01/04/2026
کوٹلہ ہاؤس :
وزیر جنگلات ، وائلڈ لائف و فشریز و ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سردار محمد جاوید ایوب خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یونین کونسل بلگراں گاوں " کیلگراں کلس " سے متعدد افراد نے مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر اپنے خاندان سمیت باضابطہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔
اعظم مغل ، زاہد مغل کی قیادت میں نئے شامل ہونے والوں میں
چوہدری اسماعیل ، مولوی قیوم ، عبدالرشید مغل ، تبسم مغل ، ظہور مغل ، میر رفاقت ، منظور مغل ، فیضان مغل ، زبیر مغل ، اسماعیل مغل ، سعید مغل و دیگر نے اپنے خاندان سمیت باضابطہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔