17/05/2026
تعلیمی میدان میں کامیابی کا ایک اور بڑا سنگِ میل!
گورنمنٹ گریجویٹ کالج پسرور کے ہونہار طالب علم منیب جعفری کے اعزاز میں گزشتہ روز (16 مئی 2026) بلدیہ ہال پسرور میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے معزز مہمانانِ گرامی:
🔹 پروفیسر اعجاز انور صاحب (پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج پسرور)
🔹 رانا محمد فیاض صاحب (ایم۔پی۔اے پسرور و پارلیمانی سیکرٹری برائے ایریگیشن)
🔹 محترمہ ثناء شرافت صاحبہ (اسسٹنٹ کمشنر پسرور)
🔹 پرنسپل صاحبہ (گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پسرور)
اس باوقار تقریب میں شہر کی ممتاز سیاسی، سماجی اور انتظامی شخصیات نے بھی شرکت کر کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
پروفیسر اعجاز انور صاحب (پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج پسرور) نے پورے پسرور کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انتہائی فخر کے ساتھ اعلان کیا کہ:
ہمارے کالج کے ہونہار طلبہ و طالبات نے نہ صرف بہترین تعلیمی رزلٹ دیے، بلکہ ضلع بھر میں سب سے زیادہ لیپ ٹاپ حاصل کر کے کالج اور پورے علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے ایریگیشن رانا محمد فیاض صاحب (ایم۔پی۔اے) نے اپنے خطاب میں طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا:
وزیر اعلیٰ پنجاب ہونہار سکالرشپ پروگرام میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج پسرور کے طلبہ وطالبات نے جس شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابلِ دید ہے۔ پسرور کا نام روشن کرنے پر میں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
کامیابی کا یہ سفر یونہی جاری رہے گا!
یہ تقریب نہ صرف منیب جعفری بلکہ پسرور کے تمام محنتی طلبہ کے لیے ایک عظیم ترغیب ثابت ہوگی۔ اللہ پاک ہمارے ان روشن ستاروں کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین! 🤲