18/05/2015
پنجاب میں دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے اور منفرد پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ دیہی علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ رواں مالی سال پہلے مرحلے میں 2ہزار کلومیٹر سے زائد طویل سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر 15 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ سڑکوں کی کم از کم چوڑائی 10 فٹ سے بڑھا کر 12 فٹ کر دی گئی ہے۔