Right to Public Services Commission Kohistan Lower & Kolai Palas

Right to Public Services Commission Kohistan Lower & Kolai Palas Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Right to Public Services Commission Kohistan Lower & Kolai Palas, Government Organization, DMO RTS Commission Near Colony Masjid Pattan Kohistan Lower, Pattan.

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے رائٹ ٹو پبلک سرویسز کمیشن کو مزید فعال اورمستحکم بنانے کے لیے متع...
10/08/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے رائٹ ٹو پبلک سرویسز کمیشن کو مزید فعال اورمستحکم بنانے کے لیے متعلقہ قوانین میں ترامیم تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کمیشن میں خدمات کی فراہمی کو عوامی توقعات کے مطابق بنانے کیلئے متعلقہ قوانین کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ جس مقصد کے لیے ادارے بنے ہیں ان کے سو فیصد نتائج حاصل ہوں۔
یہ ہدایت انہوں نے جمعہ کے روز رائٹ ٹو پبلک سرویسز کمیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان کے علاوہ رائٹ ٹو پبلک سرویسز کمیشن کے کمیشنرز ذاکر حسین، محمد عاصم امام اور دیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر متعلقہ حکام کی جانب سے رائٹ ٹو پبلک سرویسز کمیشن کے پس منظر ، مینڈیٹ ، لیگل فریم ورک، کارکردگی اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعلیٰ نے رائٹ ٹو پبلک سرویسز کمیشن میں چیف کمیشنر کی فوری تعیناتی کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے عوام کوموثر انداز میں خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سرکاری افسران کی ترقی کے سلسلے میں کمیشن سے سرٹیفکیٹ کی شرط شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مزید برآں وزیر اعلیٰ نے ادارے کو وسیع پیمانے پر عوامی آگہی کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ادارہ عوام کو مینڈیٹ اور خدمات بارے آگاہی دینے کےلئے پرخصوصی مہم چلائیں تاکہ عوام کو ان آر ٹی ایس کمیشن کے بارے میں علم ہو اور وہ اپنی شکایات کی دادرسی کے لیے رجوع کریں۔
وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کے زیر اہتمام کھلی کچہریوں میں رائٹ ٹو پبلک سرویسز کمیشن کے نمائندوں کو بھی شرکت کرنے اور لوگوں کو اپنے ادارے کے بارے معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ عوام کے اداروں پر اعتماد کا انحصار شکایات کے بر وقت ازالے پر ہے، عوام شکایت ہی تب لاتے ہیں جب ان کا اعتماد ہو کہ ادارے موجود ہیں جو کہ ازالہ کریں گے.

31/05/2024
22/05/2024
08/05/2024

پریس ریلیز
رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن
حکومت خیبرپختونخوا
6/05/2024


رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے زیر اہتمام جرنلزم ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی کے طلباء کے لئے آگاہی سیمینار کا انعقاد

صحافی گوڈ گورننس اور اکاؤنٹیبیلٹی میں سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں، سروسز ڈیلیوری کو مزید آسان بنا رہے ہیں، جج محمد عاصم امام

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے زیر جرنلزم ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور کے طلباء کے لئے عوامی آگاہی سیمنار کا انعقاد کیا گیا. کثیر تعداد میں طلباء اور اساتذہ کرام نے شرکت کی. کمشنر جج محمد عاصم امام نے کمیشن کے اغراض و مقاصد اور قانونی ضوابط پر جامع لکچر دیا. انہوں نے شرکت کرنے والے طلباء کے سوالات کے جوابات دئیے. انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے ملکر ملک اور قوم کی خدمت کرنی ہے. بنیادی عوامی خدمات تک رسائی ہر شہری کا قانونی حق ہے اور کمیشن معاشرے کے کارآمد افراد کو ساتھ لیکر عوام میں ان حقوق کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ صحافی ریاست کی چھوتی ستون ہونے کے باعث عوامی آگاہی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ صحافیوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ حکومت کی بہترین اقدامات سے عوام کو اگاہ کرے۔ چیئرمین ڈاکٹر فیض اللّٰہ جان نے شرکاء اور کمیشن کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا. جج محمد عاصم امام نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن نہ ہوتا تو اج عوام بنیادی حقوق کے متعلق اس حد تک اگاہ نہ ہوتے. بنیادی قوانین سے آگاہی ہی عوام کو اپنے حقوق حاصل کرنے کی قابل بناتے ہیں.

Address

DMO RTS Commission Near Colony Masjid Pattan Kohistan Lower
Pattan
20200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 16:00

Telephone

+923011129711

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Right to Public Services Commission Kohistan Lower & Kolai Palas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Right to Public Services Commission Kohistan Lower & Kolai Palas:

Share