Assistant Commissioner - Sheikhupura

Assistant Commissioner - Sheikhupura Mr. Imran Ali Haral Assistant Commissioner, Sheikhupura This Page is Dedicated to the Special Initiatives Taken by the City Govt Sheikhupura.

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات و انتظامات کا جائزہاسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ عمران علی ہرل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کرتے ہ...
07/09/2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات و انتظامات کا جائزہ
اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ عمران علی ہرل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے مختلف انتظامی امور کا جائزہ لیا اور ایم ایس سے ہسپتال کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ لی۔
دورے کے دوران ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ مجموعی انتظامات اطمینان بخش قرار دیے گئے جبکہ جہاں بہتری کی ضرورت محسوس ہوئی وہاں فوری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔

Deputy Commissioner Sheikhupura

06/09/2026
بتی چوک پر رکشوں کے لیے نیا ٹریفک پلان نافذاسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ عمران علی ہرل اور ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر ملک احمد اعو...
02/09/2026

بتی چوک پر رکشوں کے لیے نیا ٹریفک پلان نافذ
اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ عمران علی ہرل اور ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر ملک احمد اعوان نے بتی چوک کے چاروں اطراف اپنی نگرانی میں بیرئیرز لگوا کر رکشہ ڈرائیورز کے لیے مخصوص جگہ مختص کر دی۔
نئے پلان کا مقصد ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور چوک میں بے ہنگم رکشہ پارکنگ کا خاتمہ ہے۔ رکشہ ڈرائیورز مقررہ حدود کی پابندی کریں، خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داری متعلقہ ڈرائیور پر عائد ہوگی۔

Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Deputy Commissioner Sheikhupura

اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ عمران علی ہرل نے ایم ایس ڈی ایچ کیو، ڈرائریکٹر آپریشن واسا، سی ڈی او اور ریسکیو 1122 کے افسران کے ...
26/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ عمران علی ہرل نے ایم ایس ڈی ایچ کیو، ڈرائریکٹر آپریشن واسا، سی ڈی او اور ریسکیو 1122 کے افسران کے ہمراہ مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران فائر سیفٹی انتظامات، ایمرجنسی ایگزٹ، فائر ایکسٹنگوشرز اور دیگر حفاظتی آلات کا جائزہ لیا گیا۔ ایمرجنسی راستوں پر مناسب سائن بورڈز اور نقشے نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔
بجلی کے نظام اور وائرنگ کے تکنیکی معائنے کی ہدایت کے ساتھ چلڈرن ہاسٹل میں رات کے وقت فائر سیفٹی کی عملی مشق بھی کروائی گئی۔

Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Deputy Commissioner Sheikhupura

ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہاسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ عمران علی ہرل نے اے ایم ایس، سی ڈی او، ...
26/08/2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ
اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ عمران علی ہرل نے اے ایم ایس، سی ڈی او، پیرا اور ریسکیو 1122 کے افسران کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا مشترکہ معائنہ کیا۔
دورے کے دوران فائر سیفٹی کے انتظامات، سلنڈرز، فائر ایکسٹنگوشرز، فائر بلینکٹس، الارمز اور بجلی کی وائرنگ سمیت دیگر حفاظتی اقدامات چیک کیے گئے، جبکہ فائر سیفٹی کے حوالے سے موک ایکسرسائز بھی کروائی گئی۔
معائنے کے دوران سامنے آنے والے چند نکات پر ہسپتال انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں اصلاحی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Deputy Commissioner Sheikhupura
Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab

26/08/2026

جشن عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں میلاد چوک میں کیک کٹنگ
جشن عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں میلاد چوک شیخوپورہ میں کیک کٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز نعمان ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ عمران علی ہرل اور ایس پی نواز سیال نے کیک کاٹا۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران، میلاد کمیٹی کے عہدیداران اور عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حضور اکرم ﷺ سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

Maryam Nawaz Sharif
Deputy Commissioner Sheikhupura
Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab

چلڈرن ہسپتال شیخوپورہ کا دورہاسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ عمران علی ہرل نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں اور ا...
26/08/2026

چلڈرن ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ عمران علی ہرل نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے فیڈ بیک لیا۔
دورے کے دوران پینے کے لیے ٹھنڈے پانی کی دستیابی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بعض اے سی میں خرابی کی نشاندہی پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر انہیں ٹھیک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

Address

Farooqabad
Nokhar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner - Sheikhupura posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share