Deputy Director Local Government Nankana Sahib

Deputy Director Local Government Nankana Sahib Efficient Public service delivery regarding Union Councils

ننکانہ صاحب (14 اگست 2026) — جشنِ آزادی کے سلسلہ میں یونین کونسل بڑا گھر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گی...
14/08/2026

ننکانہ صاحب (14 اگست 2026) — جشنِ آزادی کے سلسلہ میں یونین کونسل بڑا گھر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ننکانہ صاحب رانا انصر جمیل, ڈاکٹر وقار, سابق چیئرمین یونین کونسل رائے امجد, سیکرٹری یونین کونسل اقبال ٹوری اور دیگر معززین و اہلکاروں کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔

تقریب میں پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور وفاداری کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے۔ 🇵🇰
Local Government & Community Development Department, Punjab
Directorate General, LG&CD
Deputy Commissioner Nankana Sahib
Assistant Commissioner Nankana Sahib
Assistant Commissioner Shahkot
Assistant Commissioner Sangla Hill
Assistant Director Local Government Tehsil Shahkot

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا انصر جمیل کی خصوصی ہدایات پر جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلہ میں ضلع بھر کے تمام یونین کونسل...
13/08/2026

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا انصر جمیل کی خصوصی ہدایات پر جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلہ میں ضلع بھر کے تمام یونین کونسلز کے دفاتر کو خوبصورت برقی قمقموں اور سبز و سفید روشنیوں سے سجایا گیا ہے، جس سے تمام دفاتر کا منظر انتہائی دلکش اور خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا انصر جمیل نے کہا کہ جشنِ آزادی ہمارے لیے قومی جوش و جذبے اور تجدیدِ عہد کا موقع ہے۔ پاکستان کی آزادی ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، اس لیے ہمیں ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جشنِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، جبکہ شہری بھی قومی پرچم لہرا کر اور اپنے گھروں و کاروباری مراکز کو سجا کر یومِ آزادی کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کریں۔
Local Government & Community Development Department, Punjab
Directorate General, LG&CD
Deputy Commissioner Nankana Sahib
Assistant Commissioner Nankana Sahib
Assistant Commissioner Shahkot
Assistant Commissioner Sangla Hill
Assistant Director Local Government Tehsil Shahkot

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رعنا حمید کی زیرِ صدارت ڈیلیمٹیشن کے حوالے سے اجلاسڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا عنصر جمیل کی ڈ...
13/08/2026

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رعنا حمید کی زیرِ صدارت ڈیلیمٹیشن کے حوالے سے اجلاس

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا عنصر جمیل کی ڈیلیمٹیشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ

اجلاس میں ڈیلیمٹیشن کے عمل اور اس حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

ڈیلیمٹیشن کے عمل کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کرنے پر بریفنگ

ڈپٹی کمشنر رعنا حمید کی ڈیلیمٹیشن کے عمل کو شفاف اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ڈیلیمٹیشن کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

اجلاس میں ڈیلیمٹیشن کے مختلف امور اور انتظامی معاملات پر تفصیلی غور

ڈپٹی کمشنر رعنا حمید نے ڈیلیمٹیشن کے عمل کی مؤثر نگرانی کی ہدایت کی

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈیلیمٹیشن کے عمل کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھانے کا عزم

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صفیان لاور، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ ڈاکٹر ندا اقبال سمیت دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے

Local Government & Community Development Department, Punjab
Directorate General, LG&CD
Deputy Commissioner Nankana Sahib
Assistant Commissioner Nankana Sahib
Assistant Commissioner Shahkot
Assistant Commissioner Sangla Hill
Assistant Director Local Government Tehsil Shahkot

*ڈی جی لوکل گورنمنٹ پنجاب بینش فاطمہ ساہی اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے بائیو میٹرک تصدیقی نظام کا ا...
10/07/2026

*ڈی جی لوکل گورنمنٹ پنجاب بینش فاطمہ ساہی اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے بائیو میٹرک تصدیقی نظام کا افتتاح کر دیا*

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی خدمات میں شفافیت، آسانی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ڈی جی لوکل گورنمنٹ پنجاب بینش فاطمہ ساہی اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے ضلع ننکانہ صاحب میں سول رجسٹریشن اینڈ وائٹل اسٹیٹسٹکس (CRVS) کے ویب بیسڈ نظام کے ساتھ بائیو میٹرک تصدیقی نظام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، نادرا، انفارمیشن ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شرکاء کو بائیو میٹرک تصدیقی نظام کے خدوخال، افادیت اور عوام کو حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا عنصر جمیل نے بتایا کہ ضلع ننکانہ صاحب پنجاب میں سول رجسٹریشن اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ میں ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کرتا رہا ہے۔ آف لائن CRMS، آن لائن ویب بیسڈ CRMS، پاک شناخت ایپلی کیشن اور دیگر متعدد اصلاحاتی منصوبوں کی طرح بائیو میٹرک تصدیقی نظام بھی ضلع ننکانہ صاحب میں کامیابی سے نافذ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 5 جون 2026 سے ضلع ننکانہ صاحب کی تمام یونین کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں میں بائیو میٹرک تصدیقی نظام فعال ہے اور اب تک اس نظام کے ذریعے 4,309 سے زائد سول رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ ہر سول رجسٹریشن سنٹر پر پچاس سے زائد سرٹیفکیٹس کا اجرا اس نظام کی کامیابی اور مؤثریت کا واضح ثبوت ہے۔
اس جدید نظام کے ذریعے درخواست دہندگان کی شناخت بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے یقینی بنائی جاتی ہے جس سے سول رجسٹریشن ریکارڈ کی شفافیت، قانونی حیثیت، درستگی اور قابل اعتماد ہونے میں نمایاں اضافہ ہوگا جبکہ جعلی اندراجات، جعلسازی اور دھوکہ دہی کے امکانات کا مؤثر خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے کہا کہ حکومت پنجاب عوامی خدمات میں جدت اور آسانیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ بائیو میٹرک تصدیقی نظام شہریوں کو محفوظ، شفاف اور بروقت خدمات کی فراہمی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف عوام کا اعتماد بڑھے گا بلکہ سرکاری ریکارڈ کی درستگی اور شفافیت بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔ ضلع ننکانہ صاحب کو اس اہم منصوبے کے لیے منتخب کیا جانا ضلعی انتظامیہ اور مقامی اداروں کی بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔ ہم عوام کو سہل، معیاری اور جدید خدمات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ مستقبل میں بھی شہریوں کی سہولت کے لیے ایسے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
ڈی جی لوکل گورنمنٹ پنجاب بینش فاطمہ ساہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمات کے نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنا رہی ہے۔ بائیو میٹرک تصدیق کا نظام سول رجسٹریشن کے شعبے میں ایک بڑی اصلاح ہے جو عوامی اعتماد میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ننکانہ صاحب نے ہر نئے نظام کے نفاذ میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ ضلع دیگر اضلاع کے لیے ایک ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ نادرا، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کا باہمی تعاون اس منصوبے کی کامیابی کی بنیاد ہے۔ اس نظام سے شہریوں کو بہتر، محفوظ اور قابل اعتماد خدمات میسر آئیں گی اور مستقبل میں اس کے مثبت نتائج پورے صوبے میں محسوس کیے جائیں گے۔
تقریب کے اختتام پر ڈی جی لوکل گورنمنٹ پنجاب بینش فاطمہ ساہی نے ضلعی انتظامیہ، نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے افسران و اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عوامی خدمت کے اس سفر میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال مزید وسعت اختیار کرے گا۔

Local Government & Community Development Department, Punjab
Commissioner Lahore,Punjab.
Directorate General, LG&CD
Deputy Commissioner Nankana Sahib
Assistant Commissioner Shahkot Assistant Commissioner Sangla Hill
Assistant Director Local Government Tehsil Shahkot

ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب میڈم بینش فاطمہ ساہی کا ضلع ننکانہ کا تفصیلی دورہ۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر فاروق اح...
06/06/2026

ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب میڈم بینش فاطمہ ساہی کا ضلع ننکانہ کا تفصیلی دورہ۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر فاروق احمد کھارا صاحب بھی ہمراہ۔

‎ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راو و ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب سےمحکمانہ امور پر تفصیلی بات چیت،

‎ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا عنصر جمیل، تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ کی یونین کونسلز، ترقیاتی سکیموں و دیگر محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ۔
‎نادرہ کے نمائندوں کی پاک آئی ڈی اپلیکیشن اور سی آر ایم ایس پر بریفنگ
‎ڈائیریکٹر جنرل صاحبہ نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے ہمراہ مختلف یونین کونسل دفاتر کا وزٹ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

‎عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر
Pak ID کے ذریعہ موصول ہونے والی تمام درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ

‎پیدائش، اموات، شادی و طلاق کے اندراج کو عام آدمی کے لئے آسان بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش عمل میں لائی جائے، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ

‎چائلڈ میریج ریسٹرینٹ ایکٹ 2026 کے مطابق دولہا اور دلہن کی کم از کم عمر 18 سال ہے، مذکورہ ایکٹ کو صحیح معنوں میں لاگو کیا جائے، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ

‎شادی، طلاق اور خلع کے متعلق قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے مناسب آگاہی مہم چلائی جائے۔

‎ضلع میں لوکل گورنمنٹ کی طرف سے جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے۔

‎یونین کونسل دفاتر کو عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

‎پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کے اندراج میں شفافیت کیلئے پنجاب میں پہلی دفعہ ننکانہ صاحب میں درخواست دہندگان کی بائیو میٹرک ضروری قرار دینے جا رہے ہیں۔

پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا تمام ریکارڈ سکین کیا جائے اور elgcdپورٹل پر اپلوڈ کیا جائے۔ اہم ریکارڈ کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے یونین کونسل دفاتر میں CCTV کیمرہ جات کی تنصیب مکمل کی جائے۔ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ۔

‎افسران، سیکریٹری یونین کونسلز اور نکاح رجسٹرارز، مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961، مسلم فیملی رولز 1961, پنجاب لوکل گورنمنٹ پیدائش، اموات رولز 2025 اور دیگر مجوزہ قوانین سے مکمل آگاہ ہوں، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ

Directorate General, LG&CD
Deputy Commissioner Nankana Sahib
Assistant Commissioner Nankana Sahib
Local Government & Community Development Department, Punjab
Assistant Commissioner Shahkot
Assistant Director Local Government Tehsil Shahkot
Nankana Express News ننکانہ ایکسپریس نیوز

Eid ul Azha 2026Today, on 25.05.2026 at 11:00 AM, a meeting was arranged with local Ulema/Imams of Masajid/Nikah Registr...
25/05/2026

Eid ul Azha 2026

Today, on 25.05.2026 at 11:00 AM, a meeting was arranged with local Ulema/Imams of Masajid/Nikah Registrars to convey Government directions and brief the participants regarding Government plans and arrangements for Eid-ul-Azha, particularly with reference to cleanliness and proper disposal of offals.

The Ulema were requested to convince and sensitise the general public about their social responsibility towards cleanliness and sanitation, and to create awareness regarding the role and objectives of the “Suthra Punjab” initiative. They were further urged to motivate citizens to avoid littering their surroundings, ensure proper disposal of animal waste, and play their role as positive, responsible, and law-abiding citizens for maintaining a clean and healthy environment during the Eid days.

The general public was also advised to remain in contact with the workers and representatives of “Suthra Punjab” for timely collection and proper disposal of offals and animal waste, so as to ensure cleanliness and hygiene in their respective areas throughout Eid-ul-Azha.
Directorate General, LG&CD
Commissioner Lahore,Punjab.
Deputy Commissioner Nankana Sahib
Assistant Commissioner Nankana Sahib
Nankana Sahib PERA
Assistant Commissioner Sangla Hill
Assistant Commissioner Shahkot
Assistant Director Local Government Tehsil Shahkot

*ہم ہیں بنیان المرصوص/ فتح کو ایک سال مکمل ، قوم کا افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین**ریلی میں سکھ برادری ، کرسچین ، س...
08/05/2026

*ہم ہیں بنیان المرصوص/ فتح کو ایک سال مکمل ، قوم کا افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین*

*ریلی میں سکھ برادری ، کرسچین ، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان، وکلاء، تاجر برادری ، ضلعی افسران اور سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد میں شرکت*

*ننکانہ صاحب کی فضا پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی*

* پاکستان ہمیشہ زندہ باد*
Commissioner Lahore,Punjab.
Directorate General, LG&CD
Deputy Commissioner Nankana Sahib
Assistant Commissioner Nankana Sahib
Assistant Commissioner Shahkot
Assistant Commissioner Sangla Hill
Assistant Director Local Government Tehsil Shahkot

Deputy Director Local Government (DDLG) Nankana Sahib, Rana Ansar Jamil Khan,in compliance with the directions of the co...
24/02/2026

Deputy Director Local Government (DDLG) Nankana Sahib, Rana Ansar Jamil Khan,in compliance with the directions of the competent authority, inspected the machinery, gadgets, equipment, medicines stock, and other operational arrangements related to the Anti-Dengue Squad.

During the visit, Omair Ahmad Entomologist District Health Authority Nankana Sahib briefed on departmental preparedness, surveillance mechanisms, field activities, and response capacity to effectively combat dengue. The inspection was aimed at ensuring complete readiness and coordinated efforts for dengue prevention and control.
Local Government & Community Development Department, Punjab
Directorate General, LG&CD
Commissioner Lahore,Punjab.
Deputy Commissioner Nankana Sahib
Assistant Commissioner Nankana Sahib
Assistant Director Local Government Tehsil Shahkot

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ننکانہ صاحب رانا عنصر جمیل صاحب کی زیر صدارت ماہانہ  کارکردگی جائزہ اجلاس۔ تمام تحصیلوں کے اس...
18/02/2026

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ننکانہ صاحب رانا عنصر جمیل صاحب کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس۔ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کی شرکت۔
تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی حالیہ جاری امور پر بریفنگ۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ اور نادرہ کے اشتراک سے Pak ID اپلیکیشن فنگشنل ہے، شہری گھر بیٹھے پیدائش، وفات، شادی و طلاق کے سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز عمل درآمد یقینی بنائیں،

سیکریٹری یونین کونسلز Pak ID اپلیکیشن کے ذریعے وصول ہونے والی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں ، غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی ڈائریکٹر رانا عنصر جمیل

چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس 2026 ( Child Marriage Restraint Ordinance) نافذ ہو چکا ہے، جس کے مطابق 18 سال سے کم عمر لڑکا اور لڑکی کی شادی کم عمری کی شادی تصور ہو گی، کم عمری کی شادی رجسٹر نہیں ہو سکے گی، خلاف ورزی کرنے والے نکاح رجسٹرارز ، سیکریٹری یونین کونسلز اور دیگر ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،

اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ یونین کونسل سٹاف کی موثر مانیٹرنگ یقینی بنائیں، تمام سیکریٹری صاحبان کی geo- tagged تصاویر کے ذریعے حاضری چیک کریں، غیر حاضر سٹاف کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،

مؤثر نگرانی اور یونین کونسل کے ریکارڈ کی حفاظت کے پیش نظر یونین کونسل دفاترمیں دو ہفتے کے اندر کیمرے لگائے جائیں، ڈپٹی ڈائریکٹر رانا عنصر جمیل

نگہبان رمضان پیکیج وزیر اعلیٰ پنجاب کا مستحق خاندانوں کے لیے تحفہ ہے، سیکریٹری یونین کونسلز نگہبان رمضان کارڈذ کی ڈور ٹو ڈور اور بروقت تقسیم یقینی بناییں، ڈپٹی ڈائریکٹر رانا عنصر جمیل
Local Government & Community Development Department, Punjab
Directorate General, LG&CD
Commissioner Lahore,Punjab.
Deputy Commissioner Nankana Sahib
Assistant Commissioner Nankana Sahib
Assistant Commissioner Shahkot
Assistant Commissioner Sangla Hill
Assistant Director Local Government Tehsil Shahkot

13/02/2026

Address

Near DPO Office Nankana Sahib
Nankana Sahib

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Director Local Government Nankana Sahib posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Director Local Government Nankana Sahib:

Shortcuts

Share