17/06/2026
وادیِ نگر کی ہونہار بیٹی ایمن علی کا جاپان میں بڑا اعزاز
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گنش، ہنزہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والی نگر بر ویلی (گلگت بلتستان) کی مایہ ناز طالبہ مس ایمن علی (دختر محمد علی خان، مینیجر کے سی بی ایل، چھلت برانچ) نے دنیا کے معروف ترین تحقیقی ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مٹیریل سائنسز (NIMS) جاپان میں بطور ریسرچ اسسٹنٹ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ وہ اس باوقار عہدے کے ساتھ ساتھ جاپان کی ممتاز یونیورسٹی آف تسوکوبا سے اپنی ماسٹرز (MS) کی تعلیم بھی مکمل کر رہی ہیں۔ ان کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور نوجوان طالبات کے لیے ایک عظیم مشعلِ راہ ہے۔