Muzaffarabad Social media

Muzaffarabad Social media social services

22/06/2026
‏جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر آزاد کشمیر انسدادِ دھشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کیخلاف متاثرہ پارٹی 30 دن کے اند...
06/06/2026

‏جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر آزاد کشمیر انسدادِ دھشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کیخلاف متاثرہ پارٹی 30 دن کے اندر حکومت آزاد کشمیر کے سامنے اپیل دائر کر سکتی ہے جس پر نوے دن میں فیصلہ لازمی ہے، ایسا نہ ہونے یا اپیل مسترد ہونے کےخلاف متعلقہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔ اب سوال یہ ھیکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی جیسی غیر رجسٹرڈ اور غیر رسمی تنظیم جسکا کوئی کوئی بنک اکاؤنٹ بھی نہیں اس پر یہ پابندی کیسے لاگو ہو گی۔ آزاد کشمیر پولیس کے سربراہ نے 14 ھزار پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری بھی مانگ رکھی ہے۔ کل آزاد کشمیر سپریم کورٹ کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج متعلق صدارتی ریفرنس پر دو رکنی بنچ میں سماعت بھی کر رہا ہے۔ بظاہر اب یہ ریفرنس غیر موثر ہو گیا ہے یا اس میں کچھ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
مذکورہ پابندی کے لئیے قانون میں درج چار شرائط پر بظاہر ایکشن کمیٹی پورا نہیں اترتی، یعنی کہ (۱) متعلقہ تنظیم کا تعلق دھشت گردی کی کسی کاروائی سے ہو [ کیا ایکشن کمیٹی یا اسکے لیڈران کے خلاف کوئی ایسی ایف آئی آر درج کی گئی اور کب یا کتنی پرانی ؟] (۲) اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل ایکٹ 1948 کے تحت بنی کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شمولیت [ ایکشن کمیٹی کا نام اس میں نہیں] (۳) تنظیم کسی کالعدم فرد یا تنظیم کے کنٹرول یا زیر انتظام ہو [ ایکشن کمیٹی کے 30 مرکزی راہنماؤں میں سے کوئی بھی کسی پابندی کا شکار نہیں] (۴) کسی کالعدم شخص یا تنظیم سے ھدایات لینے والی تنظیم [اس حوالے سے کوئی بڑی اینٹیلیجنس رپورٹ ابھی تک آشکار نہیں ہوئی] بظاہر اب آج ہی اعلان کردہ 27 جولائی کو ہونے والے انتخابات مشکل نظر آ رہے ہیں۔
یہ تمام صورت حال بنیادی طور پر پورے پاکستان میں انٹخابی عمل پر اُٹھنے والے سوالات کے باعث پیدا ہوئی ہے، ایسے میں اسمبلی کی مہاجرین کی 12 سیٹوں پر پورے پاکستان میں ہونے والے انتخابی عمل سے کشمیر میں حکومت سازی کو کنٹرول کیے جانے کا مظبوط تاثر بلا جواز نہیں۔ پاکستان کی حکومت اور عوام جہاں کشمیر کے عوام کے حقِ استصواب رائے کے لئیے پوری دنیا میں بھرپور آواز اُٹھاتے ہیں وہاں مذکورہ اقدامات اور پاکستان کے اپنے انتخابات سے ہمارا کشمیر پر مقدمہ کمزور پڑ جاتا ہے۔
اگر مہاجرین کی 12 سیٹوں پر پورے پاکستان میں ہونے والے انتخابات کی کڑی نگرانی اور شفافیت یقینی ہوتی تو شاید ان سیٹوں پر کبھی اعتراض ہوتا ہی نہ۔ ابھی بھی وقت ہے کہ ہم کشمیر کو پاکستان بنائیں نہ کہ پاکستان کو کشمیر- Matee ullah Jaan.

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

مظفرآباد(پی آئی ڈی) 04 جون 2026 آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں سیاحت اور دیگر مقاصد ک...
05/06/2026

مظفرآباد(پی آئی ڈی) 04 جون 2026
آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں سیاحت اور دیگر مقاصد کیلئے آزاد جموں وکشمیر آنیوالے افراد کو آگاہ کرتے ہوئے ان سے اپیل کی گئی ہے کہ آزاد جموں وکشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی 09 جون کی احتجاجی کال کے پیش نظر 05 جون سے 20 جون 2026 تک آزادکشمیر میں سفر اور داخلے سے اجتناب فرمائیں تاکہ کسی غیر متوقع صورتحال اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حکومت کی جانب سے اسوقت آزادکشمیر میں سیاحت و دیگر مقاصد کیلئے آئے ہوئے افراد سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ کل 05 جون کی شام تک آزادکشمیر کی حدود چھوڑ دیں تاکہ انہیں بھی کسی دُشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
******

مظفرآباد کی تمام خواتین or مرد حضرات   سے گزارش ہے کہ وہ ڈاکٹر تحنیت اقبال اعوان جیسی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت خات...
04/06/2026

مظفرآباد کی تمام خواتین or مرد حضرات سے گزارش ہے کہ وہ ڈاکٹر تحنیت اقبال اعوان جیسی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت خاتون کی حمایت کریں، جنہوں نے ایک اہم پیشہ ورانہ کیریئر کو چھوڑ کر خواتین کے مسائل کے حل اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت انتخابی میدان میں قدم رکھا ہے۔
ان کا عزم ہے کہ اسمبلی میں پہنچ کر خواتین کے حقوق، تعلیم، صحت، معاشی خودمختاری اور دیگر اہم مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کریں اور ان کے حل کے لیے عملی کردار ادا کریں۔
اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ مخصوص نشستوں کے بجائے براہِ راست الیکشن میں حصہ لینے والی خواتین امیدواروں کو ترجیح دی جائے، کیونکہ یہی وہ حقیقی نمائندے ہوتی ہیں جو عوام کے درمیان جا کر ان کے ووٹ سے منتخب ہونے کی کوشش کرتی ہیں، عوامی مسائل کو قریب سے سمجھتی ہیں اور براہِ راست عوام کو جوابدہ ہوتی ہیں۔ ایسی خواتین عوام کی حقیقی آواز بن کر اسمبلی میں پہنچتی ہیں اور زمینی حقائق کی بہتر نمائندگی کر سکتی ہیں۔
خواتین کی مؤثر اور مضبوط نمائندگی اسی صورت ممکن ہے جب عوام سے اُٹھ کر آنے والی، قابلیت اور عوامی اعتماد رکھنے والی خواتین کو فیصلہ سازی کے ایوانوں تک پہنچنے کا موقع دیا جائے۔
#مظفرآباد #کشمیر

مظفرآباد میں ہیلتھ ملازمین کا شدید احتجاج..آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ملازمین جن میں لیڈی ہ...
04/06/2026

مظفرآباد میں ہیلتھ ملازمین کا شدید احتجاج..

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ملازمین جن میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر طبی عملہ شامل ہے اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے شہر کی مرکزی شاہراہ پر زبردست احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ وہ طویل عرصے سے بنیادی حقوق، تنخواہوں میں اضافے، اور مستقلی جیسے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن حکومت کی جانب سے تاحال کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ ریلی کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ ملازمین نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جب تک ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

03/06/2026

ممبر قانون ساز اسمبلی حکومت آزاد ریاست جموں کشمیر جاوید بٹ مہاجر سے اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد حماد بشیر نے سرکاری گاڑی G-555 ضبط کر کے ٹرانسپورٹ پول میں جمع کروا دی

Address

Muzaffarabad
Muzaffarabad
13100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muzaffarabad Social media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category