Qazi Hussain Ahmad Medical Complex

Qazi Hussain Ahmad Medical Complex Qazi Hussain Ahmad Medical complex is a health care institution providing patient treatment with spe

ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حمزہ اللہ خان نے  ہسپتال کا تفصیلی راؤنڈ کیا، جس کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی...
12/09/2026

ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حمزہ اللہ خان نے ہسپتال کا تفصیلی راؤنڈ کیا،
جس کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور نگہداشت کے معیار کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی چکن گونیا وارڈ کا تفصیلی دورہ کرنے کے ساتھ سٹاف کو مریضوں کو ہر قسم کی ادویات اور سہولیات دینے پر زور دیا.

ہسپتال ڈائریکٹر نے ایمرجنسی میں بننے والے نئے کاؤنٹرز کا بھی دورہ کیا اور ان کو معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، مختلف طبی خدمات کی فعالیت اور ہسپتال کے مجموعی انتظامی و آپریشنل امور کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے اہم کلینیکل اور معاون شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے درپیش آپریشنل مسائل کا جائزہ لیا اور مریضوں کو سہولیات کی بلاتعطل اور ہموار فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں ہسپتال ڈائریکٹر  پروفیسر ڈاکٹر حمز اللہ خان کا تفصیلی راؤنڈ۔قاضی حسی...
08/09/2026

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حمز اللہ خان کا تفصیلی راؤنڈ۔

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کے ہسپتال ڈائریکٹر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی راؤنڈ کیا، جس کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی و صحت کی سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

راؤنڈ کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہسپتال کی تیاری، ایمرجنسی اور داخل مریضوں کی خدمات، طبی و دیگر عملے کی دستیابی، وسائل کے مؤثر استعمال اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جامع جائزہ لیا گیا۔

ہسپتال ڈائریکٹر نے اس امر پر خصوصی توجہ دی کہ مریضوں کو بلا تعطل بروقت، محفوظ اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کی سہولت، معیاری علاج اور بہترین طبی خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور ہسپتال میں اعلیٰ ترین معیارِ صحت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

03/09/2026

Feedback from the Patient’s Attendant Regarding the Hospital Staff and Arrangements



Attendant's Feedback

31/08/2026
25/08/2026

مریض کے تیماردار کے ہسپتال کے عملے اور انتظامات کے بارے میں تاثرات۔۔۔

Attendant's Feedback

ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حمز اللہ خان نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے آئی ب...
24/08/2026

ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حمز اللہ خان نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے آئی بی پی (IBP) , ٹراما اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور طبی خدمات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر ہی مریضوں کو مزید بہتر طبی سہولیات اور علاج کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

ہسپتال ڈائریکٹر نے عملے کو ہدایت کی کہ تمام مریضوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات، معیاری علاج اور معیاری نگہداشت کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

23/08/2026

*وضاحتی بیان*

مورخہ: 23 اگست 2026

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس، ایم ٹی آئی نوشہرہ کی انتظامیہ سوشل میڈیا کے ایک مخصوص پیج پر ہسپتال میں *"ایمرجنسی ادویات کی عدم دستیابی"* کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی شدید مذمت کرتی ہے۔

یہ خبر حقائق کے برعکس اور گمراہ کن ہے۔

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں *صحت سہولت پروگرام* کے تحت غریب اور مستحق مریضوں کو مکمل *مفت طبی سہولیات* فراہم کی جا رہی ہیں۔

پچھلے چھ مہینوں میں 131026 مریض ایمرجنسی میں اور 140409 مریضوں کا او پی ڈی میں علاج کیا گیا ساتھ ہی 10668 مریضوں کو صحت سہولت پروگرام کے تحت داخل کیا گیا اور ان کے سارے اخراجات حکومت نے صحت سہولت کارڈ کے ذریعے اور ہسپتال نے اپنی طرف سے برداشت کیے،اس کے علاوہ 337 عدد اینٹی ریبیز ویکسین،139 عدد اینٹی سانپ ویکسین اور 3032 عدد ٹی ٹی ویکسین مریضوں کو مفت مہیا کی گئی۔

اس کے علاوہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں آنے والے تمام مریضوں کو ضروری ادویات بلاتاخیر مہیا کی جا رہی ہیں۔

ان ادویات میں *اینٹی ریبیز انجکشن، اینٹی سنیک وینم اور ٹی ٹی انجکشن* سمیت تمام لائف سیونگ ادویات شامل ہیں اور یہ 24/7 ہسپتال فارمیسی،ایمرجنسی فارمیسی ,صحت سہولت فارمیسی اور او ٹی فارمیسی میں دستیاب ہیں۔

ہماری اولین ترجیح سٹینڈرڈ کے مطابق مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ پروٹوکول کے مطابق بالکل فری ادویات دینا ہے تاکہ نوشہرہ کی عوام کو بہترین طبی سہولیات مل سکیں لہذا ایسے کسی بھی بیان دینے سے پہلے ہسپتال انتظامیہ سے رجوع کرنا چاہیے بغیر تصدیق کے کوئی بھی غلط خبر کے بدلے میں ہسپتال انتظامیہ قانونی کاروائی کا حق رکھتی ہے۔

عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور مستند معلومات کے لیے ہسپتال کے شعبہ تعلقات عامہ سے رابطہ کریں۔


شعبہ تعلقات عامہ
قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس، ایم ٹی آئی نوشہرہ

POSITION VACANCY ANNOUNCEMENT
21/08/2026

POSITION VACANCY ANNOUNCEMENT

پریس ریلیز :21 اگست 2026   میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ نوشہرہ میں گائنی ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام پی ایم ایس 2026 پری کانفرنس ور...
21/08/2026

پریس ریلیز :21 اگست 2026

میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ نوشہرہ میں گائنی ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام پی ایم ایس 2026 پری کانفرنس ورکشاپ میں سروائیکل کینسر کی اسکریننگ کی اہمیت پر ایک روزہ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

ایم ٹی آئی نوشہرہ کے بورڈ آف گورنرز کے ہدایات کی روشنی میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر ذاہد خان، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سردار سہیل آفسر اور ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حمزاللہ کی سربراہی میں گائنی ڈپارٹمنٹ نے جدید طبی سہولیات کے فروغ کیلئے مزکورہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

پاکستان مینوپاز سوسائٹی (PMS) کے زیرِ اہتمام، شعبہ امراضِ نسواں و زچگی، نوشہرہ میڈیکل کالج کے تعاون سے “Cervical Cancer Screening کے موضوع پر پری کانفرنس ورکشاپ منعقد کی گئی۔

ورکشاپ کا مقصد سروائیکل کینسر کی اسکریننگ سے متعلق آگاہی اور عملی مہارتوں کو فروغ دینا تھا، بالخصوص Visual Inspection with Acetic Acid (VIA) اور Pap Smear کے حوالے سے شرکاء کی عملی تربیت پر توجہ دی گئی۔

ورکشاپ میں سروائیکل کینسر کی بروقت تشخیص اور روک تھام کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ باقاعدگی سے اسکریننگ کے ذریعے اس قابلِ تدارک بیماری کے بوجھ کو کم کیا جا سکتا ہے۔ شرکاء کو جدید سروائیکل کینسر اسکریننگ کے طریقہ کار کو بہتر طور پر سمجھنے اور عملی مہارت حاصل کرنے کے لیے خصوصی مواقع فراہم کیے گئے۔

ورکشاپ کا انعقاد پروفیسر ڈاکٹر شہزادی نیلم، چیف آرگنائزر اور سربراہ شعبہ امراضِ نسواں و زچگی، ایم ٹی آئی نوشہرہ کی قیادت میں کیا گیا، جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جویریہ سلیم، شعبہ امراضِ نسواں و زچگی، نوشہرہ میڈیکل کالج نے بطور کو آرگنائزر خدمات انجام دیں۔

ورکشاپ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ثمیہ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مہوش، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نادیہ اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صائمہ نے بطور فیسلیٹیٹر شرکت کی اور اپنی ماہرانہ معلومات سے شرکاء کو مستفید کیا، جبکہ اسکریننگ کی مختلف تکنیکوں کے حوالے سے عملی رہنمائی بھی فراہم کی۔

منتظمین نے خواتین کو احتیاطی طبی سہولیات کے ذریعے بااختیار بنانے اور سروائیکل کینسر کی بروقت اسکریننگ کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ ورکشاپ کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ بروقت تشخیص قیمتی زندگیاں بچاتی ہے اور سروائیکل کینسر سے پاک مستقبل کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

یہ ورکشاپ PMS 2026 کی سرگرمیوں کا حصہ تھی، جو پاکستان مینوپاز سوسائٹی اور نوشہرہ میڈیکل کالج کی خواتین کی صحت، احتیاطی طب اور طبی پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

Address

Nowshera
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qazi Hussain Ahmad Medical Complex posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Qazi Hussain Ahmad Medical Complex:

Shortcuts

Share