Panjpeer Rocks, Narar

Panjpeer Rocks, Narar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Panjpeer Rocks, Narar, Landmark & historical place, Narar valley, Teh. Kahuta, Distt. Rawalpindi, Panjab.

13/03/2025
29/09/2024

Excellent condition (10/10) 1 extra cartridge bhe hai sath main 1 refil main 8000 to 10000 print hoty hain Duplex Print available hy printer. ain Print Speed: – 42 ppm Resolution: 1200 dpi x 1200 dpi Duty Cycle: 100 - Printers & Photocopiers

21/09/2024
27/04/2024

اسلام علیکم۔صبح بخیر

22/04/2024

اسلام علیکم دوستو۔ امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے۔

14/04/2024

نڑھ کا سیاحتی مقام
نڑھ ، پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کا ایک خوبصورت گاؤں ہے یہ راولپنڈی سے دو گھنٹے کی مسافت پر اور کہوٹہ سے ایک گھنٹہ کی مسافت پر ہے کہوٹہ سے ڈیفنس روڈ پر سفر کرے تو دس سے پندرہ منٹ کی مسافت کے بعد بائیں طرف ایک روڈ موڑتی ہے جو سوڑ روڈ کہلاتی ہے یہ روڈ نڑھ کی طرف جاتی ہے دوسرا اگر آپ ڈیفنس روڈ پر پندرہ منٹ مزید سفر کرے تو آپ ایک چھوٹے سے بازار میں پہنچ جائیں گے جو پنجاڑ کے نام سے جانا جاتا ہے پنجاڑ بازار سے آپ بایئں ہاتھ پر دیکھیں تو ایک بورڈ لگا ہوا ہے جس پر نڑھ لکھا ہوا ہے جی ہاں یہی راستہ آگے نڑھ کی طرف جاتا ہے دونوں راستے جبریاں کے مقام پر آپس میں ملتے ہیں اور یہاں سے آگے نڑھ کی طرف نکل جاتے ہیں
نڑھ کا راستہ جنگل سے گزرتا ہے اس جنگل میں زیادہ طرح چیڑ کے درخت ہیں جو بہت قد آور ہوتے ہیں ان پہاڑوں کی گھنی چھاؤں سے آپ گزرتے ہیں گرمیوں میں یہ چھاؤں آپ کو بہت خوشگوار معلوم ہوتی ہے اور سردیوں میں اس سے آپ کو سردی محسوس ہوتی ہے ان لمبے درختوں کی ٹہنیوں سے کبھی کبھی سورج کی کرنیں آتی نظر آتی ہیں جو بڑا خوبصورت نظارہ پیش کرتی ہیں جب آپ اوپر کی طرف چڑھتے جاتے ہیں تو آپ کو موسم کا واضح فرق محسوس ہوتا ہے
نڑھ پر جاتے ہوئے جو پہلا مقام آتا ہے جہاں ٹورسٹ رکتے ہیں کھانا وغیرہ کھاتے جہاں پر ایک چھوٹا سا ڈھابہ بھی بنا ہوا ہے وہ کھائیاں کہلاتا ہے وہاں سے آگے چلیں تو آپ ایک ایسے مقام پر پہنچے گئے جہاں روڈ پتھروں کو کاٹ کر بنایا گیا ہے پتھروں کو دیکھے تو آپ کو ایسے لگے گا جیسے یہ پتھر ایک خاص ترتیب سے خود لگائے گئے ہوں اس جگہ کو پار کر کے آگے چلیں تو دو موڑ آتے ہیں ان کو موڑتے ہی دایئں جانب ایک راستہ اوپر کی جانب چڑھتا ہے یہ مقام بتیوں کا گلہ کہلاتا ہے یہاں سے نیچے دیکھے تو بہت ہی خوبصورت جنگل کا نظارہ ہوتا ہے یہاں پر آپ بہت اچھی فوٹو گرافی کر سکتے ہیں اگر آپ اپنا کھانا پینا یہاں کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہت ہی خوبصورت مقام ہے یہاں پر بار بی کیو بھی کیا جا سکتا ہے ایک بات یاد رکھیں یہاں کوئی ہوٹل یا ڈھابہ وغیرہ نہیں ہے یہ مقام بلکل ایک اونچی جگہ پر ہے ہاں اگر آپ کے ساتھ بچے ہیں تو ان کا خیال رکھیں اونچا مقام ہونے کی وجہ سے بچوں کے گرنے کا خطرہ ضرور ہے
اس مقام سے آگے نکلے تو آپ نڑھ آبشار کے مقام پر پہنچ جائے گئے جی ہاں یہ وہی آبشار ہے جو سوشل میڈیا پر آپ نے دیکھی ہو گی یہ آبشار روڈ کے دائیں جانب نور آباد کے مقام پر ہے آپ اپنی گاڑی پارک کرے اور دس منٹ کی اوترائی اترنے کے بعد آپ آبشار کے سامنے خود کو کھڑا پائے گئے یہ آبشار بہت ہی خوبصورت نظارہ کرواتی ہے پانی کافی اوپر سے گرتا ہے کچھ پانی پتھروں پر گرتا ہے اور کچھ تالاب میں گرتا ہے آبشار کے نیچے ایک چھوٹا مگر بہت گھرا تالاب ہے آبشار کے سامنے قدرے ہموار جگہ ہے اور اس ہموار جگہ کے درمیان سے پانی گزرتا ہے یہاں پر آپ خوب ہلہ گلہ کر سکتے ہیں اگر آپ ایک اچھے فوٹو گرافر نہیں بھی ہیں تب بھے یہاں پر بہت اچھی تصویریں بنا سکتے ہیں یعنی جو بھی تصویر بنائے گئے وہ آپ کو بہت پسند آئے گی کیوں کہ یہ جگہ ہی ماشا اللہ بہت خوبصورت ہے گرمیوں میں اگر آپ یہاں جاتے ہیں تو آپ کو یہاں لوگ نہاتے نظر آئے گے لیکن اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ لوگوں کو دیکھا دیکھی کبھی پانی میں تیرنے کی کوشش نہ کرے پانی بہت گہرا ہے اور یہاں کافی تعداد میں ایسے واقعات ہو چکے ہیں کہ لوگوں نے تیراکی اچھی طرح نہ جانتے ہوئے اس میں تیرنے کی کوشش کی ہے جس کی وجہ سے اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں یہاں پر بھی آپ کو کوئی ہوٹل یہ ڈھابہ فی الوقت تک نہیں ملے گا
یہاں سے آگے نکلیں تو ایک سخی دربار آئے گا آپ یہاں رکے اور دعا کرے زیارت کے بعد تھوڑا آگے ایک لنک روڈ بائیں جانب مڑتی ہے یہ روڈ آبادی کی طرف جاتی ہے یہ علاقہ موہڑہ منہاس کہلاتا ہے آپ اس روڈ پر جا سکتے ہیں آپ آبادی سے تھوڑا آگے جائے گئے تو ایک جگہ آئے گی جہاں آپ رک کر نظارے کر سکتے ہیں یہاں پر ہوا کا پریشر بہت زیادہ ہوتا ہے یہاں سے آپ دریا جہلم کا نظارہ بھی کر سکتے ہیں یہ جگہ بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے یہاں پر بھی آپ خوب لطف اندوز ہوں گئے یہاں پر آپ کچھ وقت گزار کر واپس آ جائے روڈ پر تھوڑا ہی آگے جائے گے تو آپ کو چھوٹا سا بازار ملے گا یہ نڑھ کا پہلا چھوٹا سا بازار ہے یہاں سے تھوڑا ہے آگے آپ کو روڈ کنارے واحد الحبیب بنک ملے گا یہاں پر ہوٹل دوکانیں اور مسجد بھی ہے اس سے آگے چند گز دور نڑھ اڈا ہے یہاں سے آپ کو ہر طرح کی چیزمل سکتی ہے یہاں سے ہی مختلف دیہات کی جانب بکنگ پر جانے والی گاڑیاں مل جائیں گی
یہاں سے نکلے تو دو سو میٹر کے بعد آپ کو دو راستے ملیں گئیں ایک دائیں جانب اور ایک بائیں جانب دنوں راستے پنج پیر کی طرف جاتے ہیں ایک راستہ اوریک گاؤں سے گزر کر پنج پیر جاتا ہے اگر آپ اس راستے سے جائے گے تو گاڑی آپ کو سیدھا پنج پیر دربار پر لے کر جائے گی دوسرا راستہ ملیاری سے گزرے گا اور مشہور و معروف پنج پیر راکس سے گزر کر دربار پر پہنچے گا اگر آپ اس طرف سے جائے گے تو آپ کو گاڑی ملیاری میں پارک کرنی پڑے گی یہاں سے آگے فی الوقت آپ موٹر سایئکل پر اور پیدل جا سکتے ہیں تقریبا پندرہ منٹ چڑھائی چڑھ کر آپ پنج پیر دربار پر پہنچ جائے گے اکژ سیاح پنج پیر راکس پر جاتے ہیں یہاں پر بار بی کیو بھی لوگ کرتے ہیں فیملیز جاتی ہیں جو اپنا کھانا ساتھ لے کر جاتی ہیں اور وہاں بیٹھ کر کھانا گرم کر کے کھاتے ہیں اگر آپ چھٹی والے دن جائے تو آپ کو جگہ جگہ فیملیز بیٹھی نظر آیئں گی جو بیٹھی کھانا کھا رہی ہوں گی کچھ خوش گیپیوں میں مصروف ہوں گی ہر طرف آپ کو ہنستے مسکراتے چہرے نظر آئے گے جو مصروف ترین زندگی میں سے اپنے لیے وقت نکالتے ہیں اور اس وقت کو اپنی زندگی کا بہترین وقت بناتے ہیں
آپ پنج پیر دربار پر جائے وہاں پر ایک خوبصورت مسجد ہے یہاں پر کسی بزرگ ہستی کی قبر نہیں ہے یہاں صرف بزرگ ہستیوں نے کچھ دن یہاں رک کر دین کا کام کیا ہے اس وجہ سے یہ جگہ پنج پیر بیٹھک کے نام سے بھی مشہور ہے یہاں پر ایک پرانا پیڑ ہے جس پر لوگ اقدیت سے جھنڈے لگاتے ہیں اس پیڑ کے بارے میں مقامی لوگوں اور دربار سے عقیدت رکھنے والوں کا خیال ہے کہ اگر آپ کوئی مراد دل میں رکھ کر یہاں آئے اگر آپ کی مراد پوری ہونے والی ہوئی تو پیڑ سے ایک گھنٹی کی آواز آئے گی اور وہ آواز صرف آپ کو سنائی دے گی بہت سے لوگوں کا اس پر اعتقاد ہے میرا تو ایسی بات پر اعتقاد نہیں ہے لیکن میں کبھی بھی لوگوں کے اعتقاد پر سوال اُٹھانا پسند نہیں کروں گا اگر یہی بات لوگوں کو خوشی فراہم کرتی ہے تو میں کون ہوتا ہوں کہ یہ خوشی اُن سے چھیننے کی کوشش کروں
written by Babar Hussain Satti

Address

Narar Valley, Teh. Kahuta, Distt. Rawalpindi
Panjab
46000

Opening Hours

Monday 11:00 - 21:00
Tuesday 11:00 - 21:00
Wednesday 11:00 - 21:00
Thursday 11:00 - 21:00
Friday 15:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Panjpeer Rocks, Narar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share