VC 1 Pakhi Bala Hassan Khel

VC 1 Pakhi Bala Hassan Khel Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from VC 1 Pakhi Bala Hassan Khel, Public & Government Service, Pakhi Bala Hassan Khel Sub Division Peshawar, Peshawar.

02/09/2026
📢 پہلی دفعہ شوہر کے نام پر CNIC بنوانے کا طریقہشادی کے بعد پہلی مرتبہ شوہر کے نام پر CNIC بنوانے کے لیے NADRA سنٹر جاتے ...
16/08/2026

📢 پہلی دفعہ شوہر کے نام پر CNIC بنوانے کا طریقہ

شادی کے بعد پہلی مرتبہ شوہر کے نام پر CNIC بنوانے کے لیے NADRA سنٹر جاتے وقت درج ذیل اصل دستاویزات ساتھ لے جائیں:

✅ اصل Birth Certificate
✅ والد یا Blood Relative کا اصل CNIC اور بائیومیٹرک تصدیق
✅ رجسٹرڈ نکاح نامہ / Marriage Certificate
✅ شوہر کا اصل CNIC

NADRA سنٹر میں کیا ہوگا؟

📌 تصویر لی جائے گی
📌 فنگر پرنٹس لیے جائیں گے
📌 دستخط لیے جائیں گے
📌 مقررہ فیس جمع ہوگی
📌 درخواست کے بعد Tracking ID فراہم کی جائے گی

اہم: مطلوبہ دستاویزات اور فیس کیس کی نوعیت یا NADRA کی موجودہ پالیسی کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔ جانے سے پہلے NADRA سے تازہ ترین تقاضوں کی تصدیق ضرور کریں۔

If our services are required for this national cause in the future, we will once again participate with the same enthusi...
15/08/2026

If our services are required for this national cause in the future, we will once again participate with the same enthusiasm and dedication and strive to bring the plantation campaign to a successful conclusion.

📢 تمام سکول سربراہان کے لیے اہم ہدایتتمام سکول سربراہان سے گزارش ہے کہ نئے طلبہ و طالبات کا داخلہ کرتے وقت ان کی تاریخِ ...
08/08/2026

📢 تمام سکول سربراہان کے لیے اہم ہدایت

تمام سکول سربراہان سے گزارش ہے کہ نئے طلبہ و طالبات کا داخلہ کرتے وقت ان کی تاریخِ پیدائش درج کرنے میں خصوصی احتیاط سے کام لیا جائے۔

خاص طور پر بچے یا بچی کے بہن بھائیوں، جو پہلے سے کسی دوسرے سکول میں زیرِ تعلیم ہوں، کی تاریخِ پیدائش کے بارے میں والدین یا سرپرست سے مکمل معلومات حاصل کی جائیں۔ تاریخِ پیدائش درج کرتے وقت بہن بھائیوں کی عمروں میں قدرتی اور معقول وقفے کو ضرور مدنظر رکھا جائے۔

اگر بچہ یا بچی داخلے کے وقت والدین یا سرپرست کے ہمراہ نہ ہو تو ان سے موبائل فون کے ذریعے رابطہ کرکے درست معلومات حاصل کی جائیں۔

غلط یا غیر حقیقی تاریخِ پیدائش درج ہونے کی وجہ سے مستقبل میں بچوں کو، خصوصاً نادرا سے شناختی کارڈ بنواتے وقت، مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے نئے داخل ہونے والے طلبہ و طالبات کی تاریخِ پیدائش درج کرتے وقت مکمل تحقیق اور درست معلومات کا حصول انتہائی ضروری ہے۔

درست پیدائش کا اندراج، بچے کے مستقبل کا تحفظ ہے۔

#نادرا

پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کی صورت میں پہلے اس کا اندراج متعلقہ یونین کونسل، کنٹونمنٹ بورڈ یا تحصیل میونس...
03/08/2026

پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کی صورت میں پہلے اس کا اندراج متعلقہ یونین کونسل، کنٹونمنٹ بورڈ یا تحصیل میونسپل دفتر میں کروا کر کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ اس کے بعد یونین کونسل سے جاری شدہ سرٹیفکیٹ کے صرف نمبر کے ہمراہ نادرا دفتر تشریف لائیں اور پیدائش سرٹیفکیٹ کے مطابق ب فارم بنوائیں یا شناختی کارڈ میں ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کرائیں یا فوت شدہ فرد کا شناختی کارڈ منسوخ کرائیں۔

عوام الناس کے لیے اہم اطلاعنادرہ کی طرف سے جاری نئی ھدایاتنادرا (NADRA) کی جانب سے CRMS سسٹم میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں...
06/07/2026

عوام الناس کے لیے اہم اطلاع
نادرہ کی طرف سے جاری نئی ھدایات
نادرا (NADRA) کی جانب سے CRMS سسٹم میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ لہٰذا برتھ سرٹیفیکیٹ، میرج سرٹیفیکیٹ، طلاق سرٹیفیکیٹ، ڈیتھ سرٹیفیکیٹ اور نام یا عمر کی درستگی کے لیے درخواست جمع کرواتے وقت درج ذیل دستاویزات ساتھ لانا لازمی ہے۔
🔹 برتھ سرٹیفیکیٹ • والدین کے اصل شناختی کارڈز • سکول سرٹیفیکیٹ، ہسپتال سرٹیفیکیٹ یا دیگر متعلقہ دستاویزات
لیت رجسٹریشن ( تین مہینہ یا 90 دن) سے اگر بچہ یا بچی بڑی ہو تو والد یا والدہ کی طرف سے لیٹ رجسٹریشن کا معقول وجہ بیاں کرتے ہوئے بیان حلفی لازمی ہے
🔹 میریج سرٹیفیکیٹ • میاں بیوی کے شناختی کارڈ یا فارم ب • میاں اور بیوی کے والدین کے شناختی کارڈز • مینول نکاح نامہ
🔹 ڈیتھ سرٹیفیکیٹ • متوفی کا شناختی کارڈ • متوفی کے والد اور والدہ کا شناختی کارڈ • درخواست گزار کا شناختی کارڈ • درخواست گزار کا خونی رشتہ دار ہونا لازمی ہے
🔹 طلاق سرٹیفیکیٹ • عدالت یا ثالثی بورڈ کا فیصلہ • طلاق یافتہ میاں بیوی کے شناختی کارڈز • دیگر متعلقہ دستاویزات • درخواست گزار کا میاں یا بیوی ہونا لازمی ہے
🔹 نام یا عمر کی درستگی • پہلے سے جاری شدہ برتھ سرٹیفیکیٹ • سکول سرٹیفیکیٹ یا دیگر ضروری دستاویزات
⚠️ کارروائی ممکن نہیں ہوگی۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ دفتر تشریف لانے سے قبل تمام مطلوبہ دستاویزات مکمل کریں تاکہ آپ کے کام میں آسانی اور تیزی پیدا ہو۔








Nikahnama Pakistan
Marriage
Nikahnama Conversion
Marriage Regist

ضروری وضاحت بعض خاکروب حضرات نے شکایت کی ہے کہ چند سیکرٹریز انہیں بتا رہے ہیں کہ “پاک صاف و شفاف پختونخوا مہم” ختم ہو چک...
21/06/2026

ضروری وضاحت

بعض خاکروب حضرات نے شکایت کی ہے کہ چند سیکرٹریز انہیں بتا رہے ہیں کہ “پاک صاف و شفاف پختونخوا مہم” ختم ہو چکی ہے اور کام بند کر دیا جائے۔

واضح رہے کہ یہ مہم صوبائی حکومت کا ایک اہم منصوبہ ہے جو کامیابی سے جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا۔

لہٰذا جو اہلکار اس مہم کے بارے میں غلط معلومات فراہم کر رہے ہیں، ان کی نشاندہی فوری طور پر کی جائے تاکہ مناسب کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
شکریہ

“پاک صاف و شفاف پختونخوا مہم” صوبائی حکومت کا ایک تاریخی اور عوام دوست صفائی منصوبہ ہے، جو محکمۂ بلدیات کے ملازمین، خاک...
21/06/2026

“پاک صاف و شفاف پختونخوا مہم” صوبائی حکومت کا ایک تاریخی اور عوام دوست صفائی منصوبہ ہے، جو محکمۂ بلدیات کے ملازمین، خاکروب حضرات، سابقہ عوامی نمائندگان اور عوام کے باہمی تعاون سے کامیابی کی جانب گامزن ہے، اور مستقبل میں بھی عوام کی خدمت کے لیے جاری رہے گا.

Address

Pakhi Bala Hassan Khel Sub Division Peshawar
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VC 1 Pakhi Bala Hassan Khel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share