پولیس سٹیشن پبی

پولیس سٹیشن پبی پبی پولیس عوام دوست پولیس

*نوشہرہ۔ تھانہ پبی پولیس اور بین الاضلاعی 02رکنی سنیچرگروہ کے مابین  فائرنگ کا تبادلہ ایک سنیچر زخمی حالت میں گرفتار جبک...
26/12/2024

*نوشہرہ۔ تھانہ پبی پولیس اور بین الاضلاعی 02رکنی سنیچرگروہ کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ایک سنیچر زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرے ساتھی کی گرفتاری کےلیے پولیس کی بھاری نفری سرچ کررہی ہے۔*

تفصیلات کے مطابق ۔خان زیب خان ASI معہ نفری ناکہ بندی پوائنٹ پر موجود تھے کہ ایک مشکوک موٹرسائیکل ھنڈا 125 جس پر دو جوان العمر سوار تھےکو رکنے کا اشارہ دیکر روکنے کی کوشش کیگی مگر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے موقع پر موجود پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے بھاگنے کی کوشش کی پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کا اسعتمال کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس سے موٹرسائیکل سوار گر گئے اور ایک موٹرسائیکل سوار اسم مسکن نامعلوم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ھوئےفرار ھونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کرکے جس کی شناخت عبدالرحیم ولد نوید احمد ساکن چعلپورہ ضلع پشاور ہوئی۔ جسکے قبضہ سے موٹرسائیکل ھنڈا 125 جوکہ تھانہ پبی پولیس کو مقدمہ 394 /392 میں مطلوب ہے.

یاد رہے کہ کچھ دن قبل کالج سٹوڈنٹ ساکن وزیر گڑھئ سے اسلحہ کی نوک پر چھینا گیا تھا۔
گرفتار سنیچر سے ایک پستول 30 معہ کارتوس برآمد کیا گیا۔

پڑتال ریکارڈ تھانہ سے معلوم ھوا کہ زخمی ملزم عبدالرحیم تھانہ پبی پولیس کو سنیچنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب ہےگرفتار سنیچر نے کچھ دن قبل گورنمنٹ ھائی سکول پبی کے بلکل سامنے جی ٹی روڈ پر ایک کیمسٹری پروفیسرمحمد بلال ولد عبدالقیوم ساکن باجوڑ خال سٹیشن کورونہ سے اسلخہ کے زور پر موبائل فون چھین کر اس پہ فائرنگ بھی کی تھی جس سے پروفیسر محمد بلال کی ایک ٹانگ لگ کر شدید زخمی ہوا تھا۔

علاوہ ازیں ملزم عبدالرحیم نے ایک موٹر وئے پولیس اہلکار تاج الدین ساکن چوکی ممریز سے بھی اسکا موبائیل فون اسلحہ کی نوک پر چھین کر فرار ہواتھا۔
پولیس کی بھاری نفری جواد خان SDPO پبی سرکل کی سربراہی میں تیمور سلیم خان SHO پبی معہ نفری کے موقع پر موجود ہے فرار شدہ ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

*نوشہرہ:۔جواد خان SDPO پبی سرکل کی زیر قیادت میں.**تیمور سلیم SHO تھانہ پبی وٹیم کا تھانہ پبی کے علاقہ شالیدار،خان شیر گ...
05/11/2024

*نوشہرہ:۔جواد خان SDPO پبی سرکل کی زیر قیادت میں.*

*تیمور سلیم SHO تھانہ پبی وٹیم کا تھانہ پبی کے علاقہ شالیدار،خان شیر گڑھی،ڈاگ بیسود و مضافات میں منشیات فروشوں،مجرمان اشتہاریوں و دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا گیا۔*

*نوشہرہ۔تھانہ پبی پولیس کی 05رکنی منظم سنیچر گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی،گروہ کا سرغنہ گرفتار،نشاندہی پر اسلحہ کے زور پر...
05/11/2024

*نوشہرہ۔تھانہ پبی پولیس کی 05رکنی منظم سنیچر گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی،گروہ کا سرغنہ گرفتار،نشاندہی پر اسلحہ کے زور پر چھینی گئی ڈاٹسن برآمد۔مزید تفتیش شروع،انکشافات متوقع ۔*

*تفصیلات کے مطابق۔مسمی ظاہر محمد ولد رحیم ساکن سواڑی ضلع بونیر نے تھانہ پبی پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں معہ ہمرائیان ڈاٹسن نمبر 879/TACمیں املوک تقریبا 400/450پیٹی لوڈ کرکے پشاور فروٹ منڈی جارہے تھے کہ بمقام مین جی ٹی روڈ نوشہرہ ٹو پشاور نزد ڈاکٹر جہانگیر گھر تاروجبہ ایک موٹر کار XLIبرنگ کالا میں سوار املزمان نے اپنے آپ کو پولیس ظاہر کرکے ہمیں روکا اور اسلحہ کی نوک پر ہم سے نقد رقم،موبائل فونز اور ڈاٹسن چھین کر فرار ہوگئے۔رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا۔*

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے جواد خان SDPO پبی سرکل کی سربراہی میں تیمور سلیمSHO تھانہ پبی،سرتاج خان ASIپر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری،مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔*

*تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے گروہ کے سرغنہ سعید اللہ ولد نواز خان ساکن بھٹہ تل پشاور تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔ملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے دیگر ساتھیوں کے نام اگل دئیے جو کہ صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں جنکی گرفتاری جلد متوقع ہے۔نشاندھی پر چھینی گئی ڈاٹسن برآمد کیگئی۔مزید تفتیش جاری ہے۔*

*نوشہرہ۔تھانہ پبی پولیس کا تیمور سلیم SHO پبی کی قیادت میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن*۔*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر...
04/11/2024

*نوشہرہ۔تھانہ پبی پولیس کا تیمور سلیم SHO پبی کی قیادت میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن*۔

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کی ہدایات پر۔*

*منشیات فروش جہانزیب ولد نیاز محمد ساکن رستم ضلع مردان کے قبضے سے 03کلو 35گرام چرس۔*

*ملزم کفایت ولد زرمحمد ساکن پبی سے 02کلو 40گرام چرس اور 530 گرام ائس برآمد کیگئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔*

*اسی طرح اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم مستحب گل ولد گل احمد شاہ ساکن علی بیگ کوبھی گرفتار کیا گیا۔*

*نوشہرہ۔تھانہ پبی پولیس کی چور گروہ،رکشہ چور گروہ،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔چور گروہ سے نقد رقم ایک پستول برامد،رک...
02/11/2024

*نوشہرہ۔تھانہ پبی پولیس کی چور گروہ،رکشہ چور گروہ،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔چور گروہ سے نقد رقم ایک پستول برامد،رکشہ چور گروہ سے رکشہ برآمد جبکہ 04منشیات فروشوں سے 04کلو 657گرام چرس,560گرام ائس برآمد کیگئی۔*

*تفصیلات کے مطابق۔جواد خان SDPOپبی سرکل کی قیادت میں تیمور سلیم SHOتھانہ پبی کی سربراہی میں پبی پولیس نے مسمی الیاس ولد سعید ساکن خدریزی پبی سے چوری کرنے والے ملزمان تیمور ولد شمشاد،گل زیب ولد فرید اللہ سے 15ہزار روپے اور ایک پستول برآمد کرلیا۔*

*مسمی نبی امین ولد غلام محمد ساکن چوکی درب نے اپنے رکشہ چوری کی رپورٹ کی تھی.قدرت عرف طوطی ولدنور محمد سے رکشہ برآمد کیا گیا۔جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں۔*

*سہیل ولد علی بھادر ساکن ڈاگئی جدید سے 110گرام ائس*۔

*تاج محمدعرف تاجو ولد نور محمد ساکن ڈاگئی جدید سے 200گرام ائس۔*

*سہیل ولد گل شیر ساکن ڈاگئی جدید سے 250 گرام ائس۔*

*وقاص ولد شوکت ساکن خان شیر گڑھی پبی سے 04کلو 657گرام چرس برآمد کی گئی۔*

*ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔*

*نوشہرہ۔تھانہ پبی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 04منشیات کے ڈیلروں کو تیمور سلیم SHO تھانہ پبی کی ق...
22/10/2024

*نوشہرہ۔تھانہ پبی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 04منشیات کے ڈیلروں کو تیمور سلیم SHO تھانہ پبی کی قیادت میں حراست میں لیکر ان کے قبضہ سے 09کلو 70گرام چرس جبکہ 580گرام ائس برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج ہوکر تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔*

*تفصیلات کے مطابق ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کا عزم کہ (منشیات سے پاک نوشہرہ)کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تیمور سلیم SHO پبی وٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ پبی کے مختلف علاقوں میں منشیات کے ڈیلروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے۔*

*ملزم تیمور ولد نصر اللہ ساکن پبی سے 3000گرام چرس،170گرام ائس۔*

*ملزم عبید ولد نصر اللہ ساکن پبی سے 2030 گرام چرس،140گرام ائس۔*

*ملزم احمد ولی ولد امتیاز خان ساکن کندی تازہ دیں سے 2000گرام چرس،120گرام ائس۔*

*عبداللہ ولد نوشاد ساکن چارسدہ حال پبی سے 2040 گرام چرس،150گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔*

*منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری وساری رہینگی.*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان بہترین کارکردگی پر  سب انسپکٹر تیمور سلیم خان SHO تھانہ پبی کو نقد انعام اور سر ٹیفیکیٹ...
04/10/2024

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان بہترین کارکردگی پر سب انسپکٹر تیمور سلیم خان SHO تھانہ پبی کو نقد انعام اور سر ٹیفیکیٹ دے رہے ہیں۔

*نوشہرہ۔تھانہ پبی پولیس کی اسلحہ کی نوک پر نقدی،موبائل فونز،موٹر سائیکل چھینے والے راہزن گروہ اورموٹر سائیکل چور گروہ کے...
30/09/2024

*نوشہرہ۔تھانہ پبی پولیس کی اسلحہ کی نوک پر نقدی،موبائل فونز،موٹر سائیکل چھینے والے راہزن گروہ اورموٹر سائیکل چور گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی۔04 ملزمان گرفتار،چھینی گئی رقم،موبائل فونز،05موٹرسائیکلیں،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفتیش شروع،مزید انکشافات متوقع۔*

*تفصیلات کے مطابق۔جواد خان SDPO پبی سرکل نے ہمراہ تیمور سلیم SHO پبی کے اپنے دفتر میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسمی یاسر علی ولد سید ولی ساکن ڈاگ بیسعودنے پبی پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں معہ ساتھیوں کے اپنی موٹر سائیکل پر آرہے تھے جیسے ہی نزد امان کوٹ سٹاپ نزد سینا سکول پہنچے دو ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ہم کو رکواکر ہم تینوں ساتھیوں سے نقد رقم،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے۔مدعی نے بلال ولد ملنگ خان ساکن خان شیر گڑھی پبی،امجد عرف گھونجے ولد رسول خان کے خلاف دعویداری کی۔*

*اسی طرح مسمی نعمت اللہ ولدمحمد نعیم ساکن ڈاگئی پبی نے رپورٹ درج کروائی کہ میں نے اپنی موٹر سائیکل مسجد اعوان ڈاگئی قدیم کے ساتھ کھڑی کرکے تھوڑی دیر بعد آکر دیکھا تو نہیں تھی۔مدعی نے برخلاف محمد سعید ولد ظاہر شاہ ساکن بانڈہ نبی،دلبر ولد شہزاد ساکن ڈاگ اسماعیل خیل دعویداری کی۔نامزد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔*

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کی ہدایات پر میں نے تیمور سلیم SHO پبی وٹیم کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا*۔
*چھاپہ مار ٹیم نے انتھک محنت سے ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیے۔ملزمان نے اقبال جرم کرتے ہوئے ملزمان سے چھینی گئی رقم،موبائل فونز،05موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔مزید تفتیش جاری ہے، انکشافات متوقع ہیں۔*

بچی کو اُس کے والد حبیب الرحمن ساکن گھڑی گل باچا پشاور کے حوالے کر دیا گیا۔شکریہ
07/04/2023

بچی کو اُس کے والد حبیب الرحمن ساکن گھڑی گل باچا پشاور کے حوالے کر دیا گیا۔شکریہ

*یہ بچی جو اپنا نام مینا گل دختر حبیب الرحمن ساکن گھڑی گل باچا پشاور بتا رہی ہے۔اس وقت تھانہ پبی میں موجود ہے۔جو کوئی اس...
07/04/2023

*یہ بچی جو اپنا نام مینا گل دختر حبیب الرحمن ساکن گھڑی گل باچا پشاور بتا رہی ہے۔اس وقت تھانہ پبی میں موجود ہے۔جو کوئی اس کے بارے میں معلومات رکھتا ہو ان نمبرات پر رابطہ کریں ۔شکریہ*

*شوکت خان محرر تھانہ پبی*
*03139875518*

Address

چراٹ روڈ نزد پبی سٹیشن چوک
Pabbi
24220

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پولیس سٹیشن پبی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to پولیس سٹیشن پبی:

Share

Category