Nowshera Police

Nowshera Police Ready to Help Common People.
(412)

06/09/2026
*دفتر تعلقاتِ عامہ*  *ضلعی پولیس نوشہرہ*  *بتاریخ: 06 ستمبر 2026*  *پریس ریلیز**ایس ڈی پی او کینٹ سرکل کا مسیحی برادری ک...
06/09/2026

*دفتر تعلقاتِ عامہ*
*ضلعی پولیس نوشہرہ*
*بتاریخ: 06 ستمبر 2026*
*پریس ریلیز*

*ایس ڈی پی او کینٹ سرکل کا مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کا سیکیورٹی دورہ*

*نوشہرہ:* ضلعی پولیس سربراہ *سونیا شمروز خان* کی ہدایات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے *نسیم خان ایس ڈی پی او کینٹ سرکل* نے بروز اتوار مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کا دورہ کیا۔

*تفصیلات:*
ایس ڈی پی او کینٹ سرکل نے *کیتھولک چرچ، کرائسس چرچ اور فضل چرچ* کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے چرچز کے *منتظمین سے ملاقاتیں* کیں اور ان کے تحفظات سنے۔ ساتھ ہی ڈیوٹی پر تعینات *پولیس افسران و جوانان کو بریفنگ* دیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ وہ ہائی الرٹ رہیں اور سیکیورٹی SOPs پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ضلعی پولیس اقلیتوں کے مذہبی اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

*ترجمان ضلعی پولیس*
*نوشہرہ*

*دفتر تعلقاتِ عامہ ضلعی پولیس نوشہرہ*  *بتاریخ: 06 ستمبر 2026*  *پریس ریلیز**عنایت علی امجد ایس ایچ او تھانہ اضاخیل کی ا...
06/09/2026

*دفتر تعلقاتِ عامہ ضلعی پولیس نوشہرہ*
*بتاریخ: 06 ستمبر 2026*
*پریس ریلیز*

*عنایت علی امجد ایس ایچ او تھانہ اضاخیل کی اہم کارروائی*
*قتل، منشیات، اسلحہ اور غیر قانونی مائننگ میں ملوث مجرم اشتہاری گرفتار*

*نوشہرہ:* ضلعی پولیس سربراہ *سونیا شمروز خان* کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں *عنایت علی امجد ایس ایچ او تھانہ اضاخیل* معہ ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے *قتل، منشیات، اسلحہ اور غیر قانونی مائننگ* میں ملوث *مجرم اشتہاری احسان اللہ عرف کابلے ولد فرزند ساکن اضاخیل بالا* کو گرفتار کر لیا۔

*مجرم اشتہاری کا سابقہ ریکارڈ درج ذیل ہے:*

1. *علت 65* جرم 9-D CNSA تھانہ اضاخیل
2. *علت 104* جرم 324/34/109 تھانہ اضاخیل
3. *علت 725* جرم 15-AA تھانہ اضاخیل
4. *علت 492* جرم 9-C CNSA تھانہ اضاخیل
5. *علت 709* جرم 302/324/34 تھانہ اضاخیل
6. *علت 746* جرم 15-AA
7. *علت 201* جرم 15-AA/188
8. *علت 794* جرم 212
9. *علت 831* جرم 9-D CNSA تھانہ اضاخیل
10. *علت 869* جرم 15-AA تھانہ اضاخیل
11. *علت 895* جرم 56 منرل ایکٹ
12. *علت 75* جرم 15-AA
13. *علت 121* جرم 56 منرل ایکٹ
14. *علت 98* جرم 15-AA/9-D CNSA
15. *علت 664* جرم 15-AA
16. *علت 418* جرم 9-C CNSA
17. *علت 57* جرم 9-D CNSA
18. *علت 580* جرم 506/148/149
19. *علت 752* جرم 15-AA تھانہ اضاخیل
20. *علت 1207* جرم 9-C CNSA تھانہ اضاخیل

گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

*ترجمان ضلعی پولیس*
*نوشہرہ*

*دفتر تعلقاتِ عامہ*  *ضلعی پولیس نوشہرہ*  *بتاریخ: 06 ستمبر 2026*  *پریس ریلیز**"پولیس، عوام ساتھ ساتھ"*  *تھانہ پبی کی ...
06/09/2026

*دفتر تعلقاتِ عامہ*
*ضلعی پولیس نوشہرہ*
*بتاریخ: 06 ستمبر 2026*
*پریس ریلیز*

*"پولیس، عوام ساتھ ساتھ"*
*تھانہ پبی کی حدود گاؤں وزیر گڑھی میں کھلی کچہری کا انعقاد*

*نوشہرہ:* ضلعی پولیس سربراہہ *سونیہ شمروز خان* کی ہدایات پر عوامی رابطہ مہم کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے *تھانہ پبی کی حدود گاؤں وزیر گڑھی* میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

*تفصیلات:*
کھلی کچہری کی صدارت *قیصر خان ایس ڈی پی او پبی سرکل* نے کی۔ اس موقع پر *ایاز خان ایس ایچ او تھانہ پبی* معہ ٹیم بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں علاقہ کے *عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد* نے شرکت کی۔

عوام نے اپنے علاقے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر *ایس ڈی پی او پبی سرکل* نے کہا کہ:
"کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان پائے جانے والے فاصلے ختم کرنا ہے تاکہ عوام کی رسائی پولیس تک آسان ہو اور پولیس بروقت آپ کے مسائل سے باخبر ہو کر ان کا حل ممکن بنا سکے"۔

عوام نے کھلی کچہری کے انعقاد کو *خوش آئند* قرار دیتے ہوئے ضلعی پولیس کے اس اقدام کو *بہت سراہا*۔

*ترجمان:*
*ضلعی پولیس**نوشہرہ*

دفتر تعلقاتِ عامہضلعی پولیس نوشہرہبتاریخ: 05 ستمبر 2026پریس ریلیزاکوڑہ خٹک میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر س...
05/09/2026

دفتر تعلقاتِ عامہ
ضلعی پولیس نوشہرہ
بتاریخ: 05 ستمبر 2026
پریس ریلیز
اکوڑہ خٹک میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک ٹارگٹڈ آپریشن،

موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے اکوڑہ خٹک سرکل میں وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، آپریشن کی نگرانی گلشید خان، ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک سرکل نے کی، جبکہ اس میں سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور ضلعی پولیس کے افسران و جوانان نے بھرپور حصہ لیا۔
آپریشن جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے گردونواح میں کیا گیا، جس کے دوران:
گھر گھر جا کر رہائشی افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔
مارکیٹوں، سرایوں اور ہوٹلوں میں مقیم افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی۔
اپنی موجودگی کا تسلی بخش جواز پیش نہ کرنے والے متعدد مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کیا گیا۔
غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کیے گئے۔
ضلعی پولیس نوشہرہ کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایسے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور امن و امان کی فضا برقرار رہے۔
عوام سے اپیل
شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے علاقوں میں کسی بھی مشتبہ فرد، سرگرمی یا غیر قانونی عمل کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
عوام کی حفاظت، ہماری اولین ترجیح ہے۔
پولیس اور عوام، امن کے لیے ساتھ ساتھ۔
ترجمان
ضلعی پولیس نوشہرہ

*دفتر تعلقاتِ عامہ*  *ضلعی پولیس نوشہرہ*  *بتاریخ: 04 ستمبر 2026*  *پریس ریلیز**تھانہ جلوزئی پولیس کی غیر قانونی اسلحہ ک...
04/09/2026

*دفتر تعلقاتِ عامہ*
*ضلعی پولیس نوشہرہ*
*بتاریخ: 04 ستمبر 2026*
*پریس ریلیز*

*تھانہ جلوزئی پولیس کی غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کامیاب کارروائی*
*3 ملزمان گرفتار، کلاشنکوف اور پستول برآمد*

*نوشہرہ:* *ایس ایچ او تھانہ جلوزئی حنیف خان* کی زیر نگرانی تھانہ جلوزئی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔

*تفصیلات:*
*انچارج چوکی جڑوبہ طلاء محمد ASI* ناکہ بندی پر موجود تھے کہ دوران چیکنگ *FR پشاور کی جانب سے ایک کیری ڈبہ نمبر 181/BWE* انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ آ رہا تھا۔ پولیس نے حکمت عملی کے ساتھ گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران گاڑی سے *1 عدد کلاشنکوف اور 1 عدد پستول معہ کارتوس* برآمد کر لیے گئے۔

پولیس نے موقع پر موجود *3 ملزمان* کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت:
1. *ریاض ولد حیات خان* ساکن اکبر پھاٹک مردان
2. *مسید ولد عثمان* ساکن مردان
3. *اسماعیل ولد نظر گل* ساکن مردان

ملزمان کے خلاف تھانہ جلوزئی میں *مقدمہ نمبر 675 مورخہ 04.09.2026 جرم 279/15AA* درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

*ترجمان:*
*ضلعی پولیس*
*نوشہرہ*

Address

Khet Kely
Nowshera

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nowshera Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Nowshera Police:

Shortcuts

Share