غمگین یادیں

غمگین یادیں Love n Care priority

26/01/2026

تمہارے ہوتے ہم کہاں سُنتے تھے
پُرانے گیت "غمگین غزلیں" اُداس قِصے..🖤

22/01/2026

میں ویکھاں ، میرا یار نہ ویکھے
میں نہ ویکھاں ، تے او ویکھے
ایڈے بخت کیتھوں لیانواں ......!
کہ میرے ویکھن دے وچ ویکھے

ماہی تے تیرے ، اندر وسدا
تینوں ایویئں ای پہن بُھلیکھے
یار فریدا بوہے یار دے مرئیۓ
بھانویں ویکھے یا نہ ویکھے

___________ خواجہ غُلام فریدؒ

22/01/2026

کچھ ایسے ڈھنگ سے رویا کہ معتبر بھی لگا
وہ ایک شخص مگر مبتلائے شَر بھی لگا

کبھی کبھار پرندوں سے آپ بیتی کہی
کبھی کبھار مجھے دشت اپنا گھر بھی لگا

میں اتنی تنگ جگہ سے گزر کے آیا ہوں
گھِسے ہیں پاؤں بھی اور آسماں پہ سر بھی لگا

ہمارے جسم کو نوچو تمام جانب سے
ادھر لگا چکا ہے زخم؟ اب ادھر بھی لگا

بنائے بیٹھا ہوں کاغذ پہ ایک فرضی مکان
اور اپنے آپ سے کہتا ہوں اس میں در بھی لگا

کسی کے ساتھ محبت کی بات کرتے ہوئے
ذرا سا خوش بھی ہوئے، ٹھیک ٹھاک ڈر بھی لگا

اداس میں بھی تھا اور اس پہ مستزاد تھا یہ
خفا خفا سا اداسی بھرا سفر بھی لگا

ہماری سمت سے آزاد ہے سو اپنا دل
کسی کو سونپ، کہیں پھینک یا جدھر بھی لگا

فیضان احمد فیضی

18/01/2026

‏وڈے دعوے کر کر آکھدا ھائیں
تیڈے نال میں توڑ نبھیساں

ہر ڈکھ تکلیف اچ نال راھساں
تیکوں کلیاں چھوڑ ناں ویساں

زندگی دے ہر اک موڑ اتے
تیڈی عزت تے مانڑ ودھیساں

اج شاکر تیڈی لوڑ پئی اے
ھنڑ آدھائیں، یار سوچیساں

16/01/2026

"تھک جاؤ گی"

پاگل آنکھوں والی لڑکی
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
تھک جاؤ گی

کانچ سے نازک خواب تمہارے
ٹوٹ گئے تو پچھتاؤ گی
سوچ کا سارا اُجلا کندن
ضَبط کی راکھ میں گُھل جائے گا
کچے پکے رِشتوں کی
خوشبو کا ریشم کُھل جائے گا

تم کیا جانو
خواب سفر کی دُھوپ کے تیشے
خواب ادھُوری رات کا دوزخ
خواب خیالوں کا پچھتاوا
خوابوں کی منزل رُسوائی
خوابوں کا حاصل تنہائی

تم کیا جانو
مہنگے خواب خریدنا ہوں تو
آنکھیں بیچنا پڑتی ہیں
یا رِشتے بُھولنا پڑتے ہیں

اندیشوں کی ریت نہ پھانکو
پیاس کی اوٹ سَراب نہ دیکھو
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
تھک جاؤ گی۔

(محسن نقوی)

یوں کرچیاں سمیٹ کر احسان نا کیجئیےبِکھری ہے میری ذات، کوئی چوڑیاں نہیں
13/09/2024

یوں کرچیاں سمیٹ کر احسان نا کیجئیے

بِکھری ہے میری ذات، کوئی چوڑیاں نہیں

ایسے لاحق ہوا یہ شہر کا ویرانہ مجھے روز اک خوف لپٹ جاتا ہےانجانا مجھےروز اک درد مجھے راہ میں آ ملتا ہےاور کہتا ہے سلام آ...
19/06/2024

ایسے لاحق ہوا یہ شہر کا ویرانہ مجھے
روز اک خوف لپٹ جاتا ہےانجانا مجھے

روز اک درد مجھے راہ میں آ ملتا ہے
اور کہتا ہے سلام آپ نے پہچانا مجھے

انداز طبعیت پر نہ جائیں صاحب دل زہر سے بھی۔۔۔۔۔۔ کڑوا ہے ہمارا
19/04/2024

انداز طبعیت پر نہ جائیں صاحب

دل زہر سے بھی۔۔۔۔۔۔ کڑوا ہے ہمارا

05/04/2024

قسطیں تمام دیکھ چکا ہوں میں اس لئے
دیکھے ہوئے یہ مجھکو ڈرامے تو مت دکھا

ویسے ہی کہہ دے چھوڑ کے جانا ہے گر تُجھے
اب یار مجھکو سخت رویے تو مت دکھا

05/04/2024

تم نے عشق سنا ہے, دیکھا ہے, پڑھا ہے, کہا ہے

ہم نے عشق کیا ہے, جیا ہے, ہارا ہے, سہا ہے

05/04/2024

الفاظ نہیں ملتے اپنا درد لکھنے کو

درد مجھے اکثر خاموش رکھتا ہے

05/04/2024

چمک ایسے نہیں آئی ہے خوداری کی چہرے پر

انا کو ہم نے دو دو وقت کا فاقہ کرایا ہے

Address

Nankana Sahib

Telephone

+923211659044

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when غمگین یادیں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category