Insaf youth wing Nowshera officially

Insaf youth wing Nowshera officially Pakistan Tahreek e insaf (PTI) Pakistan Movement for Justice is a political party in Pakistan found

بسم اللہ الرحمٰن الرحیمنا منظور نا منظور انصاف یوتھ ونگ پشاور ریجن کی جانب سے ضلع نوشہرہ کی کابینہ کا جو حالیہ نوٹیفکیشن...
05/02/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
نا منظور نا منظور
انصاف یوتھ ونگ پشاور ریجن کی جانب سے ضلع نوشہرہ کی کابینہ کا جو حالیہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، وہ شدید تشویش اور افسوس کا باعث ہے۔
اس نوٹیفکیشن میں ان افراد کو عہدے دئے گئے ہیں جن کا نہ ماضی میں تنظیمی سرگرمیوں میں کوئی کردار رہا ہے اور نہ ہی پارٹی کی کسی عملی جدوجہد میں ان کی شمولیت نظر آتی ہے۔
ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ انصاف یوتھ ونگ کوئی ذاتی جاگیر نہیں بلکہ ایک نظریاتی اور جدوجہد کرنے والے کارکنان کی تنظیم ہے۔ نظرانداز کر کے من پسند اور غیر فعال افراد کو عہدے دینا نہ صرف کارکنان کی توہین ہے بلکہ پارٹی کے نظم و ضبط کے بھی خلاف ہے۔
لہٰذا ہم انصاف یوتھ ونگ پشاور ریجن کے صدر سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ
تین (3) دن کے اندر اندر اس فیصلے کو واپس لیا جائے اور ایک شفاف، مشاورتی اور کارکنان کی قربانیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے نئی کابینہ تشکیل دی جائے۔
بصورتِ دیگر ہم پشاور ریجن کی تمام اضلاع کی انصاف یوتھ ونگ کو اعتماد میں لے کر مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ قیادت پر عائد ہوگی۔
ہم ٹکراؤ نہیں، اصلاح چاہتے ہیں
لیکن کارکنان کے حق پر خاموش بھی نہیں رہ سکتے۔
انصاف یوتھ ونگ زندہ باد
نظریاتی کارکن پائندہ باد

آغازِ انقلاب نوجوانان یوتھ گرینڈ کنونشن!انشاءاللہ 10جنوری بروز ہفتہ انصاف یوتھ ونگ پشاور ریجن کے زیرِ اہتمام پشاور میں ا...
08/01/2026

آغازِ انقلاب نوجوانان یوتھ گرینڈ کنونشن!

انشاءاللہ 10جنوری بروز ہفتہ انصاف یوتھ ونگ پشاور ریجن کے زیرِ اہتمام پشاور میں ایک عظیم الشان یوتھ گرینڈ کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے!

یہ شاندار کنونشن پشاور رنگ روڈ، نزد الماس خلیل کار ویلج سٹریٹ، بالمقابل "(MG)" شوروم میں منعقد ہوگا!

جس میں پشاور ریجن بھر سے انصاف یوتھ ونگ کے نوجوانان، ورکرز اور کارکنان بھرپور شرکت کریں گے!

یہ کنونشن نوجوانوں کے سیاسی شعور، تنظیمی مضبوطی اور ملک میں حقیقی تبدیلی کے سفر کا ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ تمام نوجوانانِ قوم اور انصاف یوتھ ونگ کے ورکرز کو اس تاریخی کنونشن میں شرکت کی بھرپور دعوت دی جاتی ہے۔ شکریہ🙏



#کنونشن

06/12/2025

پشاور ریجن یوتھ ونگ صدر سجاد مہمند کا 7 دسمبر پشاور جلسے کے حوالے سے پشاور ریجن نوجوانوں کے نام اہم پیغام!

اس موقع پر پشاور ریجن یوتھ ونگ جنرل سیکرٹری کامران حلیمزئی بھی موجود تھے

‏عمران خان کی ہدایت کے مطابق سہیل آفریدی کو بطور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کیے جانے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ...
09/10/2025

‏عمران خان کی ہدایت کے مطابق سہیل آفریدی کو بطور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کیے جانے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ سہیل آفریدی نے زمانۂ طالبِ علمی میں انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن سے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا۔ آج عمران خان نے نوجوانوں کو عملی سیاست میں مقام دلانے کا اپنا وعدہ ایک بار پھر پورا کر دکھایا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں نوجوانوں کی جماعت ہے ۔ان شاءاللہ خیبر پختونخوا کی عوام، پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت اور کارکنان اپنے نظریاتی نوجوان وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

🇧🇫🇧🇫شکریہ نوشہرہ🇧🇫🇧🇫                                          اج انصاف یوتھ ونگ نوشہرہ صدر حمایت اللہ ہاشمی اور جنرل سیک...
13/04/2025

🇧🇫🇧🇫شکریہ نوشہرہ🇧🇫🇧🇫 اج انصاف یوتھ ونگ نوشہرہ صدر حمایت اللہ ہاشمی اور جنرل سیکرٹری احمد علی شاہ کی سربراہی میں ریلیز عمران خان کنونشن کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد کیا گیا جس میں تینوں تحصیل اور ڈسٹرکٹ نوشہرہ کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی انشاءاللہ بہت جلد کنونشن کی جگہ تاریخ اور ٹائم اناؤنس کیا جائے گا تمام انے والے دوستوں کا بےحد شکریہ.
از طرف
انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ نوشہرہ # # #

صدر مینا خان صدر سہیل آفریدی آپ نے یوتھ کو ایک نئی پہچان دی اور آپکی محنت خدمت اور کوشش     کسی سے ڈھکی چُپی نہیں ہے آپک...
26/03/2025

صدر مینا خان صدر سہیل آفریدی آپ نے یوتھ کو ایک نئی پہچان دی اور آپکی محنت خدمت اور کوشش
کسی سے ڈھکی چُپی نہیں ہے آپکی قیادت میں ہم نے ہر احتجاج
میں اول دستے کا کردار ادا کیا آپ نے ہمیشہ آئی ایس ایف اور
یوتھ کو لیڈ کیا ہے اسلئے یہ کبھی ختم نہیں ہو سکتا ۔ اب آپ
پارٹی اور حکومت میں اول کردار ادا کرینگے ۔ انشاءاللہ
انصاف یوتھ ونگ پاکستان نے آپ سے بہت کچھ سیکھا ہیں۔
یوتھ وینگ کو منظم کرنے اور مضبوط بنانے میں اپ صاحبان
مشران نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
یوتھ ونگ کی پہچان
صدر مینا خان آفریدی
صدر سہیل آفریدی
شعبہ اطلاعات ۔انصاف یوتھ ونگ نوشہرہ

پشاور: صوبائی صدر جنید اکبر خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پشاور ریجن کے پارلیمنٹیرینز اور تنظیمیں عہدیداران کی 8فروری کو "ی...
02/02/2025

پشاور: صوبائی صدر جنید اکبر خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پشاور ریجن کے پارلیمنٹیرینز اور تنظیمیں عہدیداران کی 8فروری کو "یوم سیاہ" کے حوالے سے میٹنگ!!!

جسں میں انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ نوشہرہ کے صدر حمایت اللہ ہاشمی اور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ نوشہرہ سید احمد علی شاہ اور انصاف یوتھ ونگ کے ممبر ابوبکر صدیق سمیت پشاور ریجن کے تمام تنظیمی عہدیدران کی شرکت!!!

عمران خان کی کال پر 8 فروری کو صوابی کے مقام پر ایک عظیم الشان جلسہ ہوگا! انشاءاللہ

Address

Nowshera Cantonment

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf youth wing Nowshera officially posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share