16/12/2025
16 دسمبر — ایک ایسا دن جو دل چیر دیتا ہے
آج کا دن صرف ایک تاریخ نہیں، یہ ایک ایسا زخم ہے جو پاکستان کے دل پر ہمیشہ کے لیے نقش ہو چکا ہے۔ آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم بچے، جو بستے اُٹھا کر علم حاصل کرنے آئے تھے، سفاکیت کا نشانہ بنا دیے گئے۔
وہ ننھے ہاتھ جو کتابیں تھامنے تھے، وہ آنکھیں جو خواب دیکھنے والی تھیں، آج ہم سے چھین لی گئیں۔ اس دن ماؤں کی گود اجڑ گئی، باپوں کے سائے ٹوٹ گئے، اور پورا ملک اشک بار ہو گیا۔
ہم اُن شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی معصوم جانوں سے ہمیں یہ سبق دیا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب، کوئی انسانیت نہیں ہوتی۔
آج بھی دل پوچھتا ہے:
آخر اُن بچوں کا کیا قصور تھا؟
ہم وعدہ کرتے ہیں کہ نہ ہم یہ دن بھولیں گے، نہ اُن شہداء کو۔
یہ آنسو ہمیں کمزور نہیں، بلکہ مزید مضبوط بناتے ہیں۔
ہم نہیں بھولے… ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔
اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے والدین کو صبر عطا کرے۔ آمین۔
دحق آواز Awaz.E.Haq