26/08/2026
*چارسدہ پولیس کا جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن، حالیہ کارکردگی میں نمایاں کامیابیاں*
ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) کی زیرِ نگرانی جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے و نمائش کرنے والوں کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں گرفتاریوں اور برآمدگیوں میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
جرائم کے خلاف کارروائیوں کی تفصیل
اندھے قتل: 09 مقدمات درج، 29 ملزمان گرفتار۔
رہزانی: 07 مقدمات درج، 11 ملزمان گرفتار۔
نقب زنی: 13 مقدمات درج، 09 ملزمان گرفتار۔
چوری: 08 مقدمات درج، 07 ملزمان گرفتار۔
موٹر سائیکل چوری: 14 مقدمات درج، 09 ملزمان گرفتار۔
موٹر سائیکل چھیننے کے مقدمات: 10 مقدمات درج، 07 ملزمان گرفتار۔
دیگر چھیننے کے مقدمات: 02 مقدمات درج، 01 ملزم گرفتار۔
مجموعی برآمدگی
24 لاکھ 30 ہزار 09 روپے نقد رقم، 11 موٹر سائیکلیں اور 01 چنگ چی رکشہ برآمد۔
سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان
296 اشتہاری مجرمان گرفتار۔
منشیات کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں
67 مقدمات درج، 74 ملزمان گرفتار۔
برآمدگی: 40 کلوگرام چرس، 5 کلوگرام 683 گرام آئس، 722 گرام افیون اور 09 لیٹر شراب۔
اسلحہ کی نمائش کے خلاف بھرپور کارروائیاں
574 مقدمات درج، 597 ملزمان گرفتار۔
برآمدگی: 45 رائفلیں، 37 بندوقیں، 50 کلاشنکوفیں، 648 پستول، 03 دستی بم اور مختلف بور کے 10,346 کارتوس۔
ضلعی پولیس سربراہ رفعت اللہ خان (PSP) کی زیرِ نگرانی چارسدہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، جرائم کا سدباب اور ضلع میں امن و امان کا قیام چارسدہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔