05/09/2026
گزشتہ شب دورانِ گشت ڈیوٹی جیجال، نزد شیطان پڑی، کوہستان لوئر میں روڈ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والے حوالدار نور محمد کی نمازِ جنازہ آج گورنمنٹ گیریژن ہائی سکول پٹن گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر جناب زوہیب حیات صاحب، ایس پی انوسٹی گیشن کوہستان لوئر زاہد خان، ایس پی انوسٹی گیشن کولی پالس کوہستان افتخار احمد، ڈی ایس پی کولی پالس کوہستان نور نبی شاہ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر پٹن جوہرداد شاہ، ایس ڈی پی او سرکل بنکڈ رانولیاء گل خطاب عباسی، ضلعی انتظامیہ کے افسران، پولیس افسران و جوانوں، مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید حوالدار نور محمد کو سلامی پیش کی، جبکہ پولیس افسران نے شہید کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھا کر ان کی خدمات اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بعد ازاں شہید کی قبر پر بھی پولیس دستے نے سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر شہید کے درجاتِ بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔
اللہ تعالیٰ شہید حوالدار نور محمد کے درجات بلند فرمائے، مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Hazara
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP