JI Youth PK63

JI Youth PK63 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JI Youth PK63, Political organisation, Nowshera City, Nowshera Cantonment.

اے میرے نبیِؐ صدق و صفا!(صلی اللہ علیہ وسلم)اے میرے نبیِؐ صدق و صفا! جب دل پہ شبِ غم چھاتی ہےاور دل کی شبِ غم میں کوئی ج...
30/10/2020

اے میرے نبیِؐ صدق و صفا!

(صلی اللہ علیہ وسلم)

اے میرے نبیِؐ صدق و صفا! جب دل پہ شبِ غم چھاتی ہے

اور دل کی شبِ غم میں کوئی جب برقِ بلا لہراتی ہے

اور برقِ بلا جب بن کے گھٹا بارانِ شرر برساتی ہے

ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!

اے میرے نبیِؐ صدق و صفا!

جب چاندی کے بت خانوں میں، انساں کے لہو کی بھینٹ چڑھے

نشہ ہو مہنتوں پر طاری، ہر بت کا قد کچھ اور بڑھے

ان بت خانوں میں چیخ کوئی جب گونج کے دل دہلاتی ہے

ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!

اے میرے نبیِؐ صدق وصفا!

بازارِ گنہ کی روشنیاں جب گھور اندھیرے پھیلائیں

کمخواب کی سیجوں کی کلیاں ، چبھتے ہوئے کانٹے بن جائیں

جب اغوا ہو کر بکنے والی کوئی طوائف گاتی ہے

ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!

اے میرے نبیِؐ صدق و صفا!

یاں جھوٹ گواہی دیتا ہے جب سچ کا غازہ رخ پہ ملے

کرتا ہے امامت کفر یہاں، جب تقویٰ کی محراب تلے

طاغوت کی جب بے باک ہنسی، غیرت کو ضرب لگاتی ہے

ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!

اے میرے نبیِؐ صدق وصفا!

بن باپ کے عاجز بچے جب، افلاس کے گھر میں پلتے ہیں

اور ان کے افسردہ چہرے، جب پیٹ کی آگ میں جلتے ہیں

کچھ جھوٹی امیدوں سے ان کو جب بیوہ ماں بہلاتی ہے

ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!

اے میرے نبیِؐ صدق وصفا!

عشرت کی پری کے غمزے جب، ہر عزم کو گھائل کرتے ہیں

جب ترکِ سفر پر راہی کو، رہبر ہی مائل کرتے ہیں

تہذیبِ بشر کُش اِٹھلا کر ہر موڑ پہ جب بہکاتی ہے

ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!

اے میرے نبیِؐ صدق و صفا!

جب مہرِ خمِ مے کھلتی ہے اور رند بہکنے لگتے ہیں

جب صندل کے ترشے ہوئے بت، محفل میں تھرکنے لگتے ہیں

ہر شمع سسک کر بجھتی ہے، آہوں کا دھواں پھیلاتی ہے

ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!

اے میرے نبیِؐ صدق و صفا!

جب تخت بچھاتے ہیں اپنا نمرود نئے، شداد نئے

شمشیریں جب لہراتے ہیں مقتل میں کھڑے جلاد نئے

نازک سے ضمیرِ انساں پر، سِل جبر کی جب لد جاتی ہے

ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!

اے میرے نبیِؐ صدق وصفا!

جب حرفِ نگفتہ در پسِ لب، اک اخگر بن کے دہکتا ہے

قرطاس سے شعلے اٹھتے ہیں، خامہ سے خون ٹپکتا ہے

اظہار کی حسرت بھِنّا کر، اپنا ہی کلیجہ کھاتی ہے

ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!

اے میرے نبیِؐ صدق و صفا!

جب دردِ تضاد و قول و عمل، رک رک کے فزوں ہو جاتا ہے

جب زہرِ نفاقِ پنہاں سے غایات کا خوں ہو جاتا ہے

غداری کے بازاروں میں، جب حبِّ وطن بِک جاتی ہے

ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!

اے میرے نبیِؐ صدق و صفا!

ماحول کی چکی میں پڑ کر، جذبات مرے جب پستے ہیں

ایمان کو چوٹیں لگتی ہیں، جب زخمِ تمنا رِستے ہیں

صد ہا فتنوں کے گھیرے میں، جب طبعِ حزیں گھبراتی ہے

ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسےمیں تری یاد آتی ہے!

اے میرے نبیِؐ صدق وصفا!

جب ساتھی سب کھو جاتے ہیں، جب میں تنہا رہ جاتا ہوں

انجانے دکھ کی لہروں میں بے بس ہو کر بہہ جاتا ہوں

جب سہمی سہمی میری خودی، لہروں میں غوطے کھاتی ہے

ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!

٭٭٭

نعیم صدیقیؒ

23/10/2020
جے آئی یوتھ PK-63 ضلع نوشہرہ
27/09/2020

جے آئی یوتھ PK-63 ضلع نوشہرہ

Address

Nowshera City
Nowshera Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JI Youth PK63 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share