02/09/2026
محنت کشوں کی خوشحالی، ہماری اولین ترجیح
خیبر پختونخوا لیبر ڈیپارٹمنٹ رجسٹرڈ محنت کشوں اور ان کے اہلِ خانہ کو معیاری طبی سہولیات، سماجی تحفظ اور فلاحی منصوبوں کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (ESSI) کے تحت درج ذیل سہولیات میسر ہیں:
🩺 مفت علاج، ادویات، تشخیصی ٹیسٹ اور لیبارٹری سہولیات
🏥 ہسپتال میں داخلے، آپریشن اور ایمرجنسی (ایمبولینس) کی سہولت
💰 بیماری، زچگی، حادثات، معذوری اور وفات کی صورت میں مالی معاونت
👶 بچوں اور اہلِ خانہ کے لیے مقررہ طبی سہولیات
ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت درج ذیل فلاحی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں:
🏠 رہائشی اسکیمیں
🎓 بچوں کے لیے معیاری تعلیم اور تعلیمی وظائف
🕋 حج کی سہولت
🤝 دیگر فلاحی منصوبے
اگر آپ کسی رجسٹرڈ ادارے میں ملازمت کرتے ہیں تو اپنے سوشل سیکیورٹی حقوق سے آگاہ ہوں اور ان تمام سہولیات سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنے خاندان کے محفوظ، روشن اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھیں۔
خیبر پختونخوا لیبر ڈیپارٹمنٹ — محنت کشوں کے حقوق کا محافظ، فلاح و بہبود کا ضامن۔
ای ایس ایس آئی — محنت کشوں کا سہارا، آپ کی فلاح کا ضامن۔