Secretariat Higher Education Official

Secretariat Higher Education Official A reliable source of timely & true information of AJK Higher Education Department for General Public and Departmental Officers/Officials...

10/04/2026

انتقال پر ملال

انا للہ و انا الیہ راجعون

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی نہایت باصلاحیت، فرض شناس اور مخلص استادہ سیدہ طاہرہ کنول صاحبہ اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کھڑک راولاکوٹ وفات پاگئی ہیں۔ ان کی وفات سے تعلیمی دنیا ایک تجربہ کار اور شفیق رہنما سے محروم ہو گئی ہے جس کا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔

جناب وزیر ہائر ایجوکیشن، محترمہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور جناب ناظم اعلیٰ تعلیم کالجز نے مرحومہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار فرمایا ہے۔ مرحومہ ایک نہایت باصلاحیت، فرض شناس اور مخلص استادہ تھیں جنہوں نے تدریس اور علمی خدمات کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں گرانقدر کردار ادا کیا۔ مرحومہ کی تعلیمی خدمات اور اخلاقی اقدار ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور شاگردوں کو صبرِ جمیل اور اس پر اجر عظیم عطاء فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے زیر اہتمام مظفرآباد اور راولاکوٹ میں نئے انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی ب...
25/03/2026

محکمہ ہائر ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے زیر اہتمام مظفرآباد اور راولاکوٹ میں نئے انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈز کا قیام عمل میں لائے جانے کا جاری شدہ نوٹیفکیشن قارئین کرام کی نظر۔۔

الســـلام علیکم تمام معزز قارئین کرام اور محکمہ کے تمام آفیسرز و اہلکاران کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر مبارک۔اللہ تعال...
21/03/2026

الســـلام علیکم
تمام معزز قارئین کرام اور محکمہ کے تمام آفیسرز و اہلکاران کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر مبارک۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت موقع پر ہم سب کی عبادات قبول فرمائے اور ہماری زندگیوں میں خوشیاں، امن اور کامیابیاں عطا فرمائے۔
عید مبارک!

موجودہ عالمی و ملکی صورتحال کے پیش نظر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے تمام دفاتر کے لیے ہفتہ وار حاضری و تعطیل...
12/03/2026

موجودہ عالمی و ملکی صورتحال کے پیش نظر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے تمام دفاتر کے لیے ہفتہ وار حاضری و تعطیلات کا شیڈول نوٹیفکیشن جاری۔
اس کا اطلاق Essential Services محکمہ جات پر نہیں ہوگا۔ ان محکمہ جات کی تشریح الگ سرکلر میں واضح ہے

حالیہ عالمی و ملکی صورتحال کے پیش نظر، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے فیصلہ جات کی روشنی محکمہ ہائر ایجوکیشن کے زیراہت...
12/03/2026

حالیہ عالمی و ملکی صورتحال کے پیش نظر، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے فیصلہ جات کی روشنی محکمہ ہائر ایجوکیشن کے زیراہتمام تمام ادارہ جات کو 16 تا 31 مارچ 2026 تک آن لائن تدریس جاری رکھنے کا حکم جاری۔
تمام سربراہان ادارہ جات آن لائن تدریس کے عمل کو یقینی بنائیں۔

پبلک سروس کمیشن نے لیکچررز محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ارسال کردہ اسامیوں پر امتحان کا شیڈول جاری کردیا۔۔۔ پبلک سروس کمیشن کے...
10/03/2026

پبلک سروس کمیشن نے لیکچررز محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ارسال کردہ اسامیوں پر امتحان کا شیڈول جاری کردیا۔۔۔ پبلک سروس کمیشن کے شیڈول کے مطابق یہ امتحان 29 مارچ 2026 تا 05 اپریل 2026 (مظفرآباد، پونچھ اور میرپور) ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر انعقاد پذیر ہونگے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے دفاتر کے لیے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
18/02/2026

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے دفاتر کے لیے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے زیر انتظام آزاد کشمیر کے جملہ سرکاری/پرائیوٹ تعلیمی ادارہ جات (کالجز) میں رمضان المبارک کے اوقات ...
18/02/2026

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے زیر انتظام آزاد کشمیر کے جملہ سرکاری/پرائیوٹ تعلیمی ادارہ جات (کالجز) میں رمضان المبارک کے اوقات کار کا حکم جاری۔

آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے 16 فروری 2026 بروز پیر کو دارالحکومت مظفرآباد کی حدود میں تعطیل عام کا نوٹیفکیشن جاری ک...
14/02/2026

آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے 16 فروری 2026 بروز پیر کو دارالحکومت مظفرآباد کی حدود میں تعطیل عام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جناب فیصل ممتاز راٹھور وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر  اور جناب ظفر اقبال ملک وزیر ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیر کے ...
06/02/2026

جناب فیصل ممتاز راٹھور وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور جناب ظفر اقبال ملک وزیر ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیر کے احکامات اور محترمہ تہذیب النساء سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی ہدایات کی روشنی میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دوسرے مرحلہ میں مختلف مضامین ہاء کی آسامی پر منتخب ہونے والے ایڈہاک لیکچررز، لائبریرین، ڈی ای پیز اور لیکچررز خصوصی افراد (مردانہ /زنانہ) کیڈر کی تعیناتی/ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری۔

پبلک سروس کمیشن نے اشتہار نمبر 2/2025 میں مورخہ 23 جنوری 2026 تک توسیع کردی۔ یاد رہے قبل ازیں درخواستیں جمع کروانے کی آخ...
20/01/2026

پبلک سروس کمیشن نے اشتہار نمبر 2/2025 میں مورخہ 23 جنوری 2026 تک توسیع کردی۔ یاد رہے قبل ازیں درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 تھی۔

حضرت سخی سائیں سہیلی سرکار کے عُرس مبارک کی  اختتامی دُعا (جنج)کے موقع پر کل بروز بدھ مورخہ 21 جنوری 2026  کو ضلع مظفر آ...
20/01/2026

حضرت سخی سائیں سہیلی سرکار کے عُرس مبارک کی اختتامی دُعا (جنج)کے موقع پر کل بروز بدھ مورخہ 21 جنوری 2026 کو ضلع مظفر آباد میں ضلع سطح پر تعطیل عام ہوگی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈپٹی کمشنر) مظفر آباد کی جانب سے ضلعی سطح پر تعطیل عام کا حکم جاری کردیا گیا۔
لہذا اس موقع پر ضلع مظفر آباد کے تمام ضلعی دفاتر، اور ضلعی سرکاری و پرائیوٹ تعلیمی ادارہ جات بند رہیں گے۔

Address

Right Wing, Ground Floor, Block # 10, Civil Secretariat, Chattar
Muzaffarabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Secretariat Higher Education Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share