23/01/2026
گورنمنٹ کالج رنگ پور میں 22 جنوری 2026 کو والدین اساتذہ ملاقات (PTM) کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ کا مقصد والدین کو طلبہ کی تعلیمی کارکردگی سے آگاہ کرنا اور دسمبر ٹیسٹ 2025 کے نتائج سے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا۔
میٹنگ میں والدین نے اساتذہ کے ساتھ تعلیمی امور پر بھرپور انداز میں تبادلۂ خیال کیا۔ پرنسپل جناب ناصر اقبال نے والدین کو کالج کی تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا. والدین نے پرنسپل صاحب اور تدریسی عملے کی کاوشوں کو سراہا اور تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے اپنے قیمتی مشورے پیش کیے۔
پرنسپل جناب ناصر اقبال نے وائس پرنسپل جناب محمد کاشف شجاع, کنٹرولر امتحانات جناب عابد علی اور ڈپٹی کنٹرولر جناب محمد جنید کے ہمراہ دسمبر ٹیسٹ میں پوزیشن لینے والے طلباء کو تعریفی اسناد سے نوازا.
یہ میٹنگ والدین اور اساتذہ کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے اور طلبہ کی تعلیمی بہتری کے لیے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔