Friend School of love

Friend School of love دوستی اور محبت کا سبق مشن ھے میرا
*اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنی زبانیں جانتے ہیں، دل کی زبان جاننا آپ کو اہل اور قیمتی بنا دیتا ہے ۔*

20/02/2026

‏لو مدینے کی تجلی سے لگائے ہوئے ہیں
دل کو ہم مطلع انوار بنائے ہوئے ہیں

اک جھلک آج دکھا گنبد خضریٰ کے مکیں
کچھ بھی ہیں دور سے دیدار کو آئے ہوئے ہیں

سر پہ رکھ دیجے ذرا دست تسلی آقا
غم کے مارے ہیں زمانے کے ستائے ہوئے ہیں

نام کس منہ سے ترا لیں کہ ترے کہلاتے
تیری نسبت کے تقاضوں کو بھلائے ہوئے ہیں

گھٹ گیا ہے تری تعلیم سے رشتہ اپنا
غیر کے ساتھ رہ و رسم بڑھائے ہوئے ہیں

شرم عصیاں سے نہیں سامنے جایا جاتا
یہ بھی کیا کم ہے ترے شہر میں آئے ہوئے ہیں

تری نسبت ہی تو ہے جس کی بدولت ہم لوگ
کفر کے دور میں ایمان بچائے ہوئے ہیں

کاش دیوانہ بنا لیں وہ ہمیں بھی اپنا
ایک دنیا کو جو دیوانہ بنائے ہوئے ہیں

اللہ اللہ مدینے پہ یہ جلووں کی پھوار
بارش نور میں سب لوگ نہائے ہوئے ہیں

کشتیاں اپنی کنارے سے لگائے ہوئے ہیں
کیا وہ ڈوبے جو محمد کے ترائے ہوئے ہیں

نام آنے سے ابو بکر و عمر کا لب پر
کیوں بگڑتا ہے وہ پہلو میں سلائے ہوئے ہیں

حاضر و ناظر و نور و بشر و غیب کو چھوڑ
شکر کر وہ تیرے عیبوں کو چھپائے ہوئے ہیں

قبر کی نیند سے اٹھنا کوئی آسان نہ تھا
ہم تو محشر میں انہیں دیکھنے آئے ہوئے ہیں

کیوں نہ پلڑا تیرے اعمال کا بھاری ہو نصیرؔ
اب تو میزان پہ سرکار بھی آئے ہوئے ہیں

پیر نصیر الدین نصیرؒ

19/02/2026

‏رمضان المبارک میں ان پانچ کلمات کو کثرت سے پڑھیں
سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ
اللہ پاک ہے اور تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں
أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ
میں اپنے رب اللہ سے اپنے تمام گناہوں کی معافی مانگتا ہوں اور اسی کی طرف توبہ کرتا ہوں
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
اے اللہ! حضرت محمد ﷺ اور ان کی آل پر رحمتیں نازل فرما
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا
اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ
اے اللہ! ہمیں آگ دوزخ سے بچا لے
اضافی دعا
رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ
اے ہمارے رب! ہمارے گناہ معاف فرما دے ہماری برائیاں ہم سے دور کر دے اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ وفات عطا فرما
آمین

12/02/2026

صلی اللہ علیہ والہ وسلم

07/02/2026
29/01/2026

‏"پُٹھیاں سِدّھیاں سوچاں"

ہُن جے مِلے تے روک کے پُچھاں
ویکھیا ای اَپنا حال؟

کِتھے گئی اوہ رنگت تیری؟
تے سَپّاں وَرگی چال

گلاّں کردیاں گُوڑہیاں اَکھّاں
وا نال اُڈ دے وال؟

کِتھے گیا اوہ ٹھاٹھاں ماردا
لہُو دا اَنھّاں زور؟

ساہواں وَرگی گرم جوانی
لے گئے کیہڑے چور؟

منیر نیازی

‏زندگی کے ورق برابر الٹ رہے ہیں۔ ہر آنے والی صبح ایک نیا ورق الٹ دیتی ہے۔ یہ الٹے ہوئے ورق برابر بڑھ رہے ہیں اور باقی ما...
23/01/2026

‏زندگی کے ورق برابر الٹ رہے ہیں۔ ہر آنے والی صبح ایک نیا ورق الٹ دیتی ہے۔ یہ الٹے ہوئے ورق برابر بڑھ رہے ہیں اور باقی ماندہ ورق برابر کم ہو رہے ہیں ۔
اور ایک دن وہ ہو گا جب ہم اپنی زندگی کا آخری ورق الٹ رہے ہوں گے جونہی آنکھیں بند ہوں گی، یہ کتاب بھی بند ہو جائے گی۔ اور ہماری یہ تصنیف محفوظ کر دی جائے گی۔
کبھی غور کیا اس کتاب میں ہم کیا درج کر رہے ہیں؟
روزانہ کیا کچھ لکھ کر ہم اس کا ورق الٹ دیتے ہیں۔ ہمیں شعور ہو یا نہ ہو ہماری یہ تصنیف تیار ہو رہی ہے اور ہم اس کی ترتیب و تکمیل میں اپنی ساری قوتوں کے ساتھ لگے ہوئے ہیں۔ اس میں ہم وہ سب کچھ لکھ رہے ہیں۔ جو ہم سوچتے ہیں، دیکھتے ہیں، سنتے ہیں، سناتے ہیں۔ اس میں صرف وہی کچھ نوٹ ہو رہا ہے۔ جو ہم نوٹ کر رہے ہیں۔
اس کتاب کے مصنف ہم خود ہیں۔ ذرا آنکھیں بند کریں۔ اورسوچئے ؛
کل یہی کتاب ہمارے کے ہاتھ میں ہو گی اور شہنشاہ واحد و قہار ہم سے کہے گا؛
پڑھ اپنی کتاب آج اپنے اعمال نامہ کا جائزہ لینے کیلئے تو خود ہی کافی ہے۔
ذرا غور کریں؛ کہ ہم اپنی کتاب زندگی میں کیا درج کر رہے ہیں
ﺍﭘﻨﯽ ﺧﻮﺍﮨﺸﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﺳﮯ ﺁﮔﮯ ﻧﮧ ﻧﮑﻠﻨﮯ ﺩﻭ‘
ﺟﻮ ﻣﻞ ﮔﯿﺎ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺷﮑﺮ ﮐﺮﻭ‘
ﺟﻮ ﭼﮭﻦ ﮔﯿﺎ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺍﻓﺴﻮﺱ ﻧﮧ ﮐﺮﻭ‘
ﺟﻮ ﻣﺎﻧﮓ ﻟﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺩﮮ ﺩﻭ‘
ﺟﻮ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﺳﮯ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎؤ‘
ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺑﮯ ﺳﺎﻣﺎﻥ ﺁﺋﮯ ﺗﮭﮯ‘
ﺑﮯ ﺳﺎﻣﺎﻥ ﻭﺍﭘﺲ ﺟﺎؤ ﮔﮯ‘
ﺳﺎﻣﺎﻥ ﺟﻤﻊ ﻧﮧ ﮐﺮﻭ‘
ﮨﺠﻮﻡ ﺳﮯ ﭘﺮﮨﯿﺰ ﮐﺮﻭ‘
ﺗﻨﮩﺎﺋﯽ ﮐﻮ ﺳﺎﺗﮭﯽ ﺑﻨﺎؤ‘
ﺟﺴﮯ ﺧﺪﺍ ﮈﮬﯿﻞ ﺩﮮ ﺭﮨﺎ ﮨﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﺣﺘﺴﺎﺏ ﻧﮧ ﮐﺮﻭ-
ﺑﻼ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﺳﭻ ﻓﺴﺎﺩ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ‘ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﻮﭼﮭﮯ ﺗﻮ ﺳﭻ ﺑﻮﻟﻮ‘ ﻧﮧ ﭘﻮﭼﮭﮯ ﺗﻮ ﭼﭗ ﺭﮨﻮ-
ﻟﻮﮒ ﻟﺬﺕ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﻟﺬﺗﻮﮞ ﮐﺎ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﺑﺮﺍ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ-
ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﺧﻮﺷﯽ ﺍﻭﺭ ﺳﮑﻮﻥ ﮐﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺳﯿﺮ ﭘﺮ ﻧﮑﻞ ﺟﺎؤ‘ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺳﮑﻮﻥ ﺑﮭﯽ ﻣﻠﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺷﯽ ﺑﮭﯽ-
ﺩﯾﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺷﯽ ﮨﮯ‘
ﻭﺻﻮﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻏﻢ‘ ﺩﻭﻟﺖ ﮐﻮ ﺭﻭﮐﻮ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺧﻮﺩ ﺑﮭﯽ ﺭﮎ ﺟﺎؤ ﮔﮯ- ﭼﻮﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﻮ ﮔﮯ ﺗﻮ ﭼﻮﺭ ﮨﻮ ﺟﺎؤ ﮔﮯ‘
ﺳﺎﺩﮬﻮؤﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮭﻮ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺍﻧﺪﺭ ﮐﺎ ﺳﺎﺩﮬﻮ ﺟﺎﮒ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ-
ﺍﻟﻠﮧ ﺭﺍﺿﯽ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ ﺗﻮ ﺟﮓ ﺭﺍﺿﯽ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ ‘ ﻭﮦ ﻧﺎﺭﺍﺽ ﮨﻮ ﮔﺎ ﺗﻮ ﻧﻌﻤﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﺍﮌ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ..

‏پاکستان میں ڈگری ویریفکیشن پر نظرِ ثانی کی ضرورت ہیں  بطور گریجویٹس ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ ہماری یونیورسٹیاں کی ڈگری ہ...
18/01/2026

‏پاکستان میں ڈگری ویریفکیشن پر نظرِ ثانی کی ضرورت ہیں بطور گریجویٹس ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ ہماری یونیورسٹیاں کی ڈگری ہماری محنت اور کامیابی کی پہچان ہو۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ڈگری ویریفکیشن کا عمل ایک طویل، مہنگا اور مشکل سلسلہ بن چکا ہے جو طلبہ کو ذہنی اور مالی طور پر متاثر کرتا ہے۔
سب سے پہلے یونیورسٹی ڈگری جاری کرتی ہے جس پر کنٹرولر امتحانات اور وائس چانسلر کے دستخط ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود وہی ڈگری دوبارہ ویریفکیشن کے لیے یونیورسٹی بھیجی جاتی ہے، پھر ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کو تصدیق کے لیے بھیج دی جاتی ہے، اور آخر میں وزارتِ خارجہ (MOFA) سے اٹیستیشن کروائی جاتی ہے تاکہ HEC کی مہر کی بھی تصدیق ہو سکے۔
ہر مرحلے پر اضافی فیس، تاخیر اور غیر ضروری مشکلات طلبہ کا انتظار کر رہی ہوتی ہیں۔ یہاں ایک سنجیدہ سوال پیدا ہوتا ہے: جب ڈگری پہلے ہی تسلیم شدہ ادارے جاری کرتے ہیں تو طلبہ کو بار بار اس کی اصلیت ثابت کرنے کے لیے ادائیگی کیوں کرنی پڑتی ہے؟
پاکستان کو ایک ون ونڈو اور سادہ ویریفکیشن سسٹم کی ضرورت ہے جو تکرار کو ختم کرے، وقت اور پیسہ بچائے اور نظام پر اعتماد بحال کرے۔ ڈگری ویریفکیشن کو آسان بنا کر ہم نہ صرف گریجویٹس کو بااختیار بنا سکتے ہیں بلکہ اپنے تعلیمی نظام کی ساکھ کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔

اگر آپ واقعی نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تو اس پوسٹ کو repost کریں اور ہماری آواز کو مضبوط بنائیں۔

31/12/2025

‏السلامُ علیکُم ورحمتہ اللہ ❤️
صُبح دھُند چھائی ھو, تو بھی ہم سُورج کے ھونے کا یقین رکھتے ہیں اسی طرح جب ہماری زندگی میں مُشکلات کی دُھند پھیل جائے تب بھی ہمیں یہ یقین واثق رکھنا چاہیئے کہ اللہ تعالٰی کی رحمت کا آفتاب بھی ھے, جو ہمارے لیئے بہتر نہیں،بہترین روشنی بکھیرے گا ۔
اے اللہ تمام بیماروں کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرما مرحومین کی مغفرت فرما اور ہم سب سے راضی ہو جا۔۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲

30/12/2025

‏حرمین شریفین کے سنگِ مرمر کی ٹھنڈک کا راز اور سنگ مرمر کی ایمان افروز داستان جس سے انسان کا ایمان تازہ ہو جائے👇
کیا آپ جانتے ہیں کہ مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ کے صحن میں استعمال ہونے والا سنگِ مرمر شدید دھوپ کے باوجود قدرتی طور پر ٹھنڈا کیوں رہتا ہے؟
جونہی زائرین حرم کے مطاف میں قدم رکھتے ہیں، وہ سورج کی تپش کے باوجود فرش کی غیر معمولی ٹھنڈک محسوس کرتے ہیں۔ اکثر لوگوں کے ذہن میں یہ سوالات آتے ہیں:
کیا یہ سنگِ مرمر کی قدرتی خاصیت ہے؟
کیا اس کے پیچھے کوئی خاص ٹیکنالوجی ہے؟
کیا فرش کے نیچے کولنگ سسٹم یا ٹھنڈے پانی کی پائپ لائنز ہیں؟
آئیے جانتے ہیں اس راز کے پیچھے موجود عظیم معمار ڈاکٹر محمد کمال اسماعیل کی ایمان افروز کہانی۔
معمارِ حرمین: ڈاکٹر محمد کمال اسماعیل
ڈاکٹر محمد کمال اسماعیل 15 ستمبر 1908ء کو مِت غمر، دقہلیہ (مصر) میں پیدا ہوئے۔ وہ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل معمار تھے اور:
مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ کی توسیع کے منصوبوں کے نگران و معمار رہے
حرمین شریفین کے صحنوں کی منصوبہ بندی اور تعمیر انہی کی نگرانی میں ہوئی
🪨 سنگِ مرمر کا راز — تھاسوس (Thassos)
ڈاکٹر اسماعیل چاہتے تھے کہ حرم کے صحن کو ایسے سنگِ مرمر سے پختہ کیا جائے جو:
شدید گرمی میں بھی ٹھنڈا رہے
زائرین کے لیے راحت کا سبب بنے
انہوں نے یونان کے جزیرہ تھاسوس سے حاصل ہونے والا خاص سنگِ مرمر منتخب کیا، جسے Greek Thassos Marble کہا جاتا ہے۔
اس سنگِ مرمر کی خصوصیات:
انتہائی سفید رنگ
منفرد کرسٹل ساخت
بلند Albedo Effect
(یعنی سورج کی روشنی اور حرارت کو بہت زیادہ مقدار میں واپس منعکس کرنا)
گرمی کو جلد جذب نہیں کرتا
اسی لیے دن کے شدید ترین اوقات میں بھی قدرتی طور پر ٹھنڈا رہتا ہے
مزید یہ کہ
سنگِ مرمر کے تختے 5 سینٹی میٹر موٹے لگائے گئے تاکہ حرارت سے مزاحمت بڑھے
اس مشہور افواہ میں کوئی صداقت نہیں کہ صحن کے نیچے ٹھنڈے پانی کی پائپ لائنز ہیں
یونان کا سفر اور حرم کا سنگِ مرمر
ڈاکٹر محمد کمال اسماعیل یونان گئے اور وہاں موجود ایک چھوٹے سے پہاڑ سے
حرم کے لیے مطلوبہ سنگِ مرمر خریدا
یہ مقدار اس پہاڑ میں موجود کل سنگِ مرمر کا بالکل نصف تھی
یوں مسجد الحرام کا صحن مکمل ہوا۔
پندرہ سال بعد… ایک آزمائش
کچھ عرصے بعد سعودی حکومت نے ڈاکٹر اسماعیل سے درخواست کی کہ:
مسجدِ نبوی ﷺ میں بھی وہی سنگِ مرمر استعمال کیا جائے
ڈاکٹر اسماعیل بیان کرتے ہیں
“جب مجھے یہ ذمہ داری دی گئی تو میں سخت گھبرا گیا۔ یہ سنگِ مرمر دنیا میں صرف اسی ایک جگہ پایا جاتا تھا، اور میں اس کا نصف پہلے ہی خرید چکا تھا۔”
وہ دوبارہ یونان گئے اور کمپنی کے چیئرمین سے پوچھا:
کیا مزید سنگِ مرمر دستیاب ہے؟
جواب ملا
“باقی سارا سنگِ مرمر آپ کے پہلے معاہدے کے فوراً بعد فروخت ہو چکا تھا۔”
ڈاکٹر اسماعیل کہتے ہیں:
“میں ایسی اداسی میں مبتلا ہوا جو میں نے کبھی محسوس نہیں کی۔ کافی کا کپ تک پورا نہ کیا اور اگلے دن کی فلائٹ بک کروا لی۔”
حیرت انگیز موڑ
واپسی سے قبل انہوں نے سیکرٹری سے پوچھا:
“وہ سنگِ مرمر کس نے خریدا تھا؟”
سیکرٹری نے کہا:
“کافی وقت گزر چکا ہے، تلاش مشکل ہوگی۔”
ڈاکٹر اسماعیل نے عاجزی سے درخواست کی:
“میرے پاس یونان میں ایک دن ہے، براہِ کرم کوشش کریں۔ یہ میرا ہوٹل نمبر ہے۔”
اگلے دن، روانگی سے چند گھنٹے قبل فون آیا:
“ہم نے خریدار کا پتا تلاش کر لیا ہے۔”
جب ڈاکٹر اسماعیل نے پتا دیکھا تو:
ان کا دل زور سے دھڑکنے لگا
وہ خریدار ایک سعودی کمپنی تھی
اللہ کی تدبیر
وہ فوراً سعودی عرب پہنچے اور سیدھا اس کمپنی گئے۔ چیئرمین سے پوچھا:
“آپ نے یونان سے خریدا ہوا سفید سنگِ مرمر کہاں استعمال کیا؟”
جواب ملا:
“مجھے یاد نہیں۔”
گودام سے پوچھا گیا تو جواب آیا:
“سارا سنگِ مرمر اب تک گودام میں ویسے ہی رکھا ہے، استعمال نہیں ہوا۔”
ڈاکٹر اسماعیل کہتے ہیں:
“میں بچوں کی طرح رو پڑا۔”
جب کمپنی کے مالک نے وجہ پوچھی تو:
انہوں نے پوری کہانی سنائی
اور ایک خالی چیک میز پر رکھ کر کہا:
“جو رقم چاہیں لکھ دیں۔”
مالک نے اللہ کی قسم کھا کر کہا:
“جب مجھے معلوم ہوا کہ یہ سنگِ مرمر مسجدِ نبوی ﷺ کے لیے ہے، میں نے عہد کیا کہ اس کا ایک درہم بھی نہیں لوں گا۔
اللہ نے ہی مجھے یہ سنگِ مرمر گودام میں بھلا دیا تھا تاکہ یہ اسی مقصد کے لیے محفوظ رہے۔”
پاک ہے وہ اللہ
جس نے وہ پہاڑ پیدا کیا
اور اس سنگِ مرمر کو
اپنے گھر اور اپنے محبوب ﷺ کی مسجد کے لیے محفوظ رکھا۔
اللہ تعالیٰ:
عظیم معمار ڈاکٹر محمد کمال اسماعیل پر رحم فرمائے
اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے.آمین یا رب العالمین

‏خواہش بس اتنی سی ہے آقا جان ﷺایک کمرے میں بیٹھا ہوں زبان پر درود پاک کا ورد جاری ہو آنکھوں میں آنسو ہو جو صرف آپ کی یاد...
28/12/2025

‏خواہش بس اتنی سی ہے آقا جان ﷺ
ایک کمرے میں بیٹھا ہوں زبان پر درود پاک کا ورد جاری ہو آنکھوں میں آنسو ہو جو صرف آپ کی یاد میں نکل رہے ہوں اچانک سے کوئی آئے اور میرے کان میں کہے کہ چل تجھ کو مدینے میں مدینےﷺ والے بلا رہے ہیں🥹❤️‍🩹

کرم کر دیجئے ناں آقا جان ﷺ😭🙏🏻

Address

Main College Road Plot No 1
Pakpattan
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Friend School of love posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share