Faryad Ali 2526

Faryad Ali 2526 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Faryad Ali 2526, Library, Chungi no 5 f. m, Nankana Sahib.

چار مہینوں کی انتھک کوشش کے بعد کورونا سے مذاکرات کامیاب ۔*😀😁*بالآخر کورونا نے تنگ آکر پاکستانی حکام بالا کے سامنے ہتھیا...
16/08/2020

چار مہینوں کی انتھک کوشش کے بعد کورونا سے مذاکرات کامیاب ۔*

😀😁

*بالآخر کورونا نے تنگ آکر پاکستانی حکام بالا کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے اور کہا کہ آپ جلسے کرو یا جلوس نکالو ۔*
😀😁😃
*ہن میں نئیں آندا سوں (قسم) چکا لو ۔*
😀😁😃

*یاد رہے اس سے پہلے کرونا کے ساتھ ٹائمنگ طے ہوئی تھی شام پانچ بجے سے صبح آٹھ بجے تک اور ہفتہ اور اتوار کو کرونا کو بازاروں میں گھومنے کی کھلی چھٹی تھی ۔*
😀😁😃

*ہاں شام پانچ بجے سے پہلے اور ہفتہ اتوار کے علاوہ باقی دنوں میں کورونا نے حلف نامہ لکھ کر دیا تھا کہ اس دوران میں بازار میں نظر بھی آجاؤں تو میریاں لتاں بانواں پن دینا تے لا لینا لیتر تے پالینا لمیاں ۔*
😀😁😃

*لیکن عید پر آکر کرونا نے ضد کرلی کہ عید کی شاپنگ میں کرنی اے بازار بند کروادو ۔*
😀😁😃

*لہذہ مجبوراً حکومت کو ماننا پڑا اور اب عید کے فوراً بعد اچانک کرونا نے پکا معاہدہ کیا ہے حکومت کے ساتھ کے ہن بس ہن موجاں کرو کیونکہ محرم کے جلوس کا احترام مجھ پر بھی لازم ہے میں بھی شیعہ ہوں ایرانی زائرین کے ساتھ ایران سے آیا تھا میری وجہ سے ماتم اور جلوس نہیں رکنے چاہئیں*۔۔

*سکول کالجز مساجد مدارس جامعات اور طلباء سے مجھے سخت دشمنی ھے یہ اگر اداروں میں نظر بھی آئے تو ھلاک کردوں گا*

*بقول مسٹر کرونا*

😀😁😃😀😁😃

سفر نامہ.   قسط...(2/4)ننکانہ سے ملتان اور کچھ آگے🤔🤔 (بسلسلہ اساتذہ کرام کی زیارت و حاضری مزرات اولیاء)پچھلی قسط کہ بعد ...
27/07/2020

سفر نامہ. قسط...(2/4)
ننکانہ سے ملتان اور کچھ آگے🤔🤔
(بسلسلہ اساتذہ کرام کی زیارت و حاضری مزرات اولیاء)

پچھلی قسط کہ بعد فین فالونگ اتنی ہوگئی🤔 کہ جن کو گننے کیلئے ایک انگلی بھی زیادہ ہے 😲... اس لیئے اب بہت سارے احباب کی طرف سے دوسری قسط کا بلکل ہی تقاضہ نہیں ہوا😏 تو میں خود ہی دوسری قسط لکھنے کیلئے سوچ رہا ہوں... چلیئے شروع کرتے ہیں (کاپی رائٹ اس فقرے کہ محفوظ نہیں)
.... تو یہ بات چل رہی تھی اس وقت کی جس کا جاننا/علم ہم پہ فرض نہیں 😜
لیکن آپ پھر بھی جاننا چاہتے ہیں تو فیس بک پیج لائک کریں فالو کریں آپ کہ سامنے پہلی قسط آجائے گی😘😘😡

ملتان کی حدود میں داخل ہوا تو خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا کیوں کہ جب🚌 میں😥😓 خشک ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا تو سوچ رہا تھا "اوہ تیری خیر ایہہ تا اے.سی وچ حالت بن رئی اے ملتان پہنچ کہ کی ہونا اے " کیوں ملتان کی گرمی ملتان کہ آموں😛(پھلوں کا بادشاہ)سے زیادہ مشہور ہے ... لیکن قربان جاوں رب العالمین کی رحمت پہ موسم ٹھنڈا تھا ملتان کی حدود سے بادل کھیلتے کودتے نظر آرہے تھے...
اس میں شکر گزار گاڑی والوں کا بھی کرنا چاھیے کہ 3:30 ملتان اتارنا ہوتا ہے لیکن انہوں نے 4:30 کہ بعد پہنچایا...اب کوئی یہ نہ سوچنا 🚌 فالتو تھی بلکہ ان کو مسافروں کا احساس تھا🤔 کہ اگر جلدی پہنچ گئے تو بیچارے گرمی میں کہاں مشقت اٹھائے گئے اس لیئے انہوں نے لیٹ پہنچایا🤣🤣🤣...یہ ہوتا ہے وہ اقبال(غالبا) کا شعر کا مصداق جس میں انہوں نے کہا تھا (مفہوم) انسان اپنے لیئے تو جیتے ہی ہیں لیکن اصل مقصد دوسروں کہ کام آنا ہے .... یہ ہیں اصل اقبال کہ محبت کرنے والے مسلمانوں کا احساس کرنے والے جو کہ ہم نہیں😜😜😜(الحمد للہ)
ملتان داخل ہونے پہ کھاد فیکٹری پہ نظر گئی تو ایک بندہ کی یاد آنے لگی😘😘... انکو میسج کیا لیکن جواب نہیں دے سکے ....گاڑی سے اتر کر کیا ہوتا ہے ہمیں سب کو پتا ہے (وہاں کی آوازیں یاد نہیں اس لیئے لاہور کی مثال دے رہا ہوں)
پائی کیمس پل کیمپس پل..مغل پورہ جانا اے؟ کلمہ چوک کلمہ چوک .نیازی اڈے نیازی اڈے نیازی اڈےےےےےے...سکیم موڑ وغیرہ وغیرہ یہ جب بھی اترے بڑا شہر ہوں یا چھوٹا موٹا یا پتلا ... پھیلا ہوا ہوں یا لمبا ہر جگہ ہوتا ہے سوائے اسلام آباد کہ (سنا ہے وہاں رکشہ نہیں چلتا ..واللہ اعلم بالصواب)
لیکن ہاں بڑے شہروں میں خاص بات ہوتی ہے .. وہاں کہ ڈرائیور حضرات اور کنڈیکٹر اتنے ہوشیار👺👽👹👿 ہوتے ہیں کہ نئے بندے کو دیکھ کہ سب اس کہ پاس ہوتے پائی اسی جاناں اے اسی جاناں اے... اس سے پہلے کہ مسافر🎒 بیچارہ کچھ سمجھے🤔.. اپنے آپ کو ایک گاڑی میں بیٹھا پاتا ہے🤣🤣🤣...اور کرایہ جس کو راستے کا نہیں پتا اس کو بیان کرنا مناسب نہیں...
لیکن مجھے پتا تھا کیا کرنا ہے اس لیئے سب سے پہلے سموسے😻 🤯والی دکان پہ قدم رنجا ہوا🤷‍♂...وہ تناول فرمانے کہ بعد ہم مظفر گڑھ روڈ پہ تشریف لے آئے... وہاں پہ کافی ساری گاڑیاں اور ٹھوڑے سے🤔 لوگ آوازیں دینے والے تھے... وہاں ایک اے.سی یوتونگ کی بس بھی کھڑی تھی جو لاہور سے ملتان کا سفر جو چانچ سے ساڑھے پانچ گھنٹوں کا ہے(بذریعہ نیشنل ہائی وے) 8 گھنٹوں میں کرکہ آئی تھی وجہ ان لوگوں کہ لیٹ ہونے کی عرض کی جاچکی...
کتھے جاناں میں نے فرمایا🤯 🤡علی والا چوک
بولا: کرایہ مظفر گڑھ کا لگے گا
انا: اوکے
(ٹکٹ والے سے وہ مخاطب ہوکر) استاد ایہنوں بٹھا تے مظفر گڑھ دا کرایہ لینا اے..اب جاکہ بیٹھا پیچھے گاڑی چلی کرایہ والا تشریف لے آئے ساتھ داہنے ہاتھ والی سائیڈ پہ اڈھیر عمر کا جوڑا بیٹھا تھا انہوں نے مظفر گڑھ جانا تھا... کرایہ والے نے کہا کرایہ 70 روپے عورت بولی(کیوں کہ لیڈیز فرسٹ🤯) نہیں متاں پھنجاں روپے کرایہ ولاں ستر کیوں(نان اے سی کا 50 کا) ان کہ اسی بحث میں میں نے 70 پکڑائے اور کہا یاد سے علی والا چوک اتار دینا..اس نے کہا چلو پھر آگئے جا کہ بیٹھ جائے..ابھی کوئی 10 منٹ ہوئے تھے بولے(جیسا کہ انکی عادت قبیحہ ہے )اٹھو جلدی کروں آگیا(کیوں کہ مجھے علم نہیں تھا) اٹھا گاڑی جس کا میں سمجھا وہاں سے آگے گزر گئی تو میں نے کہا واہ استاد بول تو آپ ایسے رہے تھے کہ یہ اسٹاپ تھا..بولے کمپنی ٹائم ہے وقت نہیں ہوتا(میں اصل میں اسکو اور کمپنی کی گاڑی سمجھ کہ بیٹھ گیا تھا بعد میں پتا چلا کہ فیک ہے یہ تب پتا چل جاتا انکی کارستانی کا تو انکو بتاتا کیا کمپنی ٹائم ہے یہ ) 5 منٹ بعد کہا یہ علی چوک اتر جائے...میں اترا اور استاد صاحب کو 📞📱 کی استاد صاحب نے فرمایا ...آپ وہی ٹہرے میں 👳‍♂ کو بھیجتا ہوں..میں نے عرض کی:جی اوکے
کچھ وقت بعد انکی کال آئی آپ کہاں ہیں میں نے اپنی لوکیشن بتائی..اور جیسا کہ ہمارے ہاں مشہور ہے کہ ساتھ والی کوئی مشہور جگہ بتائی جاتی ہے تو میں نے اسکا نام بتایا تو پتا لگا کہ 🚍 والے نے مجھے کہیں اور اتار دیا ہے😡😠... انہوں نے کہا آپ رکے میں وہاں آتا ہوں ...ادھر سے استاد صاحب کا میسج آگیا استاد صاحب نے فرمایا آپ لفٹ لے کہ آجائے (2 سے 3 کلومیٹر کا فاصلہ تھا) وہ 👳‍♂ روڈ پہ بائیک نہیں چلا سکتے...(میں سمجھا شاید انہوں نے استاد صاحب سے عرض کی ہوگی ) یا ایسا کریں آپ رکے میں آتا ہوں...میں نے عرض کی: نہیں استاد صاحب آپ تکلیف نہ فرمائیں کھانا🥘🍲 تیار فرمائیں😜😲...اب چونکہ مجھے لفٹ لینے میں شرم آتی ہے اور اس وقت بھی آرہی تھی اب سوچ رہا ہوں کیا کروں..پاس ہے تو پیدل چلا جاتا ہوں...لیکن ایک گاڑی آئی سوچا کہ اتنے چھوٹے روٹ کیلئے شاید نہ بٹھائے لیکن انہوں نے 20 روپے کرایہ کہ ساتھ بٹھا دیا...اور اب میں علی والاچوک پہنچ چکا .... مجھے کال آئی اور پوچھا گیا آپ کہاں ہیں میں نے عرض کی علی والا چوک انہوں نے کہا میں 🇨🇳 چوک ہوں🤯🤯...(جہاں گاڑی والے اتارا تھا) اور دیکھا کہ ایک بندہ شاید میرے انتظار میں ہے ...وہ خود ہی پاس آئے(غالبا) اور نام پوچھا بتایا تو پتا لگا یہ مجھے لینے آئے ہیں
🤔🤔 کی بات یہ ہے تو پھر وہ کون جو بائیک چلا کہ وہاں پہنچے...اصل میں انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی کو وہاں بیجھ دیا تھا مجھے لینے اور میں یہاں آگیا تھا🤣🤣...انہوں نے کہا اب ہم چلتے ہیں اور 🏍آپ چلائے... اب استاد صاحب کہ پاس پہنچے ...اتنے میں (غالبا اس وقت) کال آگئی انکی آپ کہاں ہیں انہوں نے کہا میں اب علی والا چوک ہوں🤯🤯🤯...عرض کی گئی ہم پہنچ گئے ہیں...
اتنے میں استاد محترم 😍😘😍 تشریف لے آئے واہ کیا بات ہے ...
رسمی حال احوال کہ بعد نماز🕌 عصر ادا کی... اس کہ بعد استاد صاحب نے بوتل پوچھی آپشن کہ ساتھ تو فانٹا کی بوتل منگوائی
بوتل پینی ہے؟؟؟
اگلی قسط کا انتظار کریں

21/07/2020
سفر نامہ.   ننکانہ سے ملتان اور کچھ آگے🤔🤔 (بسلسلہ اساتذہ کرام کی زیارت و حاضری مزرات اولیاء)تو یہ بات ہے اس وقت کی .جب ج...
18/07/2020

سفر نامہ.
ننکانہ سے ملتان اور کچھ آگے🤔🤔
(بسلسلہ اساتذہ کرام کی زیارت و حاضری مزرات اولیاء)

تو یہ بات ہے اس وقت کی .جب جوانی کی دہلیز پہ قدم رکھے پتا نہیں کتنا عرصہ ہوگیا تھا🤣
تب بہت سے خیالوں میں یہ خیال بھی آیا کہ استادوں کی زیارت سے اپنے آپکو مشرف کرنا چاھیے ...
19-06-2020 کو جانا تھا لیکن وہ سفر تو کیا لیکن کہیں اور کا اور وہ خواہش یا آرزو کہیں دب کہ رہ گئی اب جب کہ دوبارہ ارادہ بنا تو پھر اپنے اساتذہ کا بنا تو یہ سفر کی ابتداء ہوتی ہے 2020-07-11 سے نماز فجر پڑھی اس کہ بعد 8 سوٹ کپڑوں کہ دھوئے(مشین پہ) اسی درمیان ڈرائیور استاد کو بھی کال کرنے کا شرف ملا تاکہ سیٹ آگے ملا جائے کیوں کہ ملتان روڈ پہ چڑھنے سے پہلے کا روڈ انسانوں کیلئے نہیں لگتا...سوٹ استری کیا نہایا🛀 کھانا کھایا اور اسٹاپ پہ اپنے قدم مبارک رکھے😜... گاڑی🚌 9:30 اسٹاپ پہ آئی اور اب سفر🛣شروع...سوچا تھا کہ رات کو لیٹ سویا ہوں (تقریبا ایک بجے) صبح نہیں سویا بس میں مزے سے سوئے 🛌 گئے ..لیکن قربان جاوں 🚌 پہ کمال کا اے سی پسینہ تشریف لانے لگا پیشانی پہ جو کہ پورے🛣 میں ہم سے چمگاڈر کی طرح ساتھ ہی رہا...اس وقت ذہن میں یہی چل رہا تھا اندھوں میں کانا راجہ کیوں کہ اس گاڑی کہ مقابلے یا آگے پیچھے کوئی گاڑی نہیں جاتی اس لیئے وہ جیسی سہولت دے قبول کرنی پڑتی ہے .. کیوں کہ اس کہ مقابلے میں کوئی نہیں اس لیئے سیٹیں بھی آرام دہ نہ تھی... میرے لیفٹ سائیڈ پہ ایک 👨‍👩‍👧‍👦 تھی .. آگے اور پیچھے کون معلوم نہیں. ... 👨‍👩‍👧‍👦 کا اس لیئے پتا کیوں کہ لیڈیز تو انکی آگے تھی بندہ پیچھے تھا بلکل میرے برابر میں اسکے ساتھ دو پیاری سی کلیاں چھوٹے چھوٹے اور اسکارف لیئے ہوئے تھیں .. سارا راستہ انکو تنگ کرتے گزرا ... جیسے کہ ہر سفر سردی کا ہوں یا گرمی کا آپکا یا میرا یہ ضرور ہوتا ہے...
پانی بھائی پانی ٹھنڈے پانی دی بوتلاں .. جوس جوس بھائی ٹھنڈا ٹھنڈا جوس...ایس گڈی دے مسافراں نوں پتا اے کہ پچھلے 40 سال توں گڈی دے مسافراں دی خدمت(لُٹ) کر رہے ہاں سردی ایچ چکوال دی ریوڈی دا تحفہ تے گرمی ایچ کھوئے والی قلفی دی سوغات پیش کرنے ہاں... تسی ہور وی بہت ساری جگہ توں قلفی کھویے والی کھائی ہوئے گی ایک وار اصل کھوئے(برف) والی کھا کہ چیک کروں تسی یاد رکھوں گئے (کونسے ٹھگ سے واسطہ پڑ گیا)... برفی برفی دال برفی 50 روپے پاوں برفی برفی خالص دال دی برفی... گرم گرم انڈے ... کراری دال کراری کراری😛 دال...پرفیوم اوریجنل فوگ کا پرفیوم..بہار شباب..ٹوڈے دنداں نو کسے وقت وی تکلیف ہوسکدی آں ایس لئی ایہہ راوی دے دریاں دی خالص ریت والہ منجن لے جاوں..نان ٹکی نان ٹکی ... وغیرہ وغیرہ
اس طرح کہ فقرے سنے ہوگئے آپ نے آتے جاتے
لاہور والی سائیڈ پہ کیلے اور بریانی بھی بسوں میں سیل ہوتے دیکھی ہے...
اس طرح ہمارے ہاں بھی آئے... تو جیسا کہ انکے ہاں مبالغہ کرنا روزی کیلیے فرض اعظم ہے ...وہ کررہے تھے اور میں دل ہی میں کہہ رہا تھا شرم کر انی عمر تے ایہہ کم...میں جب بھی راستہ میں کچھ لیتا ہوں تو ساتھ والے کیلئے بھی لیتا ہوں اگر اس نہ لی ہوں تو..کئی آئے گئے ایک بندہ آیا سیخ کباب سیخ کباب😋... ساتھ والے نے لیا میں نے پوچھا کیسا اس نے لبہائے مبارک کو جنبش دی اور مجھے 50 روپے کا نقصان..اس نے کہا کمال اے اور میں نے بھی لے لیئے ... بس پھر دل میں کہہ رہا تھا اتنا خراب بھی بندے کا ٹیسٹ نہ ہوں کہ فرق کی صلاحیت ہی نہ...
ایک مزے دار سیلر
ایک بندہ آیا بہار شباب کی دوائی کہ ساتھ( جو کہ اصل سٹور سے جنہوں نے بنائی ہوں وہ 200 کی سیل کرتے ہیں لیکن یہ سرکار 50 کی🤣)...چڑھ کہ بولا 🗣
ایہہ گڈی ننکانہ تو پُچْکِی تے پچکی تو ملتان جاندی آں (شکر ہے اس نے بتا دیا نہیں توں ہمیں پتا ہی نہ تھا ہم کہا جارہے ہیں 🤣...) پچھلے عرصہ 35 سال توں ایہہ ننکانہ تو ملتان ملتان تو ننکانہ آن والی گڈیاں وچ ایہہ دوائی سیل کررہیا ہاں ساڈا سٹور بادامی باغ (جوکہ اصل میں بسوں کہ دھلنے کی صرف جگہ ہے )
نوٹ... اسکی اس تقریر کہ دوران میری مسکراہٹ کا ٹھکانہ نہ تھا وجہ🤔 ... یہ ہے کہ ننکانہ کہ بعد شہر آتا ہے بُچَیْکِی اور وہ پُچْکِی کہہ رہے تھے... دوائی کی قیمت کا بول کہ کہتے سٹور سے مہنگی ملے گی(مشہور زمانہ فقرہ..لیکن اس نے وجہ بھی بتائی😲) کیوں کہ سٹور کرایہ اس پہ لوگ جو کام کرتے ہیں انکی سلیریاں (ان سے عجیب تر) 12 لاکھ روپے انکم ٹیکس 😲🤔🤣
یہ سن کہ تو بس دنیا ہی کچھ وقت کیلئے بدل گئی....
.......اس میں اور ایک لطیفہ.........
جب وہ بندہ دوائی سیل کررہا تھا اپنی اس ملمع سازی.ہوشیاری اور مکاری کہ ساتھ تو میرے ساتھ بیٹھے بندے(عمر تقریبا25) نے بھی لی(چیک کرنے کیلئے) اور سوچ رہا کہ لوں یا نہ لوں تو ساتھ میں بیٹھے فیملی کہ ساتھ جو تھے علامہ صاحب بولے
"اگر تردد ہو تو مؤثر اثر نہیں کرتا"😲
وہ بیچارے کی بلا جانے مؤثر بھی کوئی بلا ہیں🤣🤣....میں نے عرض کی.... یار جوانی ایہناں کماں وچ لگ گئے تے بڈھے ہوکہ کی کراں گئے تسی نہ لوں...تو انہوں نے واپس کردی...
چیچہ وطنی سے گزر کر درخت ہی درخت ختم ہونے کا نام ہی لے رہے تھے سوچا کہ واہ کتنی پیاری جگہ ہے کیوں نہ معلوم کرلیا جائے کونسی جگہ ہے(تاکہ کبھی بعد میں موقع مل جائے) گوگل میپ پہ اپنی لوکیشن چیک کی تو پتا لگا کہ یہ چیچہ وطنی جنگل ہے (چھانگا مانگا کہ علاوہ پہلی بار پتا چلا کہ کوئی اور جنگل بھی ہے پاکستان میں) میپ کلوز کیا تو معلوم ہوا کہ اور بھی جنگل ہیں پاکستان میں جیسے شور کوٹ جنگل.کمالیہ پیر محل جنگل وغیرہ
چیچہ وطنی جنگل کا بس سے نظارہ کرنے کیلئے لاہور سے ملتان جائے تو ڈرائیور کی لائن والی سیٹوں پہ بیٹھے اور ملتان سے لاہور اسکا عکس....
خانیوال کہ قریب کہیں پٹرول کہ لیئے رکی تو وہاں وضو تھا(الحمد للہ) تو نماز ادا کر لی..
کچا کھوہ وہاں پہ ایک لڑکا قلفی بیچنے کیلئے سوار ہوئے اور بولے .... کچا کھوھ دی مشہور قلفی(رپیٹ)...پتا تو پہلے ہی تھا کھوئے والی قلفی کہ نام پہ برف والی ملتی ہے...لیکن گرمی تھی لینی پڑی..
اور اب جیسے ملتان کی حدود میں داخل ہوئے ...شکر کیا لیکن کیوں...گاڑی سے ایک جگہ کی تصویریں کیوں لی..اتر کر کیا کیا..چائنہ چوک..لیٹر والی بوتل..اور بہت کچھ لیکن اگلی قسط میں
اگلے ہفتے تک ان شاءاللہ

✍️ فریاد علی

***بنیادی معلومات*****کتاب نام:..:      تاریخ حدیث**موضوع:...:           حدیث**مصنف:...:         ڈاکٹر غلام جیلانی برق**...
07/07/2020

***بنیادی معلومات***
**کتاب نام:..: تاریخ حدیث
**موضوع:...: حدیث
**مصنف:...: ڈاکٹر غلام جیلانی برق
**مکتبہ:...: الفیصل
**صفحات:...: 192

*** کتاب تعارف***
یہ کتاب ایک منکر حدیث (بعد میں رجوع کرلیا) کی تحریر ہے جس میں انہوں نے دو ابواب باندھے. کتاب کا کچھ تعارف یا خاکہ انہوں نے حرف اول کہ تحت لکھا.

::::باب اول::::
تاریخ حدیث
ابتداء میں احادیث کی اقسام پھر اصطلاحات اس کہ بعد کتب احادیث کی اقسام...
قرون ثلاثہ کا دود کب سے کب تک ہے ؟؟؟
لکھتے ہیں ہمارے اسلاف نے قرون ثلاثہ کی تقسیم کچھ یوں کی ہے
قرن اول..بعثت سے 110 ہجری
قرن دوم...111 تا 170
قرن سوم...171 تا 220
شیخ محقق کہ نزدیک قرن سوم 260 تک ہے
​انما الاعمال ہم تک سات سو طرق سے پہنچی
​باعتبار سند احادیث کی تعداد 15 لاکھ اور حذف کہ ساتھ تقریبا 10000(میں نے کوئی اور قول بھی پڑھا تھا)
​پھر مختلف صحابہ اور محدثین احادیث پہ کوششیں
​صفحہ نمبر 24 تا 33 کمال کی معلومات اس میں عہد رسول کی دستاویزات اور صحابہ کہ مجموعوں کا ذکر ہے
​نمونے ملاحظہ ہوں👈صحیح بخاری میں لکھا ہے کہ ایک دفعہ حضور نے ایک مہم کے سربراہ کو ایک ہدایت نامہ دیا اور فرمایا اس کو فلاں مقام پر پہنچ کہ کھولنا اس نے ایسا ہی کیا اور وہ تحریر اپنے ساتھیوں کو پڑھ کر سنائی
​ڈاکٹر حمید اللہ نے الوثائق التیاسیہ میں 386 خطوط .ہدایت نامہ. معاہدےاور خطبے درج کیئے جن میں 291 کا تعلق حضور سے ہے
​صحابہ کہ مجموعے بہت کم (تقریبا دو درجن)ہونے کی وجہ حالنکہ صحابہ بہت تھے
اس کی کئی وجوہ ہے صحابہ میں لکھنے والے بہت کم تھے دوسرا ابتداء حضور کی طرف سے منع تھی کتابت حدیث سوم عربوں کو اپنے حافظے پر بہت ناز تھا
صحابہ میں حضرت ابوبکر.سمرہ بن جندب.جابر بن عبد اللہ.حضرت علی وغیرہ کہ صحف کا ذکر ہے
​صحابہ کہ دور میں جامع معجم وغیرہ کا امتیاز نہ تھا یہ تقسیم بعد کی ہے
​الجامع کا پہلا مدون معمر یمنی
​سنن کا مکحول
​مسند امام اعظم
​اس کہ بعد مختلف لحاظ سے مختلف کتب کہ نام مع مصنفین وغیرہ مثلا موطا کہ تحت کتب الجامع کہ تحت کتب استدراک کہ تحت..مسانید اس طرح کر کہ کل 500 سے زائد مجموعوں کا ذکر ہے

اس کہ بعد باب دوم میں حروف تہجی کہ لحاظ سے مختلف عنوان سے احادیث ذکر کی ہیں
مثلا
ب سے بخل. بدکاری.بدگوئی.
اسی طرح ح سے حج حدود حرص حسد حقوق العباد حلال و حرام .حیا
اس طرح کر کہ 700+ احادیث کو جمع کیا

فریاد علی
07-07-2020

*مسجدوں ، مدرسوں ، مولویوں اور مذہب کے خلاف زہر اگلنے والے آج کل کہاں فوت ہو گئے ہیں؟؟؟*اس وقت دنیا میں سائنسدانوں کی تع...
22/03/2020

*مسجدوں ، مدرسوں ، مولویوں اور مذہب کے خلاف زہر اگلنے والے آج کل کہاں فوت ہو گئے ہیں؟؟؟*

اس وقت دنیا میں سائنسدانوں کی تعداد 7 ملین سے زیادہ ہے اور اکتیس دسمبر 2019 سے 21 مارچ 2020 تک دو لاکھ سے زائد لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں ، 8 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں ، صرف اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 345 افراد ہلاک ہو گئے۔۔۔۔ پوری دنیا کی سٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئی ہیں ، شہر کے شہر بلکہ پورا پورا ملک بند کر دیا گیا ہے ، نظامِ زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔۔۔
لیکن تا حال کورونا وائرس کی کوئی ویکسین تیار نہیں ہو سکی۔۔۔۔
کہاں ہیں وہ 7 ملین سے زائد سائنسدان؟؟؟
کدھر گئے اس دور کو مکمل سائنسی دور کا نام دینے والے؟؟؟
کہاں ہیں مذہب سے بیزار کر کے سائنس اور ٹیکنالوجی کا رستہ دکھانے والے؟؟؟
میرا مقصد نہ تو سائنس اور ٹیکنالوجی کی برا کہنا ہے اور نہ ہی سائنسدانوں کی خوبیوں کا انکار ہے۔۔۔۔
میرے مذہب کا پہلا میسج *علم کی حوصلہ افزائی پر مشتمل ہے* اور میرا دین *علم کے برابر کسی عمل کو حیثیت نہیں دیتا*، اس لیے میں سائنس اور ٹیکنالوجی پر اعتراض نہیں کر سکتا۔۔۔۔
میں تو صرف ان *دھوبی_کے_گدھوں کو تلاش کر رہا ہوں* جو نہ تو سائنس اور ٹیکنالوجی سے وابستہ ہو کر آج تک کچھ کر پائے ، اور نہ ہی مذہب سے وابستگی انہیں انسان بنا پائی ، لیکن موقع بے موقع مذہب کے خلاف زہر اگلنا اپنی سب سے بڑی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔۔۔۔
جو چیزیں مذہب کے دائرہ کار میں نہیں بھی آتیں ان کو لے کر بھی مذہب پر اعتراض کیا جاتا ہے۔۔۔
آج میں ان سے پوچھنا چاہوں گا کہ کورونا وائرس کی ویکسین *مولویوں کی ذمہ داری ہے یا سائنسدانوں اور ڈاکٹروں کی؟؟*؟
آج پوری دنیا تباہی کا نقشہ پیش کر رہی ہے تو تم 7 ملین سے زائد سائنسدانوں کو گالی کیوں نہیں دے رہے؟؟؟
تم اس عالمی نقصان کو سائنس کا failure کیوں نہیں کہہ رہے؟؟؟
ہم جانتے ہیں کہ تمہاری زبانیں آج بھی کھلیں گی تو مذہب کے خلاف۔۔۔
آج بھی تم کوسو گے تو مولوی کو۔۔۔۔
کیونکہ تم عقل وانصاف سے عاری ہو۔۔۔
تم کبھی بھی حق کے متلاشی نہ بنے۔۔۔
تمہاری دشمنی *مذہب سے رہی ، صرف مذہب سے۔۔۔۔!!!*

*دھوبی_کا_گدھا* *کورونا_ویکسین*
( مفتی چمن زمان صاحب کی وال سے )

‏کرونا جی ! جب آپ ہمارے ہندوستان میں آ ہی گئے ہیں ، تو آپ سے ہم ھندوستانی مظلوموں کی ایک درخواست ہے که ...ہمارے "وزیر اع...
12/03/2020

‏کرونا جی !

جب آپ ہمارے ہندوستان میں آ ہی گئے ہیں ، تو آپ سے ہم ھندوستانی مظلوموں کی ایک درخواست ہے که ...
ہمارے "وزیر اعظم" ، "وزیر داخله" اور اتر پردیش کے c m یوگی ادھتیا ناتھ سے ضرور بالضرور ملاقات کرتے جائیں 👏👏‼‼

کیونکه ...
میرا ماننا ہیکه ...
آپ اُن سے نہیں ملے ، تو شاید آپ ، اللہ تعالیٰ کی جانب سے اپنے بھیجے جانے کا مقصد ادھورا ہی چھوڑ جائیں گے 😭😭

ویسے آپ کی طاقت کا سبھی نے اعتراف کر لیا ہے ‼‼

مکمل طور پر سہمے اور ڈرے پڑے ہیں ‼
سارے ممالک نے ایک دوسرے سے اپنا آنا جانا تک بند کر لیا ہے 😱😱

ایسا خوف اب سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا 🤓🤓
ایسا خوف ہیکه ...

وقت سے پہلے بلکه درمیانِ امتحانات ہی مدارس پر تالے پڑ گئے ہیں‼😱😭

بازار سے ہاتھ دھلنے کا شیمپو یا صابن بالکل ختم ہو چکا ہے 🤔🤔
کیونكه ...
آپ کے بارے میں مشھور ہے که ...
گندے لوگوں سے زیادہ محبت کرتے ہیں 🤓🤓

اچھی بات یه هيكه ...
کچھ حد تک لوگوں نے حرام ذبیحه کھانا چھوڑ دیا ہے 🤔🤔

آپ کا ڈر اتنا ہیکه ...
فرانس میں مارکیٹ یا ہپستال سے دو ہزار "ماسک" (منھ پر لگانے والی پٹی) چوری ہو گئی ہیں 😱😱

خوف کے کیا کیا واقعات آپ کو گِناؤں ‼‼

اندازہ کرنے کے لئے بس اتنا بتلانا کافی ہوگا که ...
وہ بیچارہ "چین" جو سپر پاور بننے کا خواب دیکھ رہا تھا (دیکھنا چاہئے !!) مگر مظلوم مسلمانوں کو ستا کر اور ختم کرنے کا سوچ کر اس طرح کے خواب دیکھنا انتہائی بیوقوفی اور پرلے درجے کی نادانی ہے ‼‼

اُسی چین کو آج اُسکے سارے مریدین نے بالکل الگ تھلگ چھوڑ دیا ہے 😭😭
وہ مریدین جنھیں "چین" کے مصنوعات کے بغیر ، زندگی گزارنا ہی مشکل بلكه ...
ناممکن نظر آنے لگا تھا ‼
آج منھ پر ماسک لگا کر "چین" سے مکمل طور اپنے رشتے ختم کر چکے ہیں 🤔🤔

اِسی کو کہتے ہیں ‼
أ لَا ‼
إنّ عصا اللهِ ، لا صوتَ فيها ‼🤔

کان کھول کر سُن لیں ‼
الله "قادر مطلق" کی لاٹھی میں آواز نہیں ہے 🤔🤔
بھر حال ...

میری تو آپ سے یہی عاجزانه درخواست ہیکه ...
آپ ہمارے اِن تین چار لوگوں سے ضرور وقت نکال کر ملاقات کرتے جائیں ‼‼
بلکه ...
بہتر یہی ہوگا که ...
اِن تینوں کو اپنے ساتھ ہی لیتے جائیں ⁉👏🤔

تعارف و اہمیت حدیثقسط (2/4)اس قسط میں آپ پڑھے گے حدیث کی اہمیت قرآن اور احادیث کی روشنی میں نیز ایک منکر حدیث کیلئے زبرد...
09/03/2020

تعارف و اہمیت حدیث
قسط (2/4)

اس قسط میں آپ پڑھے گے حدیث کی اہمیت قرآن اور احادیث کی روشنی میں نیز ایک منکر حدیث کیلئے زبردست اعتراض وہ بھی بزبان صحابی

حدیثِ رسول قرآن کی نظر میں👇👇

حدیث رسول کی اسی حیثیت کو واضح کرنے کے لیے ارشادِ باری تعالیٰ ہے: وَمَايَنْطِقُ عَنِ الْهَوَىo إِنْ هُوَإِلَّاوَحْيٌ يُّوحَى۔ (النجم:3،4)

ترجمہ:یعنی رسول اپنے جی سے نہیں بولتے، وہ بس اللہ کے پاس سے آئی ہوئی وحی ہوتی ہے۔

👈ایک اور جگہ ارشاد فرمایا:👇👇
مَااٰتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَانَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا۔ (الحشر:7)
ترجمہ:جوتمھیں رسول دیں اسے لے لو اور جس سے روک دیں اس سے رک جاؤ؛

نیز رسول کی اطاعت کو اللہ کی اطاعت قرار دیا۔👇👇
👈 "مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ"۔ (النساء:80)
ترجمہ:جس نے رسول کی اطاعت کی، اس نے اللہ کی اطاعت کی۔

ایک اور جگہ ارشاد فرمایا: 👇👇
"قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ"۔ (آل عمران:31)
ترجمہ:آپ فرمادیجئے کہ اگرتم خدا تعالیٰ سے محبت رکھتے ہوتوتم لوگ میری اتباع کرو، خدا تعالیٰ تم سے محبت کرے گا۔

👈 👈نیز جوشخص حکم رسول کو نہ مانے اسے قرآن نے مؤمن قرار نہیں دیا ہے اور قرآن میں یہ کہا گیا ہے کہ وہ شخص اس دنیا میں مصیبت میں مبتلا رہے گا اور آخرت میں دردناک عذاب چکھے گا، چنانچہ ارشادِ خداوندی ہے:👇👇

"فَلَاوَرَبِّكَ لَايُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَايَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا"۔ (النساء:65)
ترجمہ:پھرقسم ہے آپ کے رب کی یہ لوگ ایماندار نہ ہوں گے جب تک یہ بات نہ ہو کہ ان کے آپس میں جھگڑے واقع ہو اس میں یہ لوگ آپ سے تصفیہ کراویں؛ پھرآپ کے اُس تصفیہ سے اپنے دلوں میں تنگی نہ پاویں اور پورے طور پر تسلیم کر لیں۔

👈👈امام شافعیؒ نے اپنی کتاب الرسالۃ میں آیت قرآنی "وَمَاأَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنَ الْكِتَابِ وَالْحِكْمَةِ" (البقرۃ:231) کے بارے میں لکھا ہے کہ "اس آیت میں حکمت سے رسول اللہ ﷺ کی حدیث مراد ہے؛ کیونکہ الکتاب کے ساتھ واوِعطف کے بعد حکمت کا ذکر ہے اوراللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق پر اس احسان کو بیان کیا ہے جو اس نے "الکتاب" قرآن کریم اور حکمت (حدیثِ رسول) کی تعلیم دے کر کیا ہے، اس لیے یہاں الحکمۃ سے حدیثِ رسول ہی مراد ہے، اس کے علاوہ کچھ اور مراد لینا درست نہیں ہے"۔ (الرسالۃ:1/13)

👈👈 نیز اللہ تعالی ٰنے اپنے رسول کے اوپر قرآن نازل کیا اور قرآنی آیات کی تشریح کی ذمہ داری اپنے رسول پر ڈالی، ارشادِ ربانی ہے:👇👇
"وَأَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَانُزِّلَ إِلَيْهِمْ"۔ (النحل:44)
ترجمہ:اور ہم نے تمہاری طرف الذکر یعنی قرآن نازل کیا؛ تاکہ تم لوگوں کے ساتھ اللہ کی اتاری ہوئی وحی کو کھول کھول کر بیان کرو۔

ان تمام آیات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ احادیثِ رسول، اللہ کی وحی کا حصہ اور قرآن کی تفسیر ہیں، ان کے بغیر نہ دین کی صحیح تفہیم ہوسکتی ہے اور نہ دین عملی زندگی میں پوری طرح جاری ہو سکتا ہے؛
واقعہ👇👇
اسی لیے حضرت عمران بن حصینؓ سے ایک شخص نے جب سوال کیا اور آپ نے اس کے جواب میں حدیث سنائی تو اس نے کتاب اللہ سے جواب دینے کے لیے کہا تو آپ نے کہا "انک امرءاحمق" تم احمق آدمی ہو، کیا تم قرآن میں یہ پاتے ہو کہ ظہر کی نماز میں چار رکعات فرض ہیں، جس میں بآواز بلند قرآن پڑھا نہیں جاتا؛ اسی طرح انہوں نے مختلف نمازوں کو گنایا اور زکوٰۃ وغیرہ کا ذکر کیا؛ پھرفرمایا:کیا یہ سب تم قرآن میں تفصیل سے پاتے ہو، حقیقت یہ ہے کہ کتاب اللہ نے ان سب کواجمالاً بیان کیاہے اور سنت ہی اس کی تفصیل کرتی ہے۔ (جامع بیان العلم وفضلہ:3/62)

حدیث خودرسول کی نگاہ میں👇👇
خود رسول اللہﷺ نے اپنے فرمودات پر عمل کرنے اور اس کو بحفاظت تھامے رکھنے کے بارے میں کئی مواقع پرتاکید کی ہے

، آپﷺ نے فرمایا:
👈 "فَعَلَیْکُمْ بِسُنَّتِیْ"۔ (مشکوٰۃ شریف:30)
تمہارے لیے میری سنت لازم ہے۔

"👈👈تَرَكْتُ فِيكُمْ أَمْرَيْنِ لَنْ تَضِلُّوا مَاتَمَسَّكْتُمْ بِهِمَا كِتَابَ اللَّهِ وَسُنَّةَ رَسُوْلہِ"۔(مشکوٰۃ شریف:29)
” :میں تمہارے درمیان میں دوچیزوں کو چھوڑے جارہا ہوں جب تک تم ان دونوں کومضبوطی سے تھامے رہوگے ہرگز گمراہ نہ ہوگے اور وہ کتاب اللہ اور سنت رسولﷺ ہے۔ “

"👈👈اَلَاوَاِنِّیْ اَوْتیت الْقُرْاٰنَ وَمِثْلَہُ مَعَہُ"۔(مشکوٰۃ شریف:29)
” ترجمہ:یادرکھو! مجھے قرآن دیا گیا اور اس کے ساتھ اسی جیسی ایک چیز “

👈👈خُذُوا عَنِّي مَنَاسِككُمْ"۔ (فتح الباری:1/290)
” حج کے ارکان مجھ سے سیکھو۔ “

میرا_جسم_میری_مرضی👉🏾نوجوان کے مسلسل گھورنے سے قباحت سی محسوس ہوئی تو ساتھ والی سیٹ پہ بیٹھی ہوئی بزرگ عورت سے مخاطب ہوکر...
09/03/2020

میرا_جسم_میری_مرضی👉🏾
نوجوان کے مسلسل گھورنے سے قباحت سی محسوس ہوئی تو ساتھ والی سیٹ پہ بیٹھی ہوئی بزرگ عورت سے مخاطب ہوکر بولی؛
"یہ بے حیا مرد مُجھے پچھلے آدھے گھنٹے سے آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر مسلسل گھورے جا رہا ہے“
بوڑھی اماں نے ایک لمبی سانس لی اور بڑے اطمینان سے بولی؛
”بیٹا یہ وہی دیکھ رہا ہے جو دکھانے کے لئیے تُم نے اتنا چُست لباس پہن رکھا ہے. "
موصوفہ ایک بار پھر تلملا اُٹھی اور گرج دار آواز میں کہنے لگی؛
"میرا جسم میری مرضی"
بُزرگ عورت حماقت پر مبنی اس جملے کو سُن کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور کہنے لگیں؛
" اگر تُمہارا جسم تُمہاری مرضی ہے تو اُس نے کونسا آنکھیں بینک سے قرضے میں لے رکھی ہیں!
اُسکی آنکھیں اُسکی مرضی. "

09/03/2020

‏اگر عورتوں کو لگتا ھے
کہ ہمارے معاشرے کے مرد بُرے ہیں
تو بطورِ ماں اپنے بیٹوں کی اچھی تربیت کریں

تعارف و اہمیت حدیثقسط (1/4)اس قسط میں آپ پڑھے گے......حدیث کا لغوی اصطلاحی معنی...حدیث کی شرعی حیشیت..اسلامی اصول اربعہح...
08/03/2020

تعارف و اہمیت حدیث
قسط (1/4)

اس قسط میں آپ پڑھے گے......
حدیث کا لغوی اصطلاحی معنی...حدیث کی شرعی حیشیت..اسلامی اصول اربعہ

حدیث کا لفظ تحدیث سے اسم ہے، تحدیث کے معنی ہیں:خبر دینا ہو الاسم من التحدیث، .......👇👇
و ہو الاخبار۔ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بعثت سے قبل عرب حدیث بمعنی اخبار (خبردینے) کے معنی میں استعمال کرتے تھے، مثلاً وہ اپنے مشہور ایام کو احادیث سے تعبیر کرتے تھے، .......👇👇
اسی لیے مشہور الفراء نحوی کا کہنا ہے کہ حدیث کی جمع احدوثہ اور احدوثہ کی جمع احادیث ہے، لفظ حدیث کے مادہ کو جیسے بھی تبدیل کریں اس میں خبر دینے کا مفہوم ضرور موجود ہو گا، اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے وجعلناہم احادیث، فجعلناہم احادیث،اللہ نزل احسن الحدیث کتابا متشابھا، فلیاتو حدیث مثلہ،

بعض علما کے نزدیک لفظ حدیث میں جدت کامفہوم پایا جاتاہے، اس طرح حدیث قدیم کی ضد ہے، حافظ ابن حجر فتح الباری میں فرماتے ہیں:- المراد بالحدیث فی عرف الشرع مایضاف الی النبی صلی اللہ علیہ وسلم ،وکانہ ارید بہ مقابلۃ القرآن لانہ قدیم..

حدیث کا اصطلاحی معنی👇👇
شرعی اصطلاح میں حدیث سے وہ اقوال واعمال مراد ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب منسوب ہوں،

گویا حدیث کا لفظ قرآن کے مقابلہ میں بولاجاتاہے،اس لیے کہ قرآن قدیم ہے اور حدیث اس کے مقابلہ میں جدید ہے،
اصطلاح میں حدیث سے مراد وہ اقوال واعمال اور تقریر(تصویب) مراد ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب منسوب ہوں المراد بالحدیث فی عرف الشارع مایضاف الی النبی صلی اللہ علیہ وسلم..الحدیث النبوی ھو عند الاطلاق ینصرف الی ما حدث بہ عنہ بعد النبوۃ من قولہ وفعلہ واقرارہ...

نکتہ👇👇
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اپنے اقوال کو حدیث کا نام دیا ہے،آپ ہی نے یہ اصطلاح مقرر فرمائی، جیسا کہ حدیث میں ہے کہ ابوہریرہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کے یہ سوال کرتے ہیں کہ آپ کی شفاعت کی سعادت کس کو نصیب ہوگی آپ نے جوابًا فرمایا ابو ہریرہ سے پہلے کو ئی شخص مجھ سے اس حدیث کے بارے میں سوال نہیں کرے گا کیونکہ وہ طلب حدیث کے بہت حریص ہیں..

حدیث کی شرعی حیثیت 👇👇👇
کتاب اللہ کے بعد.....👈 رسول اللہؐ کی سنت شریعت کا دوسرا سرچشمہ اور اصل واساس ہے، یہ قرآن کریم کی تشریح اور اس کے اصول کی توضیح اور اجمال کی تفصیل ہے، ....👈ان دونوں کے علاوہ تیسری 👈اور چوتھی اصل وبنیاد، اجماع امت اور قیاس ہے

اور ان چاروں اصولوں کا مرجع خود رسول اللہﷺ کی ذاتِ گرامی ہے،......

👈👈شمس الائمہؒ کہتے ہیں، شریعت کی تین حجتیں (بنیادیں) ہیں، کتاب اللہ، سنت اور اجماع، چوتھی بنیاد قیاس ہے، جو ان تینوں سے نکلی ہوئی ہیں اگرغور کیا جائے تومعلوم ہوگا کہ ان تمام اصولوں کی بنیاد صرف رسول اللہﷺ سے نقل وسماع ہے،قرآن کریم بھی رسول اللہﷺ ہی کے ذریعہ ملا ہے؛ انھوں نے ہی بتلایا اور آیات کی تلاوت کی ،جوبطریقۂ تواتر ہم تک پہنچا ہے (اصول السرخسی:1/279)

اور اجماع امت اور قیاس بھی آپﷺ کے ارشاد ہی کی وجہ سے معتبر ہیں توجب دین کی بنیاد رسول اللہﷺکی ذاتِ گرامی ٹھہری تو پھر عبادت واطاعت کے معاملہ میں حدیث وقرآن میں فرق کرنا بے بنیاد ہے؛ کیونکہ یہ دونوں اطاعت میں برابر ہیں؛ البتہ حجت دین کے بارے میں دونوں میں فرق یہ ہے کہ قرآن کی نقل بہ طریقۂ تواتر ہے، جوہرطرح کے شک وشبہ سے بالاتر ہے اور علم قطعی کی موجب ہے اور حدیث اس حیثیت سے کہ ارشاد رسول ہے، حجت قطعی ہے؛ البتہ رسول سے ہم تک پہونچنے میں جودرمیانی وسائط ہیں، ان کی وجہ سے احادیث کا ثبوت اس درجہ قطعی نہیں ہے، جس درجہ کی قطعیت قرآن کو حاصل ہے۔

ایک شخص نے کسی سے پوچھا، تمہیں قرآن میں سے سب سے زیادہ کون سا کلمہ پسند ہے۔اس نے جواب دیا، "کلو واشربوا " یعنی "کھاؤ پیو...
07/03/2020

ایک شخص نے کسی سے پوچھا، تمہیں قرآن میں سے سب سے زیادہ کون سا کلمہ پسند ہے۔اس نے جواب دیا، "کلو واشربوا " یعنی "کھاؤ پیو۔
اس نے دوسرا سوال کیا، کون سی دعا پسند ہے۔ اس نے کہا، "ربنا انزل علینا مائدۃ من السماء" ۔ یعنی "اے ہمارے رب! اتار ہم پر آسمان سے دسترخوان۔

Address

Chungi No 5 F. M
Nankana Sahib
41

Telephone

03052832939

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faryad Ali 2526 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Faryad Ali 2526:

Share

Category