پیل عوامی اتحاد

پیل عوامی اتحاد ایک ہی نعرہ_سب سے پہلے پیل ہمارا

عام آدمی کے حقوق کے حصول کی تحریک۔ پیل کے ساتھ ناانصافانہ روئے اور حقوق کے استحصال کے خلاف زات پات اور تفرقہ بازی سے پاک ایک عظیم جدوجہد

31/08/2026

نمبردار گلبہار شاہ کو بدنام کرنے کے لیے عملے کی ملی بھگت کے ساتھ پیل کے کسی مخلص انسان نے یہ کارنامہ سر انجام دیا
لہذا نمبردار صاحب اور کمیٹی ممبران اپنے عملے کی مکمل باضابطہ تفتیش کریں اور اپنے گاؤں سے مخلص ان کالی بھیڑوں کو سامنے لائیں
اور باقاعدہ قانونی کاروائی کریں
ان لوگوں کی وجہ سے پورا گاؤں ہر تیسرے دن پانی سے محروم ہوتا ہے اور ان دنوں میں دس لاکھ سے زیادہ کا نقصان ہو چکا

🩸 ایک عطیۂ خون... کسی کی پوری زندگی کا سہاراتھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور ضرورت مند بزرگوں کی زندگیوں میں امید کی کرن بنن...
18/07/2026

🩸 ایک عطیۂ خون... کسی کی پوری زندگی کا سہارا

تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور ضرورت مند بزرگوں کی زندگیوں میں امید کی کرن بننے کے لیے دعوتِ اسلامی FGRF کے زیرِ اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے۔

📅 تاریخ: 19 جولائی، بروز اتوار
🕘 وقت: صبح 09:00 بجے تا شام 04:00 بجے
📍 مقام: الیگزر ویلفیئر کلینک، نزد نادرا آفس، پیل، ضلع خوشاب

رابطہ:
📞 صوفی شیر محمد عطاری: 0311-9320155
📞 جان محمد عطاری: 0314-5207226

خون کا ایک عطیہ کسی معصوم بچے کے چہرے پر مسکراہٹ، کسی بزرگ کے لیے نئی امید اور کسی بے بس خاندان کے لیے زندگی کا پیغام بن سکتا ہے۔

آئیے! انسانیت کی خدمت کے اس عظیم کارِ خیر میں بھرپور حصہ لیں۔ اگر آپ صحت مند ہیں اور خون عطیہ کرنے کے اہل ہیں تو ضرور تشریف لائیں، اور اگر کسی وجہ سے خون عطیہ نہیں کر سکتے تو اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ آپ کی ایک شیئر بھی کسی انسان کی زندگی بچانے کا سبب بن جائے۔

"خون عطیہ کریں... زندگی کا تحفہ دیں۔" ❤️🩸

*پیل یونین کونسل کا قیام وقت کی اہم ضرورت* تحریر :- ملک احمدنواز اعوان پیل(1/3)(29 May 2026)پیل یونین کونسل کو الگ انتظا...
29/05/2026

*پیل یونین کونسل کا قیام وقت کی اہم ضرورت*

تحریر :- ملک احمدنواز اعوان پیل
(1/3)(29 May 2026)

پیل یونین کونسل کو الگ انتظامی حیثیت دینا علاقے کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا، جسے اب عملی شکل دی جا رہی ہے۔ اس فیصلے کو صرف جذباتی وابستگیوں یا روایتی سوچ کے تناظر میں دیکھنے کے بجائے انتظامی تقاضوں، عوامی سہولیات اور مستقبل کی ترقی کے تناظر میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ پیل آبادی، اہمیت اور جغرافیائی وسعت کے اعتبار سے ایک نمایاں علاقہ بن چکا ہے، جس کی اپنی جداگانہ ضروریات، مسائل اور ترجیحات ہیں۔ ماضی میں پدھراڑ یونین کونسل کے ساتھ رہتے ہوئے اہلِ پیل کو اکثر بنیادی سہولیات، ترقیاتی منصوبوں اور مؤثر نمائندگی کے حوالے سے محرومی کا سامنا رہا۔ نئی یونین کونسل کے قیام سے نہ صرف مقامی مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے بلکہ ترقیاتی فنڈز بھی براہِ راست علاقے پر خرچ کیے جا سکیں گے۔
اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں کہ پیل اور پدھراڑ کے درمیان تعلق صرف جغرافیے کا نہیں بلکہ دہائیوں پر محیط سماجی، ثقافتی، خاندانی اور تاریخی رشتوں کا ہے۔ دونوں علاقوں کے لوگ خوشی غمی، رسم و رواج، زبان، برادری اور روزمرہ معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ ان تعلقات کو کسی بھی نئی انتظامی تقسیم سے زیادہ اہم سمجھتے ہیں۔
تاہم وقت کے ساتھ آبادی، ضروریات اور انتظامی تقاضے بھی بدلتے رہتے ہیں۔ بعض اوقات الگ انتظامی شناخت اور خودمختاری کسی علاقے کی ترقی، بہتر نمائندگی اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ناگزیر بن جاتی ہے۔ اگر نئی یونین کونسل کے قیام سے عوام کو بہتر سہولیات، زیادہ وسائل اور فیصلہ سازی میں مؤثر کردار ملتا ہے تو اسے تعلقات کے خاتمے سے تعبیر نہیں کرنا چاہیے۔
اصل سوال یہ نہیں کہ “خودمختاری اہم ہے یا تعلقات”، بلکہ اصل بات یہ ہے کہ کیا دونوں چیزوں کو ساتھ لے کر چلنے کا راستہ نکالا جا سکتا ہے۔ اگر نئی انتظامی حیثیت کے باوجود پیل اور پدھراڑ کے درمیان بھائی چارہ، احترام اور ثقافتی تعلقات قائم رہتے ہیں تو یہ تبدیلی اختلاف نہیں بلکہ ترقی کی ایک نئی شکل بن سکتی ہے۔
یہ بات بھی واضح رہنی چاہیے کہ پیل یونین کونسل بننے کا مقصد ہرگز پدھراڑ سے اختلاف، دوری یا کسی قسم کی ضد نہیں۔ پدھراڑ کے ساتھ تاریخی اور سماجی تعلقات اپنی جگہ ہمیشہ قائم رہیں گے۔ مگر اس کے ساتھ ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ “آزاد اور خودمختار پیل” اہلِ پیل کا ایک دیرینہ خواب رہا ہے۔ ایک ایسا خواب جو کسی مخالفت سے نہیں بلکہ اپنی شناخت، اپنی نمائندگی اور اپنے فیصلوں کے حق سے جڑا ہوا ہے۔
ہر باشعور معاشرہ اور آزاد سوچ رکھنے والا فرد یہ خواہش ضرور رکھتا ہے کہ اس کے علاقے کو اپنی ضروریات کے مطابق ترقی، اختیار اور انتظامی شناخت حاصل ہو۔ خودمختاری کا مطلب تعلقات ختم کرنا نہیں بلکہ اپنی صلاحیتوں، وسائل اور مستقبل کو خود سنوارنے کا حق حاصل کرنا ہے۔ قومیں صرف جذبات سے نہیں بلکہ خود اعتمادی، خودمختاری اور مضبوط مقامی نظام سے ترقی کرتی ہیں۔
پیل کی الگ یونین کونسل دراصل اسی سوچ کی علامت ہے کہ علاقے کے عوام اپنے مستقبل کے فیصلوں میں خود شریک ہوں، اپنے مسائل خود اجاگر کریں اور اپنی ترقی کی سمت خود متعین کریں۔ جبکہ پدھراڑ کے ساتھ تاریخی، سماجی اور ثقافتی رشتے پہلے کی طرح قائم رہیں گے، کیونکہ رشتے دلوں سے ہوتے ہیں، صرف انتظامی نقشوں سے نہیں۔
جہاں تک کٹھہ مصرال کو پیل کے ساتھ شامل کرنے کا تعلق ہے تو یہ یقیناً ایک حساس اور مشکل فیصلہ ہے، جس پر مختلف آراء پائی جانا فطری امر ہے۔ بہت سے لوگ اس انتظامی تقسیم سے مکمل اتفاق نہیں رکھتے اور یہ سمجھتے ہیں کہ کٹھہ مصرال کو پیل کے ساتھ شامل نہیں ہونا چاہیے۔ اس مؤقف میں بھی وزن موجود ہے کیونکہ ہر علاقے کی اپنی جغرافیائی، سماجی اور انتظامی ضروریات ہوتی ہیں۔
تاہم یہ بات بھی واضح ہے کہ پیل کو وادی سون کے ساتھ جوڑنے کا مطالبہ زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اس وقت دونوں علاقے الگ الگ تحصیلوں کا حصہ ہیں، ان کا انتظامی ڈھانچہ مختلف ہے اور سرکاری معاملات بھی جداگانہ نظام کے تحت چلتے ہیں۔ ایسے میں صرف ثقافتی یا تاریخی بنیادوں پر انتظامی تبدیلی کا مطالبہ عملی طور پر فوری ممکن نظر نہیں آتا۔
لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس حساس معاملے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ، جذباتی نعروں اور منفی کمنٹ بازی کے بجائے سنجیدہ، مہذب اور مدلل گفتگو کی جائے۔ کیونکہ یہ کسی ایک فرد یا گروہ کا نہیں بلکہ پورے علاقے کے مستقبل، انتظامی نظام اور عوامی مفادات کا مسئلہ ہے۔
بالغ نظر قومیں جذبات سے نہیں بلکہ شعور، برداشت، دلیل اور دوراندیشی سے فیصلے کرتی ہیں۔ اسی لیے ضروری ہے کہ اختلافِ رائے کو احترام کے ساتھ سنا جائے اور ہر مؤقف کو وسیع تر عوامی مفاد، ترقی اور بہتر مستقبل کے تناظر میں دیکھا جائے۔

( نوٹ : اس موضوع کا دوسرا حصہ کل بروز ہفتہ 30/05 کو پیش کیا جائیگا۔ انشااللہ)

19/05/2026

کئی دہائیوں سے محرومیوں کا شکار پیل…
ایک بار پھر ناانصافی، نظراندازی اور وعدہ خلافیوں کی زد میں۔
وہی پیل…
جس نے اپنے ووٹ کی طاقت سے سیاسی تقدیر بدلنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔
وہی پیل…
جس کی واضح، دوٹوک اور فیصلہ کن لیڈ نے ایک بڑے سیاسی نام کو شکست کے داغ سے بچایا۔
مگر افسوس… جیت کے بعد اگر کسی کو سب سے زیادہ نظر انداز کیا گیا، تو وہ یہی پیل ہے۔
ایم این اے صاحب!
آپ کبھی نلی کو ماڈل ویلیج بنانے کے دعوے کرتے ہیں، کبھی منگوال تک الیکٹرک بس کا کریڈٹ لیتے ہیں، کبھی پدھراڑ کے منصوبوں کو اپنی کامیابی قرار دیتے ہیں۔
پدھراڑ سے ہمیں ہرگز اختلاف نہیں… وہاں ترقی ہو، ضرور ہو… نلی میں سہولتیں جائیں، ضرور جائیں… منگوال آگے بڑھے، یہ بھی خوش آئند…
مگر سوال صرف اتنا ہے:
آخر پیل کہاں گیا؟
جیت آپ نے پیل کے ووٹ سے حاصل کی…
پیل نے متحد ہو کر، بھرپور انداز میں، این اے 87 میں آپ کو وہ طاقت دی جس نے آپ کی ڈوبتی سیاسی کشتی کو سہارا دیا۔
تو پھر ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولتوں، صحت، سڑکوں اور نمائندگی میں پیل مسلسل نظر انداز کیوں؟
پیل کی ڈسپنسری چھن گئی…
سڑکیں ایسے بنیں کہ ایک ماہ بھی کھڑی نہ رہ سکیں…
لنک روڈز تباہ حالی کی تصویر بن گئے…
جعلی تختیاں، نمائشی دعوے، اور کاغذی کارکردگی شاید تصویروں میں اچھی لگتی ہو… مگر زمینی حقیقت سب جانتی ہے۔
لوگ اب صرف تقریریں نہیں، عملی انصاف مانگتے ہیں۔
پیل کو خیرات نہیں، حق چاہیے۔
نمائشی وعدے نہیں، حقیقی ترقی چاہیے۔
اور سب سے بڑھ کر… ماڈل ویلیج نہیں، ماڈل یونین کونسل کا واضح اور عملی حق چاہیے۔
یہ وقت خوشامدیوں، وظیفہ خوانوں اور قصیدہ گوئی کرنے والوں کے سہارے سیاست چلانے کا نہیں۔
کیونکہ خوشامد وقتی شور تو پیدا کر سکتی ہے، مگر عوامی شعور کو دھوکہ نہیں دے سکتی۔
جو لوگ دن رات جھوٹ کے محل تعمیر کر رہے ہیں، وہ شاید وقتی تالیاں تو بجوا دیں… مگر تاریخ کے فیصلے نعروں سے نہیں، کارکردگی سے ہوتے ہیں۔
ایم این اے صاحب…
نوشتہ دیوار پڑھیں۔
پیل کے صبر کو کمزوری نہ سمجھیں۔
یہ وہ علاقہ ہے جو عزت بھی دیتا ہے، اور اپنے حق کے لیے آواز بھی اٹھانا جانتا ہے۔
۔ آپ یونین کا الیکشن پدھراڑ سے ہارے: شکر کریں پیل تھا جس کی مرہون منت یونین چئیرمینی آپ کے بھائی کے حصے میں آئی۔ آپ اپنا الیکشن پدھراڑ سے ہارے پیل نے آپکو سرخرو کیا۔ پورے NA 87 سے واحد پیل ایسی جگہ ہے جہاں سے آپ یہ دعوٰی کر سکتے کہ آپ کو حقیقی ووٹ ملے ۔ ورنہ پورے حلقے سے کہیں سے دعوٰی کر کے تو دکھائیں۔

اب وقت آ چکا ہے کہ پیل کو صرف ووٹ بینک نہیں، حق دار سمجھا جائے
کیونکہ محرومیوں کے اندھیرے زیادہ دیر قائم نہیں رہتے…
اور جب شعور جاگ جائے، تو جعلی شہرت کے سورج اکثر بہت جلد غروب ہو جاتے ہیں۔

منجانب: اہلیان پیل
Followers
پیل عوامی اتحاد

Followers
17/05/2026

Followers

28/08/2025

*یہ ویڈیو اہلیان پیل کے استفادہ اور مفاد عامہ کی معلومات کے لیے اپلوڈ کی جارہی ہے* ۔

اس ویڈیو کے مطابق بھال گاوں تحصیل کلر کہار میں ایم پی اے ملک تنویر اسلم کی جانب سے گاوں کی واٹر سپلائی کے لیے سولر پینل لگایا گیا ہے۔ جس کے مطابق 48 سولر پینل کے زریعے واٹر سپلائی کو واپڈا سے کنورٹ کر کے سولر انرجی ہر منتقل کیا گیا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ ہم اس سسٹم کے زریعے پوری طرح دھوپ سے فائدہ اٹھائیں گے تاکہ ہمارے بجلی کے اخراجات کم سے کم ہوں اور عوام پر بل کا بوجھ کم ہو سکے۔
نیز سب سے اہم اور قابل غور نکتہ یہ تھا کہ
انکا بل واپڈا پر 400 روپے ہے اور اب سولر پر منتقل ہونے کے بعد وہ اس بل کو مزید کم کر کے اپنی عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
مزید یہ کہ ہمارے پڑوسی گاوں پدھراڑ میں واٹرسپلائی پروجیکٹ سولر انرجی پر پوری کامیابی سے چل رہے ہیں اور عوام کو پانی کی بہترین سہولت کے ساتھ ساتھ مالی ریلیف بھی دے رہے ہیں۔

جبکہ میرے پیارے، راج دلارے، آنکھوں کے تارے ، دل کے سہارے ،

*گاوں پیل*
کے حسین نظارے ، ہر کام میں سُکے ( خشک ) لارے ،
سڑکیں اور روڈ بنجارے ، دکھوں اور تکلیفوں کے وڈے وڈے کھلارے ۔

*اب آتے ہیں اصل مدعے پر* ۔

جہاں ساری دنیا سورج کی روشنی سے بھرپور استفادہ کر رہی وہاں ہم اس سے محروم کیوں ہیں۔ آئیں اسکی تفصیل میں چلتے ہیں۔

پیل واٹر سپلائی کو عام انتخابات میں عوام کے مشترکہ مطالبے کے بعد سولر پینل دئیے گئے ۔ جس کے تحت 42 پینل نصب کیے گئے۔ اور مکمل سسٹم لگایا گیا۔
اسکے بعد میرے انتہائی قابل احترام بھائی *نمبردار پیر جہانگیر شاہ صاحب* کے برادرمکرم *بھائی پیر سید امیر شاہ صاحب* نے گاوں کی عوام کے لیے مزید سولر پینل عطیہ کیے۔ وہ آج اپنے خالق حقیقی کے پاس ہیں ۔ اللہ کریم انکی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انکے لیے توشئہ آخرت بنائے۔ آمین۔

58 سولر پینل نصب ہونے کے بعد بھی پیل واٹر سپلائی عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔
نہ تو بل کم ہوا ۔ نہ ہی پانی فراہم کرنے کی روٹین میں قابل زکر تبدیل ہوئی۔ پہلے تین دن چھوڑ کر چوتھے دن پانی آتا تھا ۔ گزشتہ دو ہفتوں سے یہ تبدیلی آئی کہ پانی دوسرے دن فراہم کیا جا رہا۔ مگر اصل مقصد 58 سولر پلیٹ نصب ہونے کے بعد بھی عوام کسی بھی ریلیف سے محروم ہے۔

میری واٹر سپلائی کمیٹی کے ارباب اختیار اور اپنے بڑے بھائی کمیٹی چئیرمین پیر گلبہار شاہ صاحب سے عاجزانہ گزارش ہے کہ

ان وجوہات پر غور فرمائیں۔ آخر کیا وجہ ہے کہ پیل واٹر سپلائی ایک بڑا سولر سسٹم رکھنے کے باوجود سورج کی روشنی سے استفادہ کیوں نہیں کر پا رہی۔

بجلی استعمال کے ٹائمنگز کو ایڈجسٹ کیا جائے۔

پیک ہاور ٹائمنگز میں موٹریں نہ چلائی جائیں۔

زیادہ سے زیادہ سولر کے زریعے اور سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھایا جائے۔
نادہندگان کے پریشر میں آئے بغیر ایک بل نہ جمع ہونے پر ٹھیک ٹھاک وارننگ دی جائے جنکہ دوسرے بل کی عدم آدائیگی پر کنکشن کاٹ دیا جائے۔

مستقل نادہندگان کی لسٹیں پبلک کریں۔ جو اسوقت کئی ہزاروں روپے کے واٹر سپلائی کے مقروض ہیں انکو سامنے لایا جائے۔ تاکہ نام نہاد شرفاء اور پارسائی کا بھرم ٹوٹے۔

واٹر سپلائی کو خالصتا" عوام کی امانت سمجھ کر کسی بڑے چھوٹے ، ملک ، اعوان ، پیر ، سید ، شاہ ، چودھری وڈیرے کے پریشر میں آئے بغیر دلیری کے ساتھ چلائیں۔

جب ہر طرف سولر سسٹم کامیاب بھی ہے اور عوام کو فائدہ بھی دے رہا تو آخر کیا وجہ ہے کہ ہمارا سولر سسٹم کیوں کامیاب نہیں ہے۔

ماہانہ 800روپے بل اس ایریا میں تمام واٹرسپلائیوں کے بل سے سب سے زیادہ ہے۔ ( جبکہ اوپر ویڈیو میں بھال گاوں کا واپڈا پر چلتے ہوئے واٹر سپلائی بل 400 روپے ہے۔ اور پیل کا 58 سولر پینل کے باوجود 800 ہے اور پانی بھی ریگولر ڈیلی نہیں آتا ) یہ ایک بہت بڑا فرق ہے۔ اس پر خلوص نیت سے توجہ دی جائے۔

اگر پوری طرح کسی منظم طریقہ کار کے تحت پرفیشنل لوگوں سے ڈسکس کر کے اس سسٹم کو چلایا جائے تو یقینا" یہ سولر سسٹم بھی کامیاب ہو سکتا اور عوام کو ریلیف دے سکتا۔

میری اس تحریر کو تنقید برائے تنقید کے زمرے میں نہ لیا جائے۔

بلکہ میں نے انتہائی احترام کے ساتھ واٹرسپلائی سکیم کے منتظمین کے سامنے چند گزارشات رکھی ہیں۔

امید ہے مثبت زہن اور مثبت سوچ کے ساتھ مجھے برا بھلا کہنے کے بجائے ان پر عمل درآمد کیا جائے تو انشااللہ عوام کو ریلیف بھی ملے گا۔ سسٹم بھی بہتر ہو گا اور عوام آپکو بھرپور دعائیں بھی دے گی۔

نیز جن لوگوں نے جس جذبے اور بھلائی کے ارادے کے تحت یہ سسٹم دیا ہے وہ بھی اس کام سے مطمئن یوں گے۔ اور ہمارے پیارے بھائی پیر سید امیر شاہ صاحب کی روح یقینا" مطمئن ہو گی۔

( تحریر ۔ ملک احمد نواز اعوان )

سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے ٹ پوش چمچے لفافہ پروگرام بہت جلدی ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہیں ان سب سے ان سوالوں کا جواب چاہیے
23/06/2025

سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے
ٹ پوش چمچے لفافہ پروگرام بہت جلدی ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہیں
ان سب سے ان سوالوں کا جواب چاہیے

ایک سکرین شاٹ شئیر کیا جا رہا ہے.  جس میں ایک نامعلوم صاحب شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش میں اہلیان پیل کی نہ ...
21/06/2025

ایک سکرین شاٹ شئیر کیا جا رہا ہے. جس میں ایک نامعلوم صاحب شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش میں اہلیان پیل کی نہ صرف توہین کر رہے بلکہ پیل والوں کو گالی دے رہے ہیں۔
سب سے پہلے تو اہلیان پیل اس گھٹیا ترین کمنٹ اور بیہودہ گالی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

اب زرا آئیں زبیر ( آ وان ) صاحب تجھ کو آئینہ دکھائیں۔
جس روڈ کا آپ احسان جتا رہے۔ اس روڈ کی آ کر حالت دیکھیں۔ اور چلو بھر پانی لیکر ہو سکے تو شرم سے ڈوبنے کی کوشش نہ کیجیے گا۔

نادرا سینٹر پر فارم 47 صاحب کا کوئی احسان نہیں۔ وہ محکمانہ پالیسی کے نتیجے میں بنا اور جعلی ایم این اے صاحب تختی لگانے پہنچ گئے۔

اب آپکا واٹر سپلائی پوائنٹ۔ تو یاد رہے کہ واٹر سپلائی کا سولر ملک عطا محمد العباس گروپ کی وجہ سے ملا۔ مگر اسکے بدلے فارم 47 ایم این اے صاحب کو پورے پیل نے ون سائیڈڈ ووٹ دیکر بھرور لیڈ سے جتایا۔
موصوف 47 صاحب یونین پدھراڑ ، شہر پدھراڑ اور اپنی زاتی آبائی وارڈ سے عبرتناک شکست لیکر نکلے۔ اور پیل کی بھاری لیڈ نے موصوف کی عزت بچائی۔

باقی آپ کی مجبوری ہوگی ۔۔۔۔۔پوشی کرنا۔ مگر یہ بات آپ سمیت موصوف 47 صاحب کو بھی بڑی واضح اور کلئیر ہے کہ موصوف پورے حلقے سے الیکشن بری طرح اور عبرتناک طریقے سے ہارے ہیں۔ اور جعلی طریقے سے فارم 47 پر جعلی ایم این اے منتخب ہوئے ہیں۔ جس طرح جعلی ایم این اے بنے ہیں ویسے ہی جعلی تختیاں اور جعلی اور دو نمبر منصوبوں کا اعلان کرتے پھر رہے۔

پیل روڈ کرپشن ، نااہلی بددیانتی اور جھوٹ کی ایک ایسی عبرتناک مثال ہے جو تاریخ میں جعلی ایم این اے صاحب کے دیگت جعلی کارناموں میں سر فہرست رہیگی۔

باقی آپ جیسے مداری ہر دور اور ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔ جنکی مجبوری ہوتی کیونکہ اگر وہ آپ جیسی غلاظت منہ سے نہ اگلیں تو انکا وظیفہ بند ہوتا. لہذا امید کرتے ہیں کہ آپ کی تسلی ہو گئی یو گی۔ اور امید ہے آئندہ پیل کے بارے میں بولنے سے پہلے سوچ سنجھ کر بولیں گے۔ ورنہ ابھی جواب دینے کو بیت کچھ باقی ہے۔

باقی آپ نے جو کمنٹ لکھا اسکے جواب میں صرف یہی کہا جا سکتا

عادتیں ، رویے لہجے اور الفاظ نسلوں کی تربیت کا پتہ دیتے ہیں ورنہ کسی کے چہرے پر کچھ نہیں لکھا ہوتا۔ ۔

آپ کے اس گھٹیا کمنٹ کی ایک بار پھر پرزور مذمت ۔

Address

Pail

Telephone

+923120736736

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پیل عوامی اتحاد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share