27/02/2026
الحمدللہ! آج 9 رمضان المبارک کو بھی نیلم ویلی روڈ نزد پہٹکہ اڈہ حلقہ 2 مظفرآباد میں فری افطار دسترخوان لگایا گیا، جہاں مسافروں اور غرباء کی بڑی تعداد نے افطار کیا۔
آج کی افطاری حلقہ 2 کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید عادل شاہ گیلانی صاحب کی طرف سے پیش کی گئی۔ اللہ تعالیٰ ان کے اس جذبۂ خدمت کو قبول فرمائے اور ان کے مال و اولاد میں بے شمار برکت عطا فرمائے۔ آمین۔
اللہ پاک ہمیں بھی خدمتِ خلق کے اس کارِ خیر میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔