تھا۔
فی الوقت واقعہ کی حتمی تفاصیل، درکار قانونی کارروائی اور پولیس کا رسمی بیان (Press Release) جاری ہونا باقی ہے، جس کے بعد واقعے کی مزید صورتِ حال اور جگہ سے متعلق تفصیلات سامنے آئیں گی۔

پشاور میں بڑا پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا خاتمہتھانہ یکہ توت پولیس کے ساتھ مقابلے میں وقار عرف  ...
30/08/2026

پشاور میں بڑا پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا خاتمہ

تھانہ یکہ توت پولیس کے ساتھ مقابلے میں وقار عرف کے 4 خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ گینگ گزشتہ تقریباً 15 سال سے منظم جرائم میں سرگرم تھا اور خیبر پختونخوا سمیت پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں متعدد سنگین وارداتوں میں مبینہ طور پر مطلوب رہا۔

گینگ کے ارکان مبینہ طور پر سکیورٹی اہلکاروں کا روپ دھار کر گھروں میں داخل ہوکر مسلح ڈکیتیوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہے۔

ہلاک ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ و دیگر آلات برآمد ہوئے ہیں۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

پشاور پولیس — جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری۔

28/08/2026

سی سی پی او کا زبردست اقدام
سٹی سرکل کا میچ جیتے کی خوشی میں افسران اور ماتحت کا جشن جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر جشن
Sp City Shahid

24/08/2026

اسلام آباد: سرحد یونیورسٹی کے راوت کیمپس میں آج صبح فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک فوجی افسر اپنی بیٹی کو یونیورسٹی چھوڑنے آیا تھا، جہاں بعض طلبہ کی مبینہ سیٹیوں اور آوازیں کسنے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی اور افسر کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

واقعے کے فوراً بعد پاک فوج نے متعلقہ افسر کو تحویل میں لے لیا اور اس کے خلاف باقاعدہ انکوائری اور تادیبی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پاک فوج کا ڈسپلن اور تادیبی نظام واضح اصولوں پر قائم ہے؛ عہدہ یا حیثیت کسی کو قانون اور ضابطے سے بالاتر نہیں کرتی۔ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ثابت ہوگا، اسے اپنے اقدامات کا

Address

Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sarband police station. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share