District Information Office Naushahro Feroze

District Information Office Naushahro Feroze DISTRICT INFORMATION OFFICE NAUSHAHRO FEROZE, INFORMATION DEPARTMENT, GOVERNMENT OF SINDH

Government Handout NEWS & MEDIA Work
regarding District Naushahro Feroze

03/09/2026
تاریخ 03 ستمبر 2026 :۔ محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ خبر مختلف اخباروں میں شایع ہوئی۔
03/09/2026

تاریخ 03 ستمبر 2026 :۔ محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ خبر مختلف اخباروں میں شایع ہوئی۔

03/09/2026
محکمہ اطلاعات ضلع نوشہرو فیروزنوشہرو فیروز (پریس ہینڈ آؤٹ) 02 ستمبر 2026:۔  ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی ...
02/09/2026

محکمہ اطلاعات ضلع نوشہرو فیروز
نوشہرو فیروز (پریس ہینڈ آؤٹ) 02 ستمبر 2026:۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے دفتر میں 21 سے 24 ستمبر تک چار روزہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات اور حکمتِ عملی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد مستقیم قریشی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اختیار حسین میرانی ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پولیو مہم کے ضلعی فوکل پرسنز، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندوں کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر عبدالباری اور یونیسف (UNICEF) کے نمائندے نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم نے محکمہ صحت اور پولیو مہم سے وابستہ تمام ٹیموں کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران ضلع کے تمام 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔ انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ پولیو ورکرز اور موبائل ٹیموں کی حفاظت کے لیے انتہائی سخت سیکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے تاکہ پولیو ورکرز پرامن ماحول میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کی تمام یونین کونسلوں، بالخصوص دور دراز گوٹھوں، بس اسٹینڈز اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر موبائل ٹیموں کا گشت بڑھایا جائے تاکہ سفر کے دوران بھی کوئی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی طور پر مقامی معززین اور علمائے کرام کے ساتھ مل کر انکاری والدین (Refusal Cases) کے تحفظات دور کریں اور بچوں کو قطرے پلوانا یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے اور اس مہم میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس سے قبل محکمہ صحت کے افسران نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کی 41 یونین کونسلوں میں 2لاکھ 77 ہزار 644 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے 739 موبائل،32 ٹرانزٹ اور 58 فکس ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں جو ضلع کے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔

محکمہ اطلاعات نوشہرو فیروزنوشہرو فیروز ( ہینڈ آؤٹ ) 01 ستمبر 2026:۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے آج اپنے ...
01/09/2026

محکمہ اطلاعات نوشہرو فیروز
نوشہرو فیروز ( ہینڈ آؤٹ ) 01 ستمبر 2026:۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے آج اپنے دفتر میں آئی بی اے کمیونٹی کالج نوشہرو فیروز کے ہونہار طالب علم احمد علی ناریجو کو لیب ٹاپ اور نقد انعام دیا۔ واضح رہے کہ 05 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بہتریں تقریب اور علامہ محمد اقبال کی بہترین شاعری پیش کرنے پر ڈپٹی کمشنر نے نویں جماعت کے طالب علم کی پرجوش تقریر سننے کے بعد طالب علم کو انعام دینے کا اعلان کیا تھا ۔ اس موقع پر طالب علم کے استاد عبدالشکور ناریجو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد مستقیم قریشی، اسسٹنٹ کمشنر محمد عثمان عارف ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عبدالطیف سولنگی اور دیگر افسران موجود تھے۔

محکمہ اطلاعات ضلع نوشہرو فیروزنوشہرو فیروز (پریس ہینڈ آؤٹ) 31 اگست 2026 :۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ون) نوشہرو فیروز محمد مست...
31/08/2026

محکمہ اطلاعات ضلع نوشہرو فیروز
نوشہرو فیروز (پریس ہینڈ آؤٹ) 31 اگست 2026 :۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ون) نوشہرو فیروز محمد مستقیم قریشی کی زیر صدارت ضلع بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (District Coordination Committee) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، رینجرز نمائندگان، خفیہ ایجنسیوں کے افسران اور متعلقہ ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، حساس مقامات کی سیکیورٹی، گشت کے نظام اور جرائم کے تدارک کے لیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد مستقیم قریشی نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس اور تمام سیکیورٹی ادارے باہمی کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنائیں اور مؤثر گشت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس افسران کو سخت ہدایت کی کہ مرکزی شاہراہوں، تجارتی مراکز، اقلیتی عبادت گاہوں اور اہم سرکاری و عوامی مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات رکھے جائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور امن کی فضا کو بحال رکھنے کے لیے تمام ادارے بروقت انٹیلی جنس اور خفیہ معلومات کا باہمی تبادلہ یقینی بنائیں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد مستقیم قریشی نے واضح کیا کہ ضلع میں قانون کی بالادستی اور شہریوں کو پرامن ماحول کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور امن میں خلل ڈالنے والے کسی بھی عنصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔اجلاس میں غیر قانونی سرگرمیوں جن میں غیر قانونی سامان کی فروخت، غیر قانونی پیٹرول پمپس پر پابندی، نان کسٹم اشیا کی فروخت، بچوں سے بجری مشقت اور بچوں سے مشقت کی روک تھام اور ضلع میں کام کرنے والی این جی اوز اور مدارس کو رجسٹر کیا جائے اور غیر رجسٹر تنظیموں اور مدارس کی قانون کے مطابق رجسٹرڈ کرنے کے لئے تمام محکموں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

محکمہ اطلاعات ضلع نوشہرو فیروزنوشہرو فیروز (پریس ہینڈ آؤٹ ) 27 اگست 2026 :۔ کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن غلام قادر خان ٹ...
27/08/2026

محکمہ اطلاعات ضلع نوشہرو فیروز
نوشہرو فیروز (پریس ہینڈ آؤٹ ) 27 اگست 2026 :۔ کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن غلام قادر خان ٹالپور نے ضلع نوشہرو فیروز کا پہلا باضابطہ دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلع کے تمام ضلعی و انتظامی محکموں کے افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی تعارفی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سید عمار حسین، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف اہم محکموں کے سربراہان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کمشنر شہید بینظیر آباد غلام قادر خان ٹالپور نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ دفاتر میں وقت کی پابندی، شفافیت اور عوام دوست رویے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ عوام کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں کو معیاری اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ ان کا براہِ راست فائدہ عوام کو پہنچ سکے۔ کمشنر نے اسکولوں اور اسپتالوں کی حالتِ زار بہتر بنانے، اساتذہ اور طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی ترجیح ہونی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم نے کمشنر ڈویژن کو ضلع نوشہرو فیروز کی مجموعی انتظامی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر نے کہا کہ لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ اور محکمہ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اس لئیے ان دنوں شعبوں میں کام کو مزید بہتر کیا جائے ۔انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کریں وہاں اساتذہ طلبہ کی حاضری اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں منشیات کو روک تھام کے لئے اپنی کوششوں کو مزید تیز کریں ۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام طبی مراکز صحت پر ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل عملے اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو بہترطبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔انہوں نے سیپکو حکام کو شہروں ، اسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کی کوشش کریں اور اس کے ساتھ ساتھ بجلی کی چوری کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔جلاس کے اختتام پر کمشنر غلام قادر خان ٹالپور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام ادارے باہمی تعاون کے ساتھ کام کرتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت اقدامات جاری رکھیں گے۔اجلاس کے دوران ضلع کے تمام سرکاری محکموں کے افسران نے اپنے محکمے کا تعارف اور کارکرگی رپورٹ پیش کی۔کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویزن نے اجلاس کے قبل سول اسپتال نوشہرو فیروز کا اچانک دورہ کیا انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو ملنے والی طبی سہولیات کے متعلق وہاں موجود مریضوں سے معلومات حاصل کی اس موقع پر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالحمید انصاری نے اسپتال میں درپیش مسائل، عملے کی کمی اور دیگر سہولیات کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ کمشنر نے کہا کہ تمام مسائل کی تحریری رپورٹ ڈپٹی کمشنر اور کمشنر کو فراہم کی جائے تاکہ مسائل کے حل کے لئے متعلقہ اعلیٰ افسران لکھا جائے۔

محکمہ اطلاعات ضلع نوشہرو فیروزنوشہرو فیروز (پریس ہینڈ آؤٹ): ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت پولیو ...
25/08/2026

محکمہ اطلاعات ضلع نوشہرو فیروز

نوشہرو فیروز (پریس ہینڈ آؤٹ): ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت پولیو کی خصوصی بوسٹر مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO)، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پولیو مہم کے فوکل پرسنز، ڈبلیو ایچ او (WHO) اور یونیسف (UNICEF) کے نمائندوں کے علاوہ متعلقہ انتظامی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران محکمہ صحت کے حکام نے پہلے روز کے طے شدہ اہداف، موبائل اور ٹرانزٹ ٹیموں کی کارکردگی اور اینکارپوریٹڈ (آئسولیشن و کوریج) ڈیٹا سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم نے پہلے دن کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ڈیوٹی ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں سو فیصد کوریج یقینی بنائیں۔ کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ہیلتھ افسران کو سخت ہدایت کی کہ پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرنے والے (Refusal Case) والدین سے ذاتی طور پر رابطے میں رہیں اور علمائے کرام و محلے کے معززین کی مدد سے انہیں قائل کر کے بچوں کو قطرے پلوانے کا عمل مکمل کروائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی اور مانیٹرنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مانیٹرنگ افسران میدان میں موجود رہ کر کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر جانچیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ پورے جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ مہم کو جاری رکھیں تاکہ ضلع نوشہرو فیروز کو پولیو سے پاک بنایا جا سکے۔

Address

Naushahro Firoz
67370

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Information Office Naushahro Feroze posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Information Office Naushahro Feroze:

Shortcuts

Share