District Police Nagar

District Police Nagar Official page of District Police Nagar.

Acting as an authoritative portal for public and media engagement, delivering updates, alerts and community safety information.

06/09/2026

نگر۔یومِ دفاع پاکستان کے سلسلے میں سلامی کی تقریب

آج مورخہ 06 ستمبر 2026ء کو یومِ دفاعِ پاکستان کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس نگر کی جانب سے سلامی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈی پی او نگر جناب ناصر عباس، پی ایس پی صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر نگر جناب زاہد حسین صاحب نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے دستے نے قومی جذبے اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلامی پیش کی۔
تقریب کے دوران 6 ستمبر 1965 میں 17 روزی جنگ میں مادرِ وطن کی حفاظت اور دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

24/08/2026

نگر ۔صدر دفتر پولیس ضلع نگر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈی پی او نگر جناب ناصر عباس (PSP) نے کی۔ اجلاس میں ایس ڈی پی او نگر، تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی پی او نگر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں درج مقدمات کے چالان بلاوجہ تاخیر کے بغیر جلد از جلد مکمل کرکے مجاز عدالت میں پیش کیے جائیں، جبکہ زیرِ التوا مقدمات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو مزید ہدایت کی کہ ضلع میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
نیز منشیات کے استعمال کے خلاف مہم چلائیں۔ ایسے لوگوں کے کارروائی سخت کریں جو معاشرے کے لئے ناسور بن رھے ھیں۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

Deputy Commissioner, Nagar.
05/08/2026

Deputy Commissioner, Nagar.

ضلع نگر میں یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

آج مورخہ 05 اگست 2026 کو ضلع نگر پولیس کی جانب سے یومِ شہدائے پولیس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر نگر جناب اصغر خان احمد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نگر سید دلدار حسین، اسسٹنٹ کمشنر نگر جناب عرفان علی سمیت پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یادگارِ شہداء پر سلامی پیش کی، جبکہ ضلع پولیس لائن نگر میں شہدائے پولیس کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نگر جناب اصغر خان احمد نے شہدائے پولیس کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وطن کے امن و سلامتی کے لیے شہداء کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

04/08/2026

عوام الناس کے لیے اہم اطلاع

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 04 اگست 2026 بروز منگل، چہلمِ کے جلوسوں کے پیش نظر شاہراہِ قراقرم (KKH) ضلع نگر سیکشن (ہرسپو تا پسن) صبح 09:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

تمام شہریوں اور مسافروں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کریں، مقررہ اوقات کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ڈیوٹی پر موجود ڈسٹرکٹ پولیس نگر اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں سے مکمل تعاون کریں۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

سب انسپکٹر محمد اشرف صاحب کو باعزت ریٹائرمنٹ پر دلی مبارکباد۔ محکمۂ پولیس کے لیے آپ کی چالیس سالہ مخلصانہ، دیانتدارانہ ...
01/08/2026

سب انسپکٹر محمد اشرف صاحب کو باعزت ریٹائرمنٹ پر دلی مبارکباد۔ محکمۂ پولیس کے لیے آپ کی چالیس سالہ مخلصانہ، دیانتدارانہ اور قابلِ قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ہم آپ کی صحت، خوشحالی اور کامیاب آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

17/07/2026

سوشل میڈیا پر بے بنیاد منفی پروپیگنڈا

گلگت: گزشتہ روز سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، فیس بک پیجز، واٹس ایپ گروپس اور دیگر آن لائن ذرائع پر پولیس گلگت بلتستان سے متعلق من گھڑت، بے بنیاد اور گمراہ کن خبریں گردش کر رہی ہیں۔

افواہوں کا مقصد ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد کو متاثر کرنا اور کے پیشہ ورانہ وقار اور ساکھ کو نقصان پہنچانا ہوتاہے۔
بے بنیاد دعوے نہ صرف عوام کو گمراہ کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں غیر ضروری انتشار اور بداعتمادی کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں، افواہوں اور منفی پروپیگنڈا کا حصہ نہ بنیں۔ اور جھوٹی یا گمراہ کن معلومات کی تشہیر سے مکمل اجتناب کریں۔

جھوٹی خبروں اور افواہوں کی روک تھام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاکہ گلگت بلتستان کے ریاستی اداروں کی عزت، وقار اور ساکھ برقرار رہے اور امن و استحکام کی فضا مزید مضبوط ہو۔
قانون کے مطابق اس جرم کی سزا تین سال تک قید، 20 لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)









17/07/2026

وزیراعظم پاکستان، میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک بھر میں پٹرولیم کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی، سپلائی، سیکیورٹی اور متعلقہ انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل اف پولیس گلگت بلتستان، ڈاکٹر اکبر ناصر خاں (پی ایس پی) نے زوم لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)








16/07/2026
15/07/2026

گلگت : انسپکٹر جنرل اف پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر اکبر ناصر خاں (پی ایس پی) کی زیر صدارت سنٹرل پولیس افس میں کمانڈر کانفرنس منعقد ہوا۔کانفرنس میں گلگت بلتستان کے ریجنل پولیس افسران، ضلعی پولیس افسران، ہر یونٹ کے انچارج کے علاوہ گلگت بلتستان پولیس کے سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

کانفرنس میں گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد، امن و امان کی مجموعی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات، چینی شہریوں، غیر ملکی باشندوں اور وی آئی پیز کی سیکیورٹی، تبادلوں، ترقیوں، تربیت، سیف سٹی منصوبوں، پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری اور دیگر اہم انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔کانفر نس میں ہر ضلع کی کرائم ، جس میں زیر التوا مقدمات کا چالان جلد سے جلد عدالتوں میں جمع کرنا۔ منشایات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنا۔اور مجرمان اشتھاری کی گرفتاریاں جلد سے جلد عمل میں لایا جائے ۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل اف پولیس گلگت بلتستان نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی اور آئندہ کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کر دیے۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)







Address

N35 Herespo
Nagar
15400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Police Nagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Police Nagar:

Shortcuts

Share