31/08/2026
📢 عوامی سماعت — کھلی کچہری نوشہرہ
عوام الناس کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
معزز ایڈوائزر ٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برائے سوشل ویلفیئر، جناب ملک لیاقت علی خان صاحب کی زیرِ نگرانی عوامی مسائل سنے جائیں گے اور متعلقہ حکام کی موجودگی میں ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر جناب شریف حسین صاحب اور ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جناب محمد صالح صاحب بھی موجود ہوں گے۔
📅 تاریخ: یکم ستمبر 2026، بروز منگل
🕐 وقت: دوپہر 1:00 بجے
📍 مقام: ضلع کونسل ہال نوشہرہ، ریسکیو 1122 آفس کے قریب
آپ کے مسائل، ہماری ترجیح — بہتر نوشہرہ کے لیے مل کر آگے بڑھیں۔
تمام اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ اپنے مسائل اور شکایات کے ساتھ کھلی کچہری میں شرکت کریں اور اپنی آواز متعلقہ حکام تک پہنچائیں۔