Nowkhar

Nowkhar Nowshera is an most populer district of khaber pakhtunkhwa District of Kyber Pakhtunkhwa

پریس ریلیز  27مئی 2026گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ کینٹ میں مبینہ ہراسانی کے معاملے کی ابتدائی تحقیقات مکملسوشل میڈی...
27/05/2026

پریس ریلیز 27مئی 2026

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ کینٹ میں مبینہ ہراسانی کے معاملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل

سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس اعجاز اختر کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی قائم کی، جس میں ایس پی انویسٹیگیشن شاہ اسد خان اور ممتاز عالم دین مفتی ڈاکٹر شوکت اللہ حقانی بھی شامل تھے۔

کمیٹی نے کالج کے متعدد دورے کیے اور طلبہ، طالبات، تدریسی عملے، کالج انتظامیہ اور انسدادِ ہراسانی کمیٹی سے تفصیلی تحقیقات کیں۔ اس دوران سی سی ٹی وی فوٹیجز، مبینہ واٹس ایپ چیٹس، سوشل میڈیا مواد اور دیگر دستیاب شواہد کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی کے مطابق مبینہ شکایت کنندہ تک رسائی کیلئے مختلف ذرائع استعمال کیے گئے اور رابطہ نمبرز بھی آویزاں کیے گئے، تاہم کوئی متاثرہ فریق سامنے نہ آسکا۔

تحقیقاتی کمیٹی نے سوشل میڈیا مہم چلانے والے وحید حیات کو طلب کرکے شواہد مانگے، تاہم وہ اپنے الزامات کے حق میں کوئی قابلِ اعتبار ثبوت پیش نہ کرسکے۔ کمیٹی کے مطابق فراہم کردہ واٹس ایپ چیٹس کا اصل سورس بھی پیش نہیں کیا جاسکا جبکہ مبینہ شکایت کنندہ سے منسوب موبائل نمبر دوسرے صوبے کے ایک مرد شہری کے زیرِ استعمال نکلا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بغیر تصدیق الزامات اور غیر مصدقہ مواد کے باعث تعلیمی ادارے کی ساکھ متاثر ہوئی اور والدین و طلبہ میں بے چینی پیدا ہوئی۔ تحقیقات کے مطابق سوشل میڈیا پر کیے گئے بعض دعوے بھی غلط ثابت ہوئے جبکہ کالج انتظامیہ، پرنسپل اور تدریسی عملے کے خلاف لگائے گئے الزامات کے حق میں کوئی ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے۔

تاہم کمیٹی نے کالج انتظامیہ اور انسدادِ ہراسانی کمیٹی کے کردار کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے پرنسپل کو کمزور نگرانی اور انتظامی نااہلی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ رپورٹ میں دو لیکچررز عثمان غنی اور توصیف احمد کے خلاف مشکوک غیر اخلاقی سرگرمیوں پر محکمانہ کارروائی جبکہ کالج پرنسپل کے تبادلے کی سفارش کی گئی ہے۔

کمیٹی نے وحید حیات کے خلاف بغیر شواہد الزامات لگانے، ادارے کے خلاف منظم سوشل میڈیا مہم چلانے اور عوام میں اشتعال پھیلانے پر قانونی کارروائی کی سفارش بھی کی ہے۔ مزید برآں، مبینہ واٹس ایپ چیٹس، ڈیجیٹل شواہد اور سوشل میڈیا مہم سے جڑے کرداروں کی مزید تحقیقات کیلئے کیس NCCIA کو بھجوانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

نوشہرہ میں وکیل وحید کی مبینہ گرفتاری، ابتدائی اطلاعات میں ایف آئی آر درج ہونے کا انکشافذرائع کے مطابق کمیٹی نے کل اپنی ...
27/05/2026

نوشہرہ میں وکیل وحید کی مبینہ گرفتاری، ابتدائی اطلاعات میں ایف آئی آر درج ہونے کا انکشاف

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے کل اپنی رپورٹ بھی جمع کروا دی تھی

نوشہرہ میں وکیل وحید کی مبینہ طور پر پولیس کی جانب سے دکان سے حراست میں لیے جانے کے معاملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

کیا آپ یا آپ کا قصاب جانور پر ظلم تو نہیں کر رہا؟ ذبح کرنے کا صحیح اسلامی طریقہ جاننا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔ قربانی ...
25/05/2026

کیا آپ یا آپ کا قصاب جانور پر ظلم تو نہیں کر رہا؟ ذبح کرنے کا صحیح اسلامی طریقہ جاننا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔
قربانی صرف گوشت حاصل کرنے کا نام نہیں، یہ ایک عبادت ہے۔
لیکن اکثر قصاب جلد بازی میں ایسی غلطیاں کرتے ہیں جو نہ صرف جانور کو شدید تکلیف دیتی ہیں،
بلکہ گوشت کے معیار اور صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔
ذبح کے شرعی اصول اور احتیاطی تدابیر:
احسان کا حکم: نبی کریم ﷺ کا فرمانِ عالی شان ہے: "اللہ نے ہر چیز پر احسان کرنا مقرر کر دیا ہے،
لہٰذا جب ذبح کرو تو اچھے طریقے سے کرو، اپنی چھری تیز کر لو اور جانور کو آرام دو۔" (صحیح مسلم)
صحیح طریقہ کار:
تیز چھری: چھری ہمیشہ تیز ہونی چاہیے تاکہ جانور کو کم سے کم تکلیف ہو۔
چار نالیاں: شریعت کے مطابق چار نالیاں (دو خون کی، ایک سانس کی، اور ایک خوراک کی) کاٹنا ضروری ہے۔
ہڈی سے گریز: ریڑھ کی ہڈی (فقار) کو کاٹنا مکروہ اور جانور کے لیے شدید تکلیف دہ ہے۔
قصابوں کی لاپرواہی کا نقصان:
اکثر قصاب جلدی میں جانور کو 'ٹھنڈا' کرنے کے لیے گردن میں کھڑی چھری مار دیتے ہیں یا ہڈی کاٹ دیتے ہیں۔
یاد رکھیں:
اس سے جانور کی روح نکلنے کا عمل اذیت ناک ہو جاتا ہے۔
سارا خون گوشت کے اندر ہی جم جاتا ہے،
جو صحت کے لیے مضر ہے۔
یہی خون بعد میں گوشت کے رنگ کو براؤن کرنے اور بدبو پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔
ہماری ذمہ داری:
اس عیدِ قربان پر اپنے قصاب کو پہلے سے سمجھائیں کہ وہ جلد بازی کے بجائے سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق ذبح کرے۔
ایک چھوٹی سی احتیاط سنت کی پیروی بھی ہے اور آپ کے اہل خانہ کی صحت کے لیے بھی
ضروری۔
یآ اگر ہم خود ذبح کریں تو بھی اس بات کا خیال رکھیں ۔۔۔۔۔

نوشہرہ/ گوہر زمان وزیر نے بحیثیت ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔گوہر زمان  وزیر اس سے قبل ڈپٹی کمشنر ضلع...
16/05/2026

نوشہرہ/ گوہر زمان وزیر نے بحیثیت ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

گوہر زمان وزیر اس سے قبل ڈپٹی کمشنر ضلع ہنگو، ڈپٹی کمشنر اپر دیر، اسلام آباد میں ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سمیت مختلف اہم انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہوگی، جبکہ ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت متحرک رہے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے، عوامی مسائل میرٹ، شفافیت اور فوری اقدامات کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔

13/05/2026

مصنوعی ذہانت فتنہ دجال کی پہلی سیڑھی، سنئے شیخ محمد یوسف طیبی کا سبق آموز بیان

نوشہرہ  محسود گئے وزیر  آئےڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسوداپر کورس کے لیے منتخب گوہر زمان وزیر نئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ...
13/05/2026

نوشہرہ محسود گئے وزیر آئے
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود
اپر کورس کے لیے منتخب
گوہر زمان وزیر نئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ تعینات حکم نامہ جاری

گیس بجلی اور پٹرول کے لوڈشیڈنگ کے بعد حاضر ہے انٹر نیٹ کا لوڈشیڈنگ
13/05/2026

گیس بجلی اور پٹرول کے لوڈشیڈنگ کے بعد حاضر ہے انٹر نیٹ کا لوڈشیڈنگ

عدم ثبوت کے بنا پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے دفتر سے وکیل صاحب کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ الزامات سے ادارے ...
13/05/2026

عدم ثبوت کے بنا پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے دفتر سے وکیل صاحب کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ الزامات سے ادارے کی ساکھ متاثر ہوئی اور طالبات و والدین ذہنی اذیت کا شکار ہوئے۔ متعلقہ شخص کو فوری طور پر الزامات واپس لینے، معافی مانگنے اور تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، بصورتِ دیگر ہتکِ عزت، سائبر کرائم اور 3 MPO کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

13/05/2026

نوشہرہ۔ جلوزئی تھانہ کے حدود چراٹ روڈ پر شابڑا کے قریب نامعلوم راہزنوں نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو لوٹ لیا گیا۔بے غیرت بے رحم رہزنوں نے برقعہ پوش باپردہ خاتون سے سونے کی لاکٹ اور انکے شوہر اسد سے موبائئل فون اور نقدی زبردستی چھین کر موٹرسائیکل سے نیچے گرادیا۔جس سے میاں بیوی اپنے کم عمر بچے سمیت شدید زخمی ہوگئے جنکو ایل آر ایچ پشاور منتقل کردیا گیا

نوشہرہ: بچوں کی لڑائی خونی تصادم میں تبدیل، 4 سگے بھائی جاں بحقابتدائی اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع  کے نواحی ع...
12/05/2026

نوشہرہ: بچوں کی لڑائی خونی تصادم میں تبدیل، 4 سگے بھائی جاں بحق

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کے نواحی علاقے میاں عیسیٰ میں بچوں کے درمیان ہونے والی لڑائی خونی تصادم میں تبدیل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق معمولی تکرار بڑھتے بڑھتے مسلح جھگڑے تک جا پہنچی، جس کے نتیجے میں چار سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اور قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

مقتولین کے ہمسایوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو کر حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا اور کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔

ذرائع

Address

Nowshera K, Pakhtunkhwa
Nowshera
24000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nowkhar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Nowkhar:

Share