27/08/2026
آج صبح 9 بجے چوہدری ہارون رشید کی جانب سے منظور مقدم کے خلاف متعلقہ تھانے میں باقاعدہ درخواست جمع کروائی گئی ہے۔ درخواست میں گالم گلوچ، نازیبا الفاظ کے استعمال اور مبینہ دھمکیوں سے متعلق الزامات بیان کیے گئے ہیں۔
سیاسی وابستگی یا اثر و رسوخ کسی شہری کو گالی دینے، دھمکانے یا دباؤ میں لانے کا حق نہیں دیتا۔ ہم کسی تصادم یا ذاتی انتقام کے حق میں نہیں، بلکہ چاہتے ہیں کہ معاملہ قانون کے مطابق آگے بڑھے۔
اگر خدانخواستہ آئندہ چوہدری ہارون رشید، کسی کارکن، نوجوان یا عام شہری کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو آج جمع کروائی گئی درخواست اور مبینہ دھمکیوں کو بھی قانونی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔
ضرورت پڑنے پر پولیس، سائبر کرائم اور دیگر متعلقہ قانونی اداروں سے بھی رجوع کیا جائے گا۔
ہٹیاں بالا اور جہلم ویلی کے عوام سے گزارش ہے کہ گالی، دھمکی اور سیاسی دباؤ کے کلچر کے خلاف آواز اٹھائیں۔
ہم تصادم نہیں چاہتے، لیکن اپنے حق، عزت اور قانون کی بالادستی کے لیے پُرامن اور قانونی جدوجہد آخری حد تک جاری رکھیں گے۔