Azad Jammu & Kashmir Cultural Academy

Azad Jammu & Kashmir Cultural Academy Academy established in 1994. Objectives to promote art, literature & culture of Jammu & Kashmir Kashmir Cultural Academy was established in 1994.

The Aim of establishment was to promote the Literary and Cultural Activities in the Azad State of J&K. As per Rules of Business 1985. Address: C-Block New District Complex Muzaffarabad AJK. Contact No: 05822-920158, 05822-920180

آج مورخہ 21 مئی 2026 بروز جمعرات کو ڈاکٹر افتخار مغل کانفرنس روم، آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی، نیو وزیراعظم ہاؤس جلال...
21/05/2026

آج مورخہ 21 مئی 2026 بروز جمعرات کو ڈاکٹر افتخار مغل کانفرنس روم، آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی، نیو وزیراعظم ہاؤس جلال آباد مظفرآباد میں ایک یادگار تقریب منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں سب سے پہلے ڈاکٹر افتخار مغل کانفرنس روم کا افتتاح کیا گیا، جس کے فوراً بعد شاعرِ مرحوم ڈاکٹر افتخار مغل کی تصنیفِ نایاب "لہو لہو کشمیر" (اشاعتِ دوم) کی رونمائی کی گئی۔
تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ نبیلہ ایوب خان، وزیر کشمیر کاز، آرٹس اینڈ لینگویجز و ماحولیات تھیں جبکہ صدر تقریب سید شاہد محی الدین قادری، سیکرٹری کشمیر کاز، آرٹس اینڈ لینگویجز تھے۔
اس تقریب کے ذریعے کشمیر کے تین عظیم شعرا للہ عارفہ (لل دید)، حبہ خاتون (زون) اور غنی کشمیری کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ڈائریکٹر اکیڈمی ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔
کتاب "لہو لہو کشمیر" پر عطا اللہ عطا، پروفیسر اعجاز نعمانی اور ڈاکٹر فرہاد احمد فگار نے تفصیلی گفتگو کی۔
للہ عارفہ، حبہ خاتون اور غنی کشمیری کی شخصیت و فن پرپروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم، ڈاکٹر سیدہ آمنہ بہار اور ڈاکٹر غلام حسن بٹ نے روشنی ڈالی۔ مہمان خصوصی وزیر کشمیر امور، آرٹس اینڈ لینگویجز و ماحولیات محترمہ نبیلہ ایوب خان نے اپنی گفتگو میں کتاب "لہو لہو کشمیر" کو کشمیر کی جدوجہدِ حریت کا ایک اہم دستاویز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر افتخار مغل مرحوم نے اپنی شاعری کے ذریعے وادی کشمیر کے درد، خون اور آنسوؤں کو الفاظ کا روپ دیا ہے۔ ان کی شاعری نہ صرف احتجاج ہے بلکہ نسلِ نو کے لیے ایک پیغام بھی ہے کہ کشمیر کی تحریک زندہ ہے اور اس کی آواز کو دبانا ممکن نہیں۔
انہوں نے ڈاکٹر فرہاد احمد فگار کی کاوشِ ترتیبِ نو کو سراہا اور کہا کہ اشاعتِ دوم اس بات کا ثبوت ہے کہ مرحوم شاعر کی آواز اب بھی گونج رہی ہے۔ محترمہ نے کشمیر کے کلچرل ورثے، خصوصاً للہ عارفہ، حبہ خاتون اور غنی کشمیری جیسے عظیم شعرا کی یاد کو زندہ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ثقافت اور ادب ہماری قومی شناخت کا سب سے مضبوط ہتھیار ہے"۔
آخر میں انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کی کاوشوں کو سراہا اور وعدہ کیا کہ حکومت کشمیری ادب و ثقافت کی ترویج کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔
(سیکرٹری کشمیر کاز، آرٹس اینڈ لینگویجز سید شاہد محی الدین قادری نے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر افتخار مغل کو ایک حساس شاعر قرار دیا جس نے کشمیر کے زخموں کو اپنے لہو سے لکھا۔ انہوں نے کہا کہ "لہو لہو کشمیر" صرف ایک کتاب نہیں بلکہ ایک تحریک ہے، ایک آواز ہے جو بھارت کی ظالمانہ درندگی کے خلاف کھڑی ہے۔
انہوں نے تینوں عظیم شعرا (للہ عارفہ، حبہ خاتون اور غنی کشمیری) کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری شاعری ہمیشہ سے مزاحمت کی آواز رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں جب کشمیر پر مختلف قسم کے حملے ہو رہے ہیں، ادب اور شعر و شاعری ہی وہ ہتھیار ہے جو نسلوں تک پیغام پہنچاتا رہے گا۔
انہوں نے اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان اور تمام مقررین کا شکریہ ادا کیا اور تجویز دی کہ ایسی تقاریب کو باقاعدگی سے منعقد کیا جائے تاکہ نوجوان نسل اپنے ادبی ورثے سے جڑ سکے۔
اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد منیر خان کیانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ادا کئے۔

20/05/2026
پروفیسر ڈاکٹر زکریا زاکر وائس چانسلر جامعہ پونچھ، پروفیسر ڈاکٹر عبد الرؤف خان ڈین فیکلٹی آف سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر عمران ...
20/05/2026

پروفیسر ڈاکٹر زکریا زاکر وائس چانسلر جامعہ پونچھ، پروفیسر ڈاکٹر عبد الرؤف خان ڈین فیکلٹی آف سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر عمران حیات خان ڈین فیکلٹی آف آرٹس، پروفیسر ڈاکٹر امتیاز خان ڈین فیکلٹی آف DVM، پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال اعوان ڈین ہیلتھ سائنسز، ڈاکٹر عامر جہانگیر کی آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی آمد۔ ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان ڈائریکٹر آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی نے معزز مہمانان گرامی کو اکیڈمی کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے بریفننگ دی۔

کشمیر کے تین عظیم شعرا للہ عارفہ(للہ دید)، حبہ خاتون(زون) اور غنی کشمیری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مورخہ 21 مئی 2026...
19/05/2026

کشمیر کے تین عظیم شعرا للہ عارفہ(للہ دید)، حبہ خاتون(زون) اور غنی کشمیری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مورخہ 21 مئی 2026 دن 11 بجے ڈاکٹر افتخار مغل کانفرنس روم، آزاد جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی نیو وزیر اعظم ہاوس جلال آباد مظفراباد میں تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آپ سے شرکت کی استدعا ہے۔ پابندی وقت ملحوظ خاطر رکھیں۔
شکریہ
ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان
ناظم
آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی

تقریبِ رونمائی“لہو لہو کشمیر” (اشاعتِ دوم)مورخہ 21 مئی بروز جمعرات بوقت 11:00 بجے صبح بمقام ڈاکٹر افتخار مغل کانفرنس روم...
19/05/2026

تقریبِ رونمائی
“لہو لہو کشمیر” (اشاعتِ دوم)
مورخہ 21 مئی بروز جمعرات بوقت 11:00 بجے صبح بمقام ڈاکٹر افتخار مغل کانفرنس روم آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی۔
وہ شعری مجموعہ جس میں کشمیر کی چیخیں،وادی کے آنسو اور حریت کی صدا محفوظ ہے۔
شاعر: ڈاکٹر افتخار مغل (مرحوم)
ترتیبِ نو: ڈاکٹر فرہاد احمد فگار
زیرِ اہتمام
آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی

تقریب پذیرائی "گُل نغمہ" مورخہ 12 مئی 2026 بروز منگل بوقت 10:00 بجے صبحبمقام کرنل(ر) راجہ محمد نسیم انٹر کالج کفل گڑھ با...
11/05/2026

تقریب پذیرائی "گُل نغمہ" مورخہ 12 مئی 2026 بروز منگل بوقت 10:00 بجے صبح
بمقام کرنل(ر) راجہ محمد نسیم انٹر کالج کفل گڑھ باغ

02/05/2026

6 May 2026 , 6 pm, free entry

Address

E-Block , New Prime Minister House Building, Jalalabad, Muzaffarabad AJK
Muzaffarabad

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Telephone

+925822920158

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azad Jammu & Kashmir Cultural Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Azad Jammu & Kashmir Cultural Academy:

Shortcuts

Share