DC MUZAFFARGARH_Official

DC MUZAFFARGARH_Official Office Of The Deputy Commissioner District Muzaffargarh

13/09/2026

پی آئی ایم ایس اسلام آباد میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ متحرک۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ، فائر ہائیڈرینٹ پمپ اور فائر سیفٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ ہسپتال میں حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایات۔

12/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق مظفرگڑھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں اہم پیش رفت، رنگپور کے سیمسن ایگری فارمز کو ایف ایم ڈی فری کمپارٹمنٹ قرار دے دیا گیا۔ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سید محمد عاشق حسین کرمانی نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حافظ عثمان طاہر جپہ بھی موجود تھے اور بائیو سکیورٹی و مویشیوں کی نگہداشت کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد عثمان طاہر جپہ نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ڈی سی آفس میں سائلین کے مسائل سنے جاتے ہیں اور ان...
12/09/2026

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد عثمان طاہر جپہ نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ڈی سی آفس میں سائلین کے مسائل سنے جاتے ہیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور ڈی سی آفس کے دروازے ہر وقت سائلین کیلئے کھلے ہیں۔

11/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست وژن کے مطابق مظفرگڑھ میں ’’سنجھی مفت سبزی‘‘ کا منفرد اقدام شہریوں کے لیے سودمند ثابت ہونے لگا۔ ڈپٹی کمشنر حافظ عثمان طاہر جپہ کی ذاتی کاوش سے 193 کنال سرکاری اراضی پر سبزیوں کی کاشت کو صوبے بھر میں پذیرائی حاصل۔

11/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق مظفرگڑھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں اہم پیش رفت۔

رنگپور کے سیمسن ایگری فارمز کو باقاعدہ طور پر FMD فری کمپارٹمنٹ قرار دے دیا گیا۔ صوبائی وزیرِ لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سید محمد عاشق حسین کرمانی نے FMD فری کمپارٹمنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ بھی موجود تھے۔

یہ اقدام پنجاب میں بیماریوں سے پاک مویشیوں اور معیاری لائیو اسٹاک مصنوعات کی پیداوار و برآمدات کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پلیٹ ف...
11/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی زیرِ صدارت CM Punjab Youth Games 2026 کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یوتھ گیمز کے کامیاب انعقاد، کھیلوں کی سرگرمیوں اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ یوتھ گیمز کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لائیو اسٹاک اور زراعت کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مویشیوں ک...
10/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لائیو اسٹاک اور زراعت کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مویشیوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
صوبائی وزیرِ لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سید محمد عاشق حسین کرمانی نے رنگ پور، مظفرگڑھ میں واقع سیمسن ایگری فارمز کا دورہ کیا اور فارم کو باقاعدہ طور پر FMD Disease-Free Compartment قرار دے کر افتتاح کیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ، ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ، ایم پی اے رانا منان، ایم پی اے عون ڈوگر، محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران اور فارم انتظامیہ کے نمائندگان موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے فارم میں جدید بائیو سیکیورٹی سسٹمز، مویشیوں کی نگہداشت، ویکسینیشن، ٹیگنگ اور بیماریوں سے بچاؤ کے اقدامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ایف ایم ڈی فری کمپارٹمنٹ کے قیام کو پنجاب کے لائیو اسٹاک سیکٹر کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے اور معیاری گوشت و لائیو اسٹاک مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے رنگ پور مریم نواز ہیلتھ کل...
10/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے رنگ پور مریم نواز ہیلتھ کلینک چک فرازی کا دورہ کیا اور مفت سبزی کے لیے کاشت کی گئی فصل کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے فصل کی صورتحال، دیکھ بھال اور شہریوں کو مفت تازہ سبزی کی فراہمی کے انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو فصل کی بہتر نگہداشت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظا...
10/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی عملی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال مظفرگڑھ میں ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور ہسپتال انتظامیہ نے بھرپور حصہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے موک ایکسرسائز میں بطورِ خاص شرکت کی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مشق کے دوران فائر فائٹنگ، فائر سیفٹی آلات کے استعمال اور مریضوں سمیت نومولود بچوں کی محفوظ ایویکیوایشن کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے شریک اداروں کی باہمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی عملی مشقوں سے ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر ردِعمل کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔

Address

Deputy Commissioner Office. , Jail Road
Muzaffargarh
34200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DC MUZAFFARGARH_Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DC MUZAFFARGARH_Official:

Shortcuts

Share