Unique Forces

Unique Forces To show the real actions of forces of Pakistan

Transfer Posting Khyber Pakhtunkhwa Police 🚓🚨
08/09/2026

Transfer Posting Khyber Pakhtunkhwa Police 🚓🚨

08/09/2026

ڈی ایس پی گلبہار سرکل انعام اللہ کی کوششوں سے فریقین کے مابین مکان انتقال/رقم کا تنازعہ حل)

پشاور ( ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور شہریوں کے مابین جاری تنازعات، اور رقم لین دین کے مسائل کو مقامی روایات اور باہمی رضامندی کی بنیاد پر خوش اسلوبی سے حل ہورہے ہیں،

اسی تسلسل میں *سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد* کی وژن کے مطابق ڈی ایس پی گلبہار سرکل انعام اللہ کی کوششوں سے فریق اول سردار حاجی اور فریق دوم ناصر حاجی کے مابین مکان کے انتقال اور رقم کا تنازعہ کو باہمی رضامندی، خوش اسلوبی اور افہام تفہیم کے ساتھ حل کردیا، اور درخواست گزار کو مکان کا انتقال جبکہ مخالف کو 70 لاکھ روپے حوالے کر دیے

مسلہ کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے پر دونوں فریقین نے سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد اور کیپٹل سٹی پولیس پشاور کا شکریہ ادا کیا

کیپٹل سٹی پولیس پشاور عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں، جن کی بدولت پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد میں اضافہ اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ مل رہا ہے،

08/09/2026

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی وژن کے مطابق ضلع بھر میں تنازعات کے حل کیلئے کوششوں جاری ہیں

پشاور ( ) تفصیلات کے مطابق مسمی محمد عمیر نے سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کو کھلی کچہری کے دوران درخواست دی تھی، جس میں اس کی مسمی وحید احمد کیساتھ گاڑی بائیو میٹرک پر تنازعہ چلا آ رہا تھا

اسی سلسلے میں ایس پی ورسک ڈویژن طیب جان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ورسک ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متھرا صدام ریاض کی کوششوں سے فریقین کے مابین جاری تنازعہ کو حل کردیا

درخواست گزارنے بروقت اقدام پر سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد اور کیپٹل سٹی پولیس پشاور کا شکریہ ادا کیا.

سٹی ٹریفک پولیس پشاور چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے بہتر کارکردگی پر ٹریفک افسران و اہلکاروں میں توصیفی اسناد اور ا...
08/09/2026

سٹی ٹریفک پولیس پشاور

چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے بہتر کارکردگی پر ٹریفک افسران و اہلکاروں میں توصیفی اسناد اور انعامات تقسیم کی

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران و اہلکار پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر ڈیوٹیاں انجام دیں' ڈاکٹر زاہد اللہ

ٹریفک حکام اور اہلکار ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں

سزا و جزا کا عمل جاری رہیگا‘ بہتر کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی‘غفلت برتنے والوں کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی‘ چیف ٹریفک آفیسر

ٹریفک حکام واہلکار شہر میں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں اور تجاوزات کیخلاف بلا تعطل آپریشن جاری رکھیں‘ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ

بلائنڈ سپاٹ قاتل بن سکتا ہے!ہر گاڑی کا ایک بلائنڈ سپاٹ ہوتا ہے۔
08/09/2026

بلائنڈ سپاٹ قاتل بن سکتا ہے!

ہر گاڑی کا ایک بلائنڈ سپاٹ ہوتا ہے۔

08/09/2026

صوابی۔چھ سال سے جاری پلاٹ کا تنازعہ، پولیس کی مؤثر مداخلت سے خوش اسلوبی کے ساتھ حل

صوابی: سائل نے پلاٹ کے تنازعہ کے حوالے سے ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کو درخواست دی، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈی ایس پی سرکل ٹوپی نیاز گل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ٹوپی شاہی ملک خان نے درخواست گزار اور فریقِ دوم کو تھانے طلب کرکے دونوں فریقین کا مؤقف سنا اور باہمی گفت و شنید کے ذریعے چھ سال سے جاری پلاٹ کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کروا دیا۔

پولیس کی کاوشوں سے طے پانے والے معاہدے کے تحت فریقِ دوم نے 5 لاکھ روپے موقع پر ادا کر دیے، جبکہ مزید 3 لاکھ روپے چار دن بعد ادا کرنے پر اتفاق کیا۔ باقی 13 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے فریقِ دوم نے تحریری طور پر دو ماہ کی مہلت حاصل کرلی۔

دونوں فریقین نے پولیس کی بروقت مداخلت اور مثبت کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئیے مل کر اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور اس خطرناک بیماری سے اپنے خاندان کو محفوظ بنائیں۔
08/09/2026

آئیے مل کر اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور اس خطرناک بیماری سے اپنے خاندان کو محفوظ بنائیں۔

بٹگرام :- تبلیغی اجتماع میں بارگاہِ الٰہی میں رقت آمیز مناظر ، ملک و ملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاتبلیغی اجتماع حلقہ بٹ...
08/09/2026

بٹگرام :- تبلیغی اجتماع میں بارگاہِ الٰہی میں رقت آمیز مناظر ، ملک و ملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا

تبلیغی اجتماع حلقہ بٹگرام کے اختتامی لمحات میں علماء کرام کی پرسوز دعا کے دوران روح پرور اور رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔ ملک و ملت کی سلامتی ، امن و استحکام ، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے جب ہزاروں ہاتھ بارگاہِ الٰہی میں بلند ہوئے تو شرکاء کی آنکھیں اشکبار اور دل دعا میں مشغول رہے ۔

ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے بھی تبلیغی اجتماع میں شرکت کی اور علماء کرام و اجتماع کے منتظمین سے ملاقات کی ۔ ڈی پی او نے اجتماع کے روحانی ماحول اور بہترین انتظامات کو سراہا اور ملک و ملت کی سلامتی ، امن و استحکام اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے کی جانے والی خصوصی دعا میں شرکت کی ۔

اس موقع پر علماء کرام نے اجتماع کے دوران سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے بٹگرام پولیس کے اقدامات کو سراہا اور پولیس افسران و جوانوں کی ذمہ دارانہ خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

07/09/2026

حیات آباد پوسٹ گریجویٹ کالج میں پیش آنے والے واقعے کی حقیقت

07/09/2026

*ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل عمر آفریدی کی کوششوں سے فریقین کے مابین ویزہ کے 26 لاکھ روپے کا تنازعہ حل*

پشاور۔ *سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد* کے وژن کے مطابق ایس پی کینٹ ڈویژن محمد جنید کھرل کی ہدایات پر ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل عمر آفریدی کی کوششوں سے درخواست گزار عبد الرحمن ولد سیف الرحمن اور فریق دوم انقلاب ولد شمال کے مابین ویزہ کے 26 لاکھ روپے کا تنازعہ باہمی رضامندی اور خوش اسلوبی سے حل کر دیا گیا۔

موقع پر درخواست گزار کو رقم حوالے کر دی گئی،

تنازعہ حل ہونے پر دونوں فریقین نے *سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد* اور کیپٹل سٹی پولیس پشاور کا شکریہ ادا کیا۔

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Unique Forces posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category