آل ورلڈ تحریک راجپوتاں

آل ورلڈ تحریک راجپوتاں property dealer

42 سالہ شاندار خدمات کے بعد انسپکٹر رانا محمد اشرف باعزت ریٹائرڈ*بھکر پولیس کے زیرِ اہتمام الوداعی تقریب کا انعقاد*محکمہ...
11/06/2026

42 سالہ شاندار خدمات کے بعد انسپکٹر رانا محمد اشرف باعزت ریٹائرڈ

*بھکر پولیس کے زیرِ اہتمام الوداعی تقریب کا انعقاد*

محکمہ پولیس ضلع بھکر میں 42 سال تک فرض شناسی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ خدمات سرانجام دینے والے انسپکٹر رانا محمد اشرف کی ریٹائرمنٹ کے موقع پولیس لائن بھکر میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان، ایس پی انویسٹی گیشن شوکت علی، ایس ڈی پی او صدر سرکل منصور احمد خان، ڈی ایس پی لیگل ذکاء اللہ جسرا، ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم ملک مظہر نون سمیت دیگر پولیس افسران، جوانوں اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او بھکر نے انسپکٹر رانا محمد اشرف کی 42 سالہ قابلِ قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں محکمہ پولیس کی نیک نامی، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں، دیانتداری اور محنت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

تقریب کے دوران انسپکٹر رانا محمد اشرف کو یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے، جبکہ پولیس افسران اور جوانوں نے پھولوں کے ہار پہنا کر اور تحائف پیش کر کے ان کی خدمات کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آخر میں ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے انسپکٹر رانا محمد اشرف کو پولیس گاڑی میں باعزت انداز میں رخصت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھکر پولیس کے دروازے اپنے ریٹائرڈ افسران کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور وہ کسی بھی وقت اپنی مشکلات اور تجاویز کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔

تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء نے انسپکٹر رانا محمد اشرف کی صحت، خوشحالی اور کامیاب زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

راؤ محمد کامران خان (BPS-21) ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کی پیشہ ورانہ خدماتتاریخ میں بعض شخصیات محض اپنے عہدوں کی وجہ سے...
11/06/2026

راؤ محمد کامران خان (BPS-21) ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کی پیشہ ورانہ خدمات

تاریخ میں بعض شخصیات محض اپنے عہدوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے کردار، وژن اور عملی کارکردگی کی بنیاد پر پہچانی جاتی ہیں۔ایسے افراد اداروں کو صرف چلانے کا نہیں بلکہ ان کی سمت متعین کرنے کا ہنر رکھتے ہیں۔ریاستی عملداری کے قیام اور پولیسنگ کے جدید تصور کو عملی شکل دینے کی بات کی جائے تو ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان کا نام نمایاں نظر آتا ہے۔محمد کامران خان لاہور کے راجپوت گھرانے میں پیدا ہوۓ اور یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے B.Sc الیکٹریکل انجنیئرنگ کرنے کے بعد تقریباً 4 سال جرمن ملٹی نیشنل کمپنی SIEMENS میں بطور انجنیئر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔بعد ازاں سی ایس ایس (CSS) امتحان کامیابی سے پاس کرنے کے بعد انہوں نے کامن ٹریننگ پروگرام (CTP-25) کے ذریعے پولیس سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی اور 1998ء میں بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ASP) اپنے عملی سفر کا آغاز کیا۔سمندری، گوجرہ، تاندلیانوالہ اور بعد ازاں لاہور کے حساس علاقے ڈیفنس میں بطور اے ایس پی خدمات انجام دیتے ہوئے انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔خصوصاً گوجرہ میں ان کی غیر معمولی کارکردگی کو قومی سطح پر سراہا گیا اور انہیں صدرِ پاکستان کی جانب سے صدارتی پولیس میڈل (PPM) سے نوازا گیا، جو کسی بھی پولیس آفیسر کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ان کی انتظامی صلاحیتوں کا اعتراف اس وقت بھی کیا گیا جب انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کا چیف سکیورٹی آفیسر (CSO) مقرر کیا گیا۔وہ پنجاب کی تاریخ میں اس اہم عہدے پر تعینات ہونے والے پہلے آفیسر تھے۔سکیورٹی مینجمنٹ، نگرانی کے جدید نظام، ایس او پیز اور مؤثر قواعد و ضوابط کی تشکیل میں ان کی خدمات نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی سکیورٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا۔پیشہ ورانہ ترقی کے سفر میں محمد کامران خان نے بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔آپ انٹرنیشنل وزیٹر لیڈرشپ پروگرام (IVLP) ایوارڈ کے تحت ایک ماہ کے کورس پر امریکہ گئے اور برطانیہ کے ایک سالہ شیوننگ سکالرشپ کے تحت لندن سکول آف اکنامکس سے ایل ایل ایم (LLM) کی ڈگری بھی حاصل کر چکے ہیں۔یہ تجربہ بعد ازاں ان کی انتظامی سوچ، پالیسی سازی اور ادارہ جاتی اصلاحات میں واضح طور پر جھلکتا نظر آیا۔بعد ازاں آپ نے بطور SP اقبال ٹاؤن لاہور تعینات ہو کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔پھر محمد کامران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا پرسنل سکیورٹی آفیسر (PSO) مقرر کیا گیا۔یہ ذمہ داری انتہائی حساس نوعیت کی تھی جس میں سکیورٹی، پروٹوکول اور خطرات کے مؤثر انتظام کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے اس عہدے پر بھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اعتماد اور انتظامی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا، جس کے باعث انہیں حکومتی اور انتظامی حلقوں میں ایک قابل اعتماد اور مؤثر آفیسر کے طور پر مزید شناخت حاصل ہوئی۔خانیوال میں جون 2008ء سے ستمبر 2010ء کے دوران بطور ڈی پی او محمد کامران خان کی تعیناتی ان کے کیریئر کا ایک فیصلہ کن مرحلہ ثابت ہوئی۔اس وقت ضلع خانیوال اور اس سے ملحقہ کچے کے علاقے خطرناک ڈاکوؤں کے تسلط کی وجہ سے خوف کی علامت بن چکے تھے۔کئی جرائم پیشہ گروہ ایسے تھے جنہوں نے پولیس افسران اور ایس ایچ اوز تک کے سروں کی قیمت مقرر کر رکھی تھی۔ایسے ماحول میں محمد کامران خان نے غیر معمولی جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور مضبوط قیادت کا مظاہرہ کیا۔ان کی نگرانی میں متعدد خطرناک ڈاکو جو مختلف جیلوں سے بھی فرار ہو چکے تھے انہیں گرفتار کیا گیا جبکہ کئی انتہائی مطلوب جرائم پیشہ عناصر پولیس مقابلوں میں اپنے انجام کو پہنچے۔ان کامیاب کارروائیوں نے نہ صرف علاقے میں ریاستی رٹ کو مضبوط کیا بلکہ عوام کے اندر یہ اعتماد بھی بحال کیا کہ قانون کی عملداری ہر صورت قائم رکھی جا سکتی ہے۔خانیوال اور وہاڑی کی ڈسٹرکٹ کونسلز نے ڈاکوؤں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے باعث اور خانیوال سمیت اردگرد کے اضلاع میں بھی امن بحال کرنے پر ڈی پی او خانیوال محمد کامران خان کو خراج تحسین پیش کرنے کی متفقہ طور پر قرار داد منظور کی۔ان غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومتِ پنجاب کی جانب سے "تمغۂ شجاعت" کیلئے بھی نامزد کیا گیا۔بعد ازاں AIG آپریشنز، سینٹرل پولیس آفس لاہور تعیناتی کے دوران حکام کی جانب سے وضع كرده پولسنگ ویژن کی رہنمائی اور اس پر عمل درآمد کا نفاذ یقنی بنایا۔جنرل منیجر انفورسمنٹ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی (موجودہ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی) جیسے اہم عہدے پر خدمات انجام دیتے ہوئے، وہاں انتظامی اصلاحات اور مؤثر نظام سازی کو اپنی پہچان بنایا۔لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی میں بھرتیوں کے شفاف نظام، قواعد و ضوابط کی تشکیل اور ادارے کو فعال بنانے میں ان کا کردار نمایاں رہا۔محمد کامران خان بلوچستان جیسے حساس صوبے میں چار سال سے زائد عرصہ تعینات رہے۔بطور AIG لاجسٹکس بلوچستان انہوں گاڑیوں کے بیڑے (فلیٹ) کے انتظام، سپیئر پارٹس کی فراہمی اور پولیس ٹرانسپورٹ ورکشاپس کی نگرانی و انتظام جدید ترین نظام متعارف کروایا۔دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے حکومتِ بلوچستان کے اسپیشل پروگرام "ریویمپنگ آف بلوچستان پولیس پروجیکٹ" کا آئی جی بلوچستان کی جانب سے محمد کامران خان کو انچارج مقرر کیا۔انہوں نے تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ لگا کر بلوچستان پولیس کو دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے بلٹ پروف گاڑياں، جیمرز، جدید ترین اسلحہ اور دیگر ضروریات کی فراہمی کو يقینی بنایا۔بعد ازاں ڈی آئی جی (DIG) ہیڈکوارٹرز بلوچستان کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے انہوں نے ثابت کیا کہ مؤثر قیادت جغرافیہ کی محتاج نہیں ہوتی۔بلوچستان میں تعیناتی کے دوران اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے تحت سوڈان میں (دارفور مشن) ایک سال خدمات انجام دینا اور اقوامِ متحدہ امن میڈل (UNPM) حاصل کرنا ان کی پیشہ ورانہ ساکھ کا بین الاقوامی اعتراف تھا۔

11/06/2026

راجپوتوں کی سب سے بڑی گوتھ کونسی ہے
ابادی کے لحاظ سے

رانا ساجد SHO نشاط آباد فیصل آباد کو بہترین کارکردگی پر آئی جی پنجاب پولیس راؤ عبدالکریم کی طرف سے تعریفی سند دی گئی
10/06/2026

رانا ساجد SHO نشاط آباد فیصل آباد کو بہترین کارکردگی پر آئی جی پنجاب پولیس راؤ عبدالکریم کی طرف سے تعریفی سند دی گئی

پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد میں گر کر تباہ، تمام اہلکار شہید
10/06/2026

پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد میں گر کر تباہ، تمام اہلکار شہید

فیصل آباد ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن کنور خالد مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائرڈ ہوگئے ،جنہوں نے فیصل آبا د میں دو...
10/06/2026

فیصل آباد ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن کنور خالد مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائرڈ ہوگئے ،جنہوں نے فیصل آبا د میں دو سال 15دن تک ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے عہدہ پر اپنے فرائض سرانجام دئیے انہوں نے فیصل آبادمیں تعینات رہنے والے تمام ڈائریکٹروں میں سے سب سے طویل عرصہ گزارا اس دوران انہوں نے بڑے بڑے ٹارگٹ بھی حاصل کیے گزشتہ روز ان کی ریٹائرمنٹ پر دفتری عملہ کی جانب سے ان کو نیک تمنائوں کے ساتھ رخصت کیا تاہم ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی خالی سیٹ کا اضافی چارج کسی بھی آفیسر کو نہیں سونپا گیا

10/06/2026
*سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان ڈاکٹر رانا محمد شمیم خان، اسلام آباد تقریب میں راجپوت رہنما راؤ محمد افضل خان کو انکی سماجی ...
09/06/2026

*سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان ڈاکٹر رانا محمد شمیم خان، اسلام آباد تقریب میں راجپوت رہنما راؤ محمد افضل خان کو انکی سماجی خدمات پر شیلڈ دے رھے ھیں*

09/06/2026

کون کون دوست بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور کس کس جگہ سے ؟راجپوت محکمہ ہم ان کی کیسے مدد کر سکتے ہیں

رانا سجاد افضل ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ ریاست پٹالہ تونی راجپوت
09/06/2026

رانا سجاد افضل ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ ریاست پٹالہ تونی راجپوت

Address

Nankana Sahib
0987

Opening Hours

09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when آل ورلڈ تحریک راجپوتاں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category