DHO Kurram Office Parachinar

DHO Kurram Office Parachinar Like this page for updates on all ongoing activities of Health Department in Kurram

عید الاضحیٰ مبارک – ڈاکٹر شمس الرحمن داوڑ تمام مسلمانوں کے خاندان اور احباب کو عید الاضحیٰ کی دل سے مبارکباد۔ اللہ تعالی...
26/05/2026

عید الاضحیٰ مبارک – ڈاکٹر شمس الرحمن داوڑ
تمام مسلمانوں کے خاندان اور احباب کو عید الاضحیٰ کی دل سے مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور پوری انسانیت کو خیر و برکت سے نوازے۔
⚠️ قربانی کے بعد ضروری ہدایات:
قربانی کے بعد فضلات (کھال، آنتیں، خون، ہڈیاں، بچا ہوا گوشت) کو فوری طور پر گہرا گڈھا کھود کر دبا دیا جائے یا مقامی انتظامیہ کے بتائے ہوئے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔ انہیں کھلے میں نہ پھینکیں — یہ بیماریاں پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔
🦠 کانگو بخار سے بچاؤ:
· جانور ذبح کرتے وقت دستانے، ماسک اور جوتے ضرور پہنیں۔
· جانوروں کے خون یا ٹشوز کو ننگے ہاتھ نہ چھوئیں۔
· اگر ذبح کرنے کے بعد تیز بخار، جوڑوں میں درد، یا خون بہنے کی علامت ہو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
· ذبح گاہ کے اوزار اور جگہ کو کلورین والے محلول سے صاف کریں۔
عید خوشیوں والا تہوار ہے — لاپرواہی سے المیہ بھی بن سکتا ہے۔ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کریں۔
اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔
#عیدالاضحیٰ

Public Service Message
26/05/2026

Public Service Message

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈاکٹر شمس الرحمان داوڑ نے پولیو مہم کے حوالے سے شام کو ریویو میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ...
20/05/2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈاکٹر شمس الرحمان داوڑ نے پولیو مہم کے حوالے سے شام کو ریویو میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف ویکسینیشن مقداد علی اور تمام یونین کونسل مینیجمنٹ آفیسرز (UCMOs) نے شرکت کی۔
میٹنگ میں فیلڈ فائنڈنگز، Gaps (خامیوں)، اور پولیو مہم کی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ تمام UCMOs کو NEOC ایپ کے استعمال اور تمام چیک لسٹ بروقت اپ لوڈ کرنے پر زور دیا گیا۔
ضلع کرِم اپر میں 5 سال سے کم عمر کے ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنانے اور انہیں پولیو کے دو قطرے پلانے پر خصوصی تاکید کی گئی۔
آئیے مل کر پاکستان کو پولیو
فری بنائیں۔ 💪🏽🧒🏽👧🏽

🌡️ شدید گرمی میں بھی پولیو کے خلاف جنگ جاری رکھنے والے ہیروز کو سلام! 🌡️📅 19 مئی 2026 کو SNID (قومی پولیو خاتمہ مہم) کے ...
19/05/2026

🌡️ شدید گرمی میں بھی پولیو کے خلاف جنگ جاری رکھنے والے ہیروز کو سلام! 🌡️

📅 19 مئی 2026 کو SNID (قومی پولیو خاتمہ مہم) کے دوسرے دن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن داوڑ نے سی ڈی علی منگلہ اور یونین کونسل بوڑکی کا دورہ کیا۔
انہوں نے مختلف ٹیموں کا معائنہ کیا، ٹیلی شیٹ کی جانچ پڑتال کے بعد مختلف گھروں میں کلسٹر لیے اور بغدے ایریا میں نئے بننے والے CD بغدے کا بھی دورہ کیا۔
🔹 ہر مہم میں 5 سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو کے دو قطرے پلانا لازمی ہے۔
ڈاکٹر شمس الرحمن داوڑ نے شدید گرمی میں بھی پولیو کی مہلک بیماری سے بچوں کی حفاظت کے عزم پر تمام ٹیموں کی سراہا کی۔
ان کا کہنا تھا:
"فرنٹ لائن ورکرز قوم کے حقیقی ہیروز ہیں، جو اس عظیم کام میں لگن کے ساتھ جُٹے ہوئے ہیں۔"
🛡️ عوام سے خصوصی اپیل:
"برائے مہربانی ہر فرنٹ لائن ورکر کو خلوص اور عزت کے ساتھ ویلکم کریں۔ یہی ٹیمیں ہیں جو آپ کے، میرے اور ہم سب کے بچوں کی حفاظت کے لیے اپنے گھروں کو چھوڑ کر تپتی دھوپ میں نکلتی ہیں اور بچوں کو پولیو جیسی مہلک بیماری سے بچاتی ہیں۔"
💪 آئیں، ان ہیروز کا ساتھ دیں اور ہر بچے کو پولیو سے محفوظ بنائیں!


18 مئی 2026 کو ایس این آئی ڈی کے پہلے دن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن داوڑ نے یونین کونسل آگرہ کا دورہ کیا۔انہوں...
18/05/2026

18 مئی 2026 کو ایس این آئی ڈی کے پہلے دن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن داوڑ نے یونین کونسل آگرہ کا دورہ کیا۔
انہوں نے مختلف ٹیموں کو چیک کیا اور ٹیلی شیٹ کی جانچ پڑتال کے بعد مختلف گھروں میں کلسٹر لیے گئے۔
ہر مہم میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن داوڑ نے شدید گرمی میں بھی ہر بچے کو پولیو کی مہلک بیماری سے بچانے کے اس عزم پر تمام ٹیموں کی سراہا کی۔
فرنٹ لائن ورکرز قوم کے حقیقی ہیروز ہیں، جو اس عظیم کام میں لگن کے ساتھ جُٹے ہوئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن داوڑ نے عوام سے اپیل کی ہے:
"برائے مہربانی ہر فرنٹ لائن ورکر کو خلوص اور عزت کے ساتھ ویلکم کریں، کیونکہ یہی ٹیمیں ہیں جو آپ کے، میرے اور ہم سب کے بچوں کی حفاظت کے لیے اپنے گھروں کو چھوڑ کر تپتی دھوپ میں نکلتی ہیں اور بچوں کو پولیو جیسی مہلک بیماری سے بچاتی ہیں۔"

آج ڈی ایس آر یو ہال، ڈی ایچ او آفس ضلع کرم اپر میں تمام ای پی آئی اسٹاف کے ساتھ ماہانہ پرفارمنس ریویو میٹنگ کا انعقاد کی...
14/05/2026

آج ڈی ایس آر یو ہال، ڈی ایچ او آفس ضلع کرم اپر میں تمام ای پی آئی اسٹاف کے ساتھ ماہانہ پرفارمنس ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن داؤڑ نے کی۔

ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف ویکسینیشن مقداد علی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو تمام کوریجز، اسٹاف کی حاضری، جغرافیائی کوریجز، ریڈ رک مائیکرو پلان کی ایمپلیمینٹیشن، ڈراپ آؤٹ، این ای آئی آر کوریجز، ایم آئی ایس کوریجز اور اینٹیجن وائز کوریجز پر بریف کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اسٹاف کو ہدایت دی کہ جہاں کسی بھی انڈیکیٹر میں گیپس، کمی یا مسئلہ پایا جاتا ہے، اسے ماہِ مئی میں پورا کیا جائے۔

غیر حاضر اسٹاف کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔

اچھی کارکردگی دکھانے والے ای پی آئی اسٹاف کو سراہا گیا اور مزید بہتر کام کرنے کی ترغیب دی گئی۔

13/05/2026
12/05/2026

Chief Minister Sohail Afridi, Health Minister Khalil-ur-Rehman, Chief Secretary Shahab Ali Shah, Secretary Health Shahid Ullah Khan, Director General Health Services Madam Shaheen Afridi, and Deputy Commissioner Ashfaq Khan issued directives, following which District Health Officer Dr. Shams-ur-Rehman Dawar visited BHU Borki, CD Shingak, and CD KharLachi today.

During the visit, a detailed review was conducted regarding staff attendance, availability of medicines, functionality of the biometric system, cleanliness, EPI coverage, OPDs, timely updating of registers, and staff behavior toward patients.

Dr. Shams-ur-Rehman Dawar is regarded as one of the officers dedicated to public service and bringing positive, notable changes in the health sector of Upper Kurram district. He instructed the staff to utilize all available facilities for the service of the public.

Strict enforcement of a zero-tolerance policy on cleanliness in hospitals was emphasized. Following recent recruitments of LHVs, instructions were also given to provide all possible medical facilities and timely assistance to female patients.

Furthermore, EPI technicians were directed to ensure that all vaccination shots are administered on time to children under five years according to the prescribed schedule. Any negligence in this regard will not be tolerated, and strict action will be taken against those responsible.

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، وزیر صحت خلیق الرحمن، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری ہیلتھ شاہد اللہ خان، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ...
12/05/2026

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، وزیر صحت خلیق الرحمن، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری ہیلتھ شاہد اللہ خان، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز میڈم شاہین آفریدی اور ڈپٹی کمشنر اشفاق خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن داوڑ نے آج بی ایچ یو بوڑکی، سی ڈی شنگک اور سی ڈی خرلاچی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران سٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی، بائیو میٹرک سسٹم کی فعالی، صفائی ستھرائی، ای پی آئی کوریج، او پی ڈیز، رجسٹرز کی بروقت اپڈیٹیشن اور مریضوں کے ساتھ سٹاف کے رویے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر شمس الرحمن داوڑ ضلع اپر کرم میں عوامی خدمت کے جذبے اور شعبہ صحت میں مثبت و نمایاں تبدیلیاں لانے والے افسران میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ تمام تر سہولیات عوام کی خدمت کے لیے بروئے کار لائی جائیں۔

ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر زور دیا گیا۔ ایل ایچ ویز کی حالیہ بھرتیوں کے بعد خواتین مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات اور بروقت امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

مزید برآں، ای پی آئی ٹیکنیشنز کو ہدایت دی گئی کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو مقررہ شیڈول کے مطابق تمام حفاظتی ٹیکے بروقت لگائے جائیں، اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی بلکہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن داوڑ نے چیف منسٹر خیبر پختونخوا، وزیر صحت، سیکرٹری ہیلتھ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ...
11/05/2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن داوڑ نے چیف منسٹر خیبر پختونخوا، وزیر صحت، سیکرٹری ہیلتھ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور ڈپٹی کمشنر کے ویژن کے تحت ضلع کرم اپر میں صحت کے شعبے میں بہتری پر توجہ مرکوز کی ہے۔
🩺🏥
بی ایچ یو آگرہ میں ایل ایچ ویز کی بھرتی کے بعد زچہ و بچہ کے کیسز اور حاملہ خواتین کے معائنے میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
👶👩👧📈
عوام سے درخواست ہے کہ بی ایچ یو آگرہ میں اب زچہ و بچہ کے کیسز اور ادویات کی وافر مقدار موجود ہے، لہٰذا کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔ یہ سہولیات اب آپ کی اپنی دہلیز پر فراہم کر دی گئی ہیں۔
آج کے دورے میں ہسپتال کی صفائی ستھرائی، پولیو مہم کے حوالے سے جاری فرنٹ لائن ورکرز کی ٹیم ٹریننگ کی مانیٹرنگ، ای پی آئی کوریجز، او پی ڈی، ہسپتال میں بائیو میٹرک سسٹم کی فعالیت اور لیبر روم کی مرمت کا جائزہ لیا گیا۔

Address

Parachinar
26300

Telephone

+92926310493

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHO Kurram Office Parachinar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DHO Kurram Office Parachinar:

Share