01/05/2026
یومِ مزدور کے موقع پر سردار فہد یعقوب، مشیر حکومت برائے صنعت و تجارت، لیبر، اوزون و پیمائش نے اپنے خصوصی پیغام میں محنت کش طبقے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزدور کسی بھی قوم کی معاشی و سماجی ترقی کی بنیاد ہوتے ہیں۔ ان کی محنت، دیانت اور لگن کے بغیر پائیدار ترقی کا تصور ممکن نہیں۔ مزدور پائیدار معاشی اور معاشرتی ترقی کے ضامن ہیں۔
مشیر حکومت نے کہا کہ حکومت مزدوروں کے حقوق و تحفظ، لیبر قوانین کے مؤثر نفاذ اور کم از کم طے شدہ اجرت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوشاں ہے۔ اس حوالے سے عملی اقدامات جاری ہیں تاکہ ہر مزدور کو باعزت روزگار، محفوظ ماحول اور منصفانہ معاوضہ حاصل ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صنعتی ترقی کے فروغ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور لیبر ویلفیئر نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
آخر میں انہوں نے تمام محنت کشوں کو یومِ مزدور کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سلام پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رہے گی۔