12/09/2026
آج Da Aman Safar کے زیرِ اہتمام قائدِاعظم ہائی اسکول، نستہ کا دورہ کیا گیا، جہاں طلبہ کے لیے ڈینگی اور منشیات کے خلاف آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر طلبہ کو ڈینگی کے پھیلاؤ کی وجوہات، اس سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر اور اپنے اردگرد صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ منشیات کے استعمال، اس کے انسانی صحت پر مضر اثرات اور معاشرے پر اس کے تباہ کن اثرات پر بھی گفتگو کی گئی۔
ہماری کوشش ہے کہ نوجوان نسل کو بروقت آگاہی، مثبت سوچ اور ذمہ داری کا شعور دے کر ایک صحت مند، محفوظ اور پُرامن معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔
ہم تہہ دل سے قائدِاعظم اسکول کی انتظامیہ اور معزز اساتذہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس آگاہی پروگرام کے انعقاد میں ہمارا ساتھ دیا۔
خصوصی خراجِ تحسین ہمارے تمام رضاکاروں کو جنہوں نے اپنا قیمتی وقت اور توانائیاں اس مثبت مقصد کے لیے وقف کیں۔ ❤️
آئیں، مل کر آگاہی پھیلائیں، منشیات سے پاک معاشرہ بنائیں اور ڈینگی سے محفوظ رہیں۔
Mehran Khan