Bucheki and nankana sahib

Bucheki and  nankana sahib Entertainment

02/04/2026
بچیکی محلہ پلاٹ کی رہائشی 7 سالہ معصوم بچی مہوش سے مبینہ زیادتی۔۔😭17 سالہ اوباش درندے نے بچی کو اپنی درندگی کا نشانہ بنا...
14/04/2023

بچیکی محلہ پلاٹ کی رہائشی 7 سالہ معصوم بچی مہوش سے مبینہ زیادتی۔۔😭
17 سالہ اوباش درندے نے بچی کو اپنی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔۔
بچی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا گیا۔۔
مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کاروائی کا آغاز کر دیا۔۔۔

بچیکی لاہور جڑانوالہ روڈ پر کارپٹ (اسفالٹ) ڈالنے کا کام شروع کر دیا گیا۔
12/04/2023

بچیکی لاہور جڑانوالہ روڈ پر کارپٹ (اسفالٹ) ڈالنے کا کام شروع کر دیا گیا۔

‏خدا کی قسم اگر عمر بن الخطاب ؓ اسےدیکھ لیتے تو صیہونیوں کے لیےکہی چھپنے کی جگہ نہ بچتی۔اور اگر خالد بن الولید ؓ دیکھ لی...
06/04/2023

‏خدا کی قسم اگر عمر بن الخطاب ؓ اسےدیکھ لیتے تو صیہونیوں کے لیےکہی چھپنے کی جگہ نہ بچتی۔
اور اگر خالد بن الولید ؓ دیکھ لیتےتو اسّی تلواریں توڑ دیتے اور ان کا خون ٹھنڈا نہ ہوتا۔
اگر معتصم باللہ دیکھ لیتے تو اپنی بہن کےآنچل پہ گرے خون کے ایک ایک قطرے کے بدلےستر ستر لاشیں نہ گرا دیتے ‏تب تک سکون سے نہ بیٹھتے..!

اے مسلمانو کیا تمہارے رگوں میں خون جم گیا۔
اے اللہ اس ماہ مقدس کے صدقے فلسطینیوں کی غیب سے مدد فرما😭😭😭😭

Only one change from the previous T20 World Cup Semi-Finalists
06/11/2022

Only one change from the previous T20 World Cup Semi-Finalists

Man of the Match trophy given by Mohammad Hafeez to Shaheen Shah Afridi
06/11/2022

Man of the Match trophy given by Mohammad Hafeez to Shaheen Shah Afridi

Man of the match ❤️🇵🇰😍 Congratulations pakistanio
07/09/2022

Man of the match ❤️🇵🇰😍
Congratulations pakistanio


08/05/2021
05/05/2021
اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی محفوظ رکھیں   Sops پر عمل کرکے Covid 19
27/04/2021

اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی محفوظ رکھیں Sops پر عمل کرکے Covid 19

21 اپریل 1938شاعر مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا سفر آخرت۔علامہ اقبالؒ کے خاندانی ’’جینز‘‘بہت عمدہ تھے ،ان کے خاندا...
22/04/2021

21 اپریل 1938
شاعر مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا سفر آخرت۔

علامہ اقبالؒ کے خاندانی ’’جینز‘‘بہت عمدہ تھے ،ان کے خاندان کے اکثر افراد دراز عمر رہے۔ ان کے والد نے 93 سال ، والدہ نے 75سال، بھائی اور بہن نے80 سال سے زائد، جبکہ بیٹے جاوید اقبال نے بھی 90سال سے زیادہ عمر پائی۔۔۔ تاہم حضرت علامہؒ 61سال چند ماہ کی عمر میں ہی داعئ اجل کو لبیک کہہ گئے۔ اقبال کی کم عمری کی وجوہات میں ان کی کمزور طبیعت، تساہل پسندی، فشار اعصاب، تمباکو نوشی، بدپرہیزی اور کشتوں کا استعمال وغیرہ بیان کی جاتی ہیں۔ علامہ زندگی بھر مختلف بیماریوں کا شکار رہے۔ عوارض چشم، عوارض گردہ، نقرس، عوارض قلب، عوارض ریوہ، عوارض گوراشی، درد گلو، امراض دہان، ملیریا اور کم خوابی جسے امراض کا ساتھ زندگی بھر رہا۔

علامہ اقبالؒ نے اپنی بیماریوں کا تذکرہ خود بہت تفصیل سے کر رکھا ہے اور اپنی بیماریوں اور کیفیتوں کو خوب رقم کیا ۔ ان کے مطبوعہ ساڑھے چودہ سو خطوط میں سے 251 خطوط میں ان کی بیماریوں کا ذکر ہے ۔ علامہ کی آخری عمر کی کئی نظموں میں بھی اس کا تذکرہ ہے ۔ مسلسل بیماریوں کے حملوں کے باوجود علامہ اقبالؒ وبائی امراض اور ان کے حملوں سے محفوظ رہے۔ 1918ء میں لاہور میں جان لیوا وبا انفلوائنزا میں لاکھوں شہری لقمہ ء اجل بن گئے، پھر طاعون کی وبا کے وقت بھی علامہ کا مدافعتی نظام کامیاب رہااور وہ محفوظ رہے۔

علامہ اقبالؒ علالت و علاج کے معاملے میں بھی خوش قسمت رہے اور انہیں وقت کے لحاظ سے بہترین طبی امداد میسر رہی۔ تیس سے زیادہ حکیموں اور ڈاکٹروں کے نام ان کے معا لجین کی فہرست میں نمایاں ہیں۔ ان معالجین میں مقامی اور غیر ملکی ماہرین، جن میں برطانوی ، جرمن اور فرانسیسی طبیب بھی شامل ہیں۔ حکیم عبدالوہاب انصاری المعروف حکیم نابینا دہلی، حکیم اجمل خاں ، حکیم سید ضیاء الحسن بھوپال، حکیم سلطان محمود، حکیم محمد حسن قرشی، حکیم گورداس پور، حکیم سید زادہ، حکیم محمد افضل اور حکیم فقیر محمد کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عبدالباسط انصاری، ڈاکٹر احمد بخش خاں بہادر، ڈاکٹر رحمان، ڈاکٹر بوس، ڈاکٹر حسن محمدحیات، ڈاکٹر مظفر علی، ڈاکٹر ڈک، ڈاکٹر یار محمد خاں، ڈاکٹر کرم ، ڈاکٹر کرنل امر چند، ڈاکٹر کیپٹن الٰہی بخش، ڈاکٹر برج موہن ورما، ڈاکٹر عباس علی، ڈاکٹر ذیلنتر، ڈاکٹر محمد یوسف، ڈاکٹر متھرا داس، ڈاکٹر جمعیت سنگھ، ڈاکٹر عبدالقیوم کے نام نمایاں ہیں۔

ایام شباب سے ہی صحت کے حوالے سے مشکلات کا شکار رہنے والے علامہ کو زندگی کے آخری سالوں میں جس جان لیوا بیماری نے مبتلائے اذیت رکھا، وہ 1934ء میں کھانسی اور زکام سے شروع ہوئی۔ سید نذیر نیازی کے مشہور مضمون ’’آخری علالت‘‘ کے مطابق 1934ء میں 10 جنوری عید الفطر کا دن تھا ،وہ حسب معمول نماز کے لئے شاہی مسجد گئے ،اس روز تیز اور ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔ علامہ عام لباس میں گئے تو وہاں مسجد کے کھلے صحن میں انہیں ٹھنڈ لگ گئی۔ واپس آگئے ،سویاں کھائیں اور والد مرحوم کی تقلید میں دودھ کی بجائے دہی میں ملا کر کھائیں۔ حکیم فقیر محمد نے انہیں عرصے سے دودھ اور ہر اس شے سے، جو دودھ سے بنی ہو ، پرہیز تجویز کر رکھا تھا۔ سویاں کھانے سے ان کا گلا بیٹھ گیا ۔ علاج شروع ہوا، مگر افاقہ نہ ہوا ۔ فروری میں ایکسرے ہوا تو پتہ چلا کہ قلب کے اوپر رسولی بن رہی ہے۔ ڈاکٹر نے ریڈی ایشن علاج تجویز کیا، مگر علامہ متفق نہ تھے۔ انہوں نے حکیم نابینا سے رابطہ کیا اور ان کے علاج سے بہتری آئی ۔ معاملات معمولی تبدیلیوں کے ساتھ چلتے رہے

1938ء کے فروری میں دمہ کا دورہ ہوا۔ 30مارچ 1938 کو ضعف قلبی سے غشی طاری ہو گئی۔ اپریل میں چہرے ، پاؤں پر ورم ہو گیا، درد پشت اور درد شانہ کے عوارض شروع ہو گئے ۔ 19 اپریل 1938 سے بلغم میں کسی قدر خون آنے لگا۔ ڈاکٹر جمعیت سنگھ نے مایوسی ظاہر کی۔ ڈاکٹر امیر چند پہنچ گئے اور ڈاکٹر عبدالقیوم کو ہدایات دے کر چلے گئے، دوائی کھائی تو علامہ کا جی متلانے لگا، اس پر خمیرہ گاؤ زبان عنبری کی خوراک لی تو طبیعت بحال ہوئی۔

20 اپریل 1938 کو طبیعت زیادہ ناساز ہوئی تو ڈاکٹروں نے Mersalyl کا ٹیکہ لگانے کا فیصلہ کیا ۔ اس ٹیکے سے پیشتر چونکہ ان دنوں ایمونیم کلورائیڈ دینا ضروری تھا تاکہ پیشاب کھل کر آجائے۔ ڈاکٹر عبدالقیوم نے دوائی تیار کی اور ذائقہ بدلنے کے لئے تھوڑا سا ’’گلیسرینزا‘‘ بھی ملا دیا۔ اس کے باوجود علامہ کو دوائی ناگوار لگی اور انہوں نے ناگواریت کا اظہار بھی کیا ۔ صبح سے علامہ کی چارپائی جاوید منزل کے پورچ میں تھی، رات ہوتے ہی خنکی ہونے لگی اور رات گئے علامہ نے چارپائی اندر لے جانے کا کہا۔علی بخش اور ڈاکٹر قیوم چارپائی ان کے کمرۂ خاص میں لے گئے۔ چارپائی رکھ کر ڈاکٹر قیوم کمرے سے نکل کر باہر سستانے لگے ۔ علامہ نے علی بخش کو کہا کہ میرے شانے دباؤ، پھر بیٹھے بیٹھے پاؤں پھیلا لئے اور دل پر ہاتھ رکھ کر کہا: ’’یا اللہ، یہاں درد ہے، اس کے ساتھ ہی سر پیچھے کی طرف گرنے لگا۔علی بخش نے سہارا دیا تو علامہ نے قبلہ رو ہو کر آنکھیں بند کر لیں اور پیدا کرنے والے کے دربار میں سرخرو ہو گئے۔ 21 اپریل 1938ء مطابق 20 صفر 1357 بروز جمعرات صبح سوا پانچ بجے علامہ نے جان جانِ آفریں کے سپرد کر دی ۔ علی بخش نے گھبرا کر ڈاکٹر صاحب کو آواز دی ۔ڈاکٹر عبدالقیوم دوڑتے ہوئے اندر پہنچے تو علامہ کی آنکھیں بند اور لبوں پر ہلکا سا تبسم تھا۔ اس وقت ہر طرف فجر کی اذانوں کی پُر سطوت صدائیں گونج رہی تھیں پھر ڈاکٹر عبدالقیوم نے ہی ریڈیو والوں کو فون پر علامہ کے انتقال کی خبر دی۔
لوگ جوق در جوق جمع ہونا شروع ہو گئے۔ اخباروں نے خصوصی ضمیمے شائع کئے، سکول ، کالج، عدالتیں سب ادارے بند رہے۔۔۔
عبدالمجید سالکؔ کے بقول: ’’جاوید منزل اس بیوہ کی طرح نظر آرہی تھی، جس کا سہاگ اجڑ گیا ہو ‘‘۔ چودھری محمد حسین نے، راجہ حسن اختر اور ڈاکٹر مظفر الدین قریشی کے ہمراہ اقبال کو شاہی مسجد کے کسی حجرے میں دفن کرنے کی تجویز پیش کی۔ اس کے لئے سرکاری اجازت کی ضرورت تھی۔

پنجاب حکومت کے سربراہ سکندر حیات کلکتہ کے دورے پر تھے۔ میاں امیر الدین نے ٹیلی گراف کے ذریعے ان سے رابطہ کر کے اجازت طلب کی تو انہوں نے انکار کر دیا اور اسلامیہ کالج کے میدان میں تدفین کا کہا، لیکن علامہ کے دوست احباب ڈٹے رہے اور انہوں نے براہ راست صوبے کے گورنر سر ہنری کریگ سے رابطہ کر کے دہلی سے اجازت منگوا لی اور مسجد شاہی کے بائیں جانب والے قطعہ زمین پر علامہ کی لحد کی تیاری شروع ہو گئی۔ علامہ کی رہائش گاہ پر عقیدت مندوں کی آمد پانچ بجے عصر تک جاری رہی ،پھر علامہ کا جنازہ جاوید منزل سے برآمد ہوا۔ جنازے کی چارپائی کے ساتھ لمبے لمبے بانس باندھ دیئے گئے تاکہ ہر شخص آسانی سے کندھا دے سکے۔ ہر مذہب، مسلک اور فکر کے لوگ ہجوم کی صورت میں ساتھ ساتھ تھے ۔ جنازہ قلعہ گوجر سنگھ اور خیابان فلیمنگ سے ہوتا ہوا، اسلامیہ کالج سے گزر کر قلعہ لاہور کے قریب پہنچا، حضوری باغ پھر شاہی مسجد کی سیڑھیوں کے قریب رکھ دیا گیا۔ 60ہزار سے زیادہ کا ہجوم شام سات بجے شاہی مسجد کے صحن پہنچا اور وہاں جنازہ رکھ کر علامہ کے بڑے بھائی عطا محمد کا انتظار ہونے لگا، جو سیالکوٹ سے نہیں پہنچ پائے تھے۔ ساڑھے آٹھ بجے مولانا غلام مرشد نے نماز جنازہ پڑھائی،۔

اسی اثناء میں سیالکوٹ سے رشتہ دار پہنچ گئے۔ کہرام مچ گیا۔ عطا محمد روتے روتے مجمع کو ہٹاتے جاتے اور کہتے لوگو! مجھے میرے بھائی کا چہرہ دیکھ لینے دو ، اس نے کہا تھا، اس کے چہرے پر مرنے کے بعد تبسم ہو گا ۔ یقیناًہو گا۔
علامہ اقبال نے خود کہا تھا:

نشان مرد مومن با تو گویم
چو مرگ آید تبسم بر لب اوست
(مرد مومن کی علامت تجھ سے کہتا ہوں کہ جب اس پر موت آئے تو اس کے لبوں پر مسکراہٹ رہتی ہے) ۔

حکیم الامت کے جسد خاکی کو سوا دس بجے رات سپرد خاک کر دیا گیا ۔ چند مہینوں بعد مزار کمیٹی بنا دی گئی، جس نے فیصلہ کیا کہ مزار کی تعمیر کے لئے چندہ نہیں لیں گے۔ قیام پاکستان کے بعد وزیر خزانہ غلام محمد نے حکومت کی جانب سے مزار کی مدد کرنا چاہی تو کمیٹی نے قبول نہیں کیا۔ افغان حکومت نے اٹلی کے ماہرین فن سے مقبرے کا نقشہ بنوا کر بھیجا، اسے بھی قبول نہیں کیا گیاکہ اس میں کیتھولک صنعتی فن تعمیر نظر آتا ہے اور آخر میں عالمی شہرت یافتہ ماہر فن تعمیر نواب زین یار بہادر جنگ سے نقشہ بنوایا گیا اور پھر پُرشکوہ مقبرہ تعمیر ہوا۔

علامہ اقبال کا مقبرہ لاہور کی سرزمین پر صدیوں’’سجدہ گاہ صاحب نظراں‘‘ رہے گا ۔
اقبال نے کہا تھا:زیارت گاہ اہل عزم و ہمت ہے لحد میری۔

Address

Nankana Sahib

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bucheki and nankana sahib posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category