31/07/2026
نوابشاہ: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے عوامی مسائل سنے، فوری حل کے احکامات
نوابشاہ: صوبائی وزیر صحت و پاپولیشن سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے زرداری ہاؤس نوابشاہ میں عوام سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں شہریوں نے زرداری ہاؤس پہنچ کر اپنے مسائل پیش کیے، جنہیں صوبائی وزیر نے توجہ سے سنا اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔
ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شہید بینظیرآباد کے صدر محمد سالم زرداری، سینئر نائب صدر میر محمد سیال، ترجمان زرداری ہاؤس شیرباز خان مری، ضلعی اطلاعات سیکرٹری راشد چانڈیو، زرداری ہاؤس کے منیجر اعجاز ہالیپوٹو، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالرسول بروہی، رئیس عفان زرداری، کاشف سالم زرداری، اختر رند، غلام رسول رستمانی، عبدالصباح گپچانی، منیر زرداری، آغا ضمیر پٹھان، رئیس عباس زرداری، شعیب جمالی، توصیف دھامرہ اور دیگر پارٹی عہدیداران بھی موجود تھے۔
Aseefa Bhutto Mohsin Zardari Jamshed Zardari Mohsin Zardari Noor Nawaz Zardari Naveed Zardari Pakistan Peoples Party - PPP Nawabshah Shaheed Benazirabad