22/11/2024
سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ ضلع جہلم ویلی کے زیر انتظام "اغواء ، گمشدگی ، چائلڈ لیبر، جبر شادی " کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سردار شیراز خان صاحب کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
جس کا انتظام ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ظہیر عزیز صاحب نے کیا.
میٹنگ میں چیئرمین میونسپل کمیٹی سجاول خان ، کونسلر یوسی سیناں دامن سید جواد ہمدانی ، اے ای او زنانہ چوہدری سفیر، سب انسپکٹر محمد بشیر ، اسسٹنٹ پاکستان بیت المال ضلع جہلم ویلی سید ماجد کاظمی ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ہیلپنگ ہینڈ محمد امتیاز ، ریڈ فاؤنڈیشن ساجد اعوان ، جنرل سیکرٹری ایپسکا سید بلال ہمدانی ، ممبر کونسل ملین سمائلز فاؤنڈیشن مدیحہ فرمان، کوآ رڈینیٹر خلجی ویلفیئر آرگنائزیشن لطف الرحمن، صاحبزادہ عتیق نے شرکت کی اور اس اقدام کو سراہا کہ ہمیں پوررے ضلع میں آگاہی پروگرامز کا انعقاد کرنا چاہیے ، یہ ایسا مسئلہ ہے جس پر کبھی بات نہیں کی جاتی ویسے ہمارا ضلع پرامن ہے لیکن مستقبل کو دیکھتے ہوئے آگاہی ضروری ہے، میٹنگ میں غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دینے والوں کے خلاف بھی اقدامات کی سفارش کی گئی جس میں مختلف کیسز کا حوالہ بھی دیا گیا. اور آئندہ کے لئے مزید سیمینارز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔