Union Council Taru

Union Council Taru Local Government & Rural Developmment Department Nowshera

The main responsibility of the Union Council is ensuring unremitting water, sanitation and solid waste management services delivery to the residents of Taru.

نوجوانوں کا عالمی دن | 12 اگست 2026قانونی شناخت ہر نوجوان کے لئے تعلیم، روزگار اور ترقی کی نئی راہیں کھولتی ہے۔ نادرا ہر...
12/08/2026

نوجوانوں کا عالمی دن | 12 اگست 2026
قانونی شناخت ہر نوجوان کے لئے تعلیم، روزگار اور ترقی کی نئی راہیں کھولتی ہے۔ نادرا ہر فرد کی قانونی شناخت یقینی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے اور ہر نوجوان سے اپیل کرتا ہے کہ اٹھارہ سال عمر ہونے پر اپنا قومی شناختی کارڈ لازماً بنوائیں۔
نادرا
آپ کی شناخت، آپ کی پہچان

شادی کے بعد نادرا میں ازدواجی حیثیت تبدیل کرانے کے لئے پہلے متعلقہ یونین کونسل، کنٹونمنٹ بورڈ یا میونسپل کمیٹی سے شادی ک...
12/08/2026

شادی کے بعد نادرا میں ازدواجی حیثیت تبدیل کرانے کے لئے پہلے متعلقہ یونین کونسل، کنٹونمنٹ بورڈ یا میونسپل کمیٹی سے شادی کا کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور اس کے بعد سی آر ایم ایس نمبر کے ہمراہ قریبی نادرا رجسٹریشن سنٹر تشریف لائیں یا پاک آئی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے ازدواجی حیثیت بآسانی اپ ڈیٹ کروائیں۔
نادرا
آپ کی شناخت ، آپ کی پہچان

08/08/2026

نادرا دفتر میں یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپنے بچے یا بچی کے ب فارم کی درخواست دینے سے پہلے چند اہم باتیں یقینی بنائیں تاکہ آپ کی درخواست میں غیرضروری تاخیر کا امکان کم سے کم رہے۔
آپ اور آپ کے شریکِ حیات دونوں کے شناختی کارڈ فعال ہوں اور ان کی میعاد ختم نہ ہوئی ہو۔ نادرا میں آپ اور آپ کے شریکِ حیات کے ذاتی کوائف مثلاً والدین، شوہر/ بیوی کے نام اور شناختی کارڈ نمبر وغیرہ مکمل اور درست درج ہوں۔ نادرا ریکارڈ میں آپ اور آپ کے شریکِ حیات کی ازدواجی حیثیت “غیر شادی شدہ” درج نہ ہو۔ یونین کونسل میں بچے کی پیدائش کا اندراج درست اور مکمل کوائف کے ساتھ لازماً ہو چکا ہو اور 3 سال سے بڑے بچے تصویر اور انگلیوں کے نشانات حاصل کرنے کے لیے موجود ہوں۔

06/08/2026

خبردار/دفعہ 144نافذ

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے کھلونا باجے/بگلز کی خریدوفروخت پر دفعہ 144کے تحت پابندی عاٸد کردی, اسسٹنٹ کمشنرز, ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس حکام کو کھلونا باجوں کیخلاف کریک ڈاٶن کے احکامات جاری

کھلونا باجے/بگلز کی خریدوفروخت کرنیوالوں کیخلاف دفعہ 188کے تحت سخت قانونی کارواٸی سمیت جملہ مٹیریل ضبط کردیا جاٸیگا جبکہ فروخت کنندہ کو جیل بھجوایا جاٸیگا۔

یونین کونسل تارو میں صفائی کا عملہ نالیوں کی صفائی میں مصروف عمل ہے.  Directorate General Local Government & Rural Devel...
30/07/2026

یونین کونسل تارو میں صفائی کا عملہ نالیوں کی صفائی میں مصروف عمل ہے.

Directorate General Local Government & Rural Development

29/07/2026

Many citizens are unsure whether the registration of these vital li...

باعث تحریر آنکہ
26/07/2026

باعث تحریر آنکہ

21/07/2026

📢 اہم اعلامیہ
تمام ویلج کونسل سیکرٹریز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں اور مثبت پیش رفت کے پیشِ نظر جاری احتجاجی ہڑتال کو 21 اگست تک معطل کیا جاتا ہے۔
اس فیصلے کے تحت "پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا" پروگرام کل سے جزوی طور پر دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔ تمام ویلج کونسل سیکرٹریز حسبِ معمول اپنی ذمہ داریاں انجام دیں اور عوامی خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ:
✅ ویلج کونسل سیکرٹریز کی اپ گریڈیشن کے معاملے پر ہنگامی بنیادوں پر عملی پیش رفت کی جائے گی۔
✅ مجوزہ ترمیم شدہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں تمام ملازمین کے حقوق، مراعات اور ملازمتی تحفظ کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے گا۔
✅ جمداران کی اجرت کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔
تمام ساتھیوں سے تعاون اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی درخواست کی جاتی ہے۔ اگر مقررہ مدت کے دوران یقین دہانیوں پر عملی پیش رفت نہ ہوئی تو آئندہ کے لائحۂ عمل کا فیصلہ مرکزی کابینہ اور تمام ویلج کونسل سیکرٹریز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
مرکزی کابینہ
آل ویلج کونسل سیکرٹریز ایسوسی ایشن، خیبر پختونخوا

Address

Main GT Road Taru Jabba Nowshera
Nowshera
24310

Telephone

+923109406684

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Union Council Taru posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Union Council Taru:

Shortcuts

Share