Positive Youth Ausia

Positive Youth Ausia Positive Youth Ausia
(اوسیاہ کے نوجوانوں کی فلاحی تنظیم)

پوزیٹیو یوتھ اوسیاہ ( اوسیاہ کے نوجوانوں کی فلاحی تنظیم)کی جانب سے تمام اہل اسلام کو عید الفطر مبارک ۔۔۔۔۔
21/03/2026

پوزیٹیو یوتھ اوسیاہ ( اوسیاہ کے نوجوانوں کی فلاحی تنظیم)

کی جانب سے تمام اہل اسلام کو عید الفطر مبارک ۔۔۔۔۔

27/02/2026

الحمدللہ ۔۔۔
گزشتہ کئی سالوں سے پوزیٹیو یوتھ اوسیاہ ( اوسیاہ کے نوجوانوں کی فلاحی تنظیم) ،مرکزی جامع مسجد اوسیاہ میں مسافروں کے لیے افطار دسترخوان کا اہتمام کرتی ہے۔۔۔۔۔
اس سال بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔۔
جس سے روزانہ 100 سے زائد لوگ مستفید ہوتے ہیں۔۔۔۔۔

اللّٰہ تعالیٰ اس کار خیر میں مالی و جانی حصہ لینے والے تمام افراد کے علم وعمل ، جان و مال میں برکت عطا فرمائے ۔۔۔آمین

اگر آپ بھی اس کار خیر میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو رابطہ کرے۔۔۔

رابطہ نمبر۔۔۔۔
0345 5996484

الحمدللہ ۔۔۔  مورخہ یکم دسمبر 2025 پوزیٹیو یوتھ اوسیاہ ( اوسیاہ کے نوجوانوں کی فلاحی تنظیم) نے سردی کے شدید موسم کو مدنظ...
02/12/2025

الحمدللہ ۔۔۔
مورخہ یکم دسمبر 2025 پوزیٹیو یوتھ اوسیاہ ( اوسیاہ کے نوجوانوں کی فلاحی تنظیم) نے سردی کے شدید موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ پرائمری سکول اوسیاہ اور
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملکوٹ چوک اوسیاہ میں مستحق بچوں میں 80 کے قریب گرم سویٹزر تقسیم کی۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ پوزیٹیو یوتھ اوسیاہ کی ٹیم اور انکے ساتھ تعاون کرنے والے تمام احباب کی زندگی صحت کے اندر برکت عطا فرمائے

آمین

*پوزیٹیو یوتھ اوسیاہ* (اوسیاہ کے نوجوانوں کی فلاحی تنظیم)  پوزیٹیو یوتھ اوسیاہ ،اوسیاہ میں مختلف فلاحی پراجیکٹس کرتی ہے۔...
03/11/2025

*پوزیٹیو یوتھ اوسیاہ*
(اوسیاہ کے نوجوانوں کی فلاحی تنظیم)

پوزیٹیو یوتھ اوسیاہ ،اوسیاہ میں مختلف
فلاحی پراجیکٹس کرتی ہے۔۔۔.
سردیوں کی آمد کے ساتھ ٹیم پوزیٹیو یوتھ اوسیاہ نے گورنمنٹ پرائمری سکول رتیاں باڑیاں میں نرسری سے پانچویں جماعت کے بچوں اور بچیوں میں سکولز کی سویٹرز فراہم کی ۔

اللّٰہ تعالیٰ اس کار خیر میں جانی ومالی حصہ لینے والے تمام احباب کے علم و عمل اور جان و مال میں برکت عطا فرمائے آمین ❤️

*ٹیم پوزیٹیو یوتھ اوسیاہ

سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم خدمت ہی ایمان کی روح ہےپوزیٹیو یوتھ اوسیاہ (اوسیاہ کے نوجوانوں کی فلاحی تنظیم)جو گز...
06/10/2025

سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
خدمت ہی ایمان کی روح ہے

پوزیٹیو یوتھ اوسیاہ (اوسیاہ کے نوجوانوں کی فلاحی تنظیم)
جو گزشتہ کئی سالوں سے اپنی بساط کے مطابق اپنی تمام تر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر علاقے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔۔۔۔

اپنے علاقے کے اُن باہمت اور دردِ دل رکھنے والے نوجوانوں نے گزشتہ روز ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 28 ڈاکٹرز کی زیر نگرانی 400 سے زائد مریضوں کا مفت علاج اور ادویات بھی فراہم کی گئی۔
تمام نوجوانوں کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین ۔۔۔۔۔۔ جنہوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے ذریعے خدمتِ خلق کی بہترین مثال قائم کی۔
ان نوجوانوں نے نہ صرف اپنی توانائیاں عوام کی فلاح کے لیے وقف کیں بلکہ یہ ثابت کیا کہ اگر نیت خالص ہو تو محدود وسائل کے باوجود بھی بڑے کام انجام دیے جا سکتے ہیں۔

ساتھ ہی ساتھ علاقے کے ان معزز ین کا بھی بے حد شکریہ۔۔۔۔۔جنہوں نے اپنے قیمتی اوقات سے وقت نکال کر کیمپ کا وزٹ کیا۔۔۔۔اور نوجوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔۔۔۔۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پوزیٹیو یوتھ اوسیاہ کے ان پر خلوص نوجوانوں کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور ہمارے نوجوانوں میں خدمتِ انسانیت کا یہ جذبہ مزید پروان چڑھائے۔

آمین

پوزیٹیو یوتھ اوسیاہ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ جس میں الشفاء اور پمز کے مایہ ناز ڈاکٹر مریضوں کا مفت علاج اور ادویات ...
02/10/2025

پوزیٹیو یوتھ اوسیاہ
کے زیر اہتمام
فری میڈیکل کیمپ
جس میں الشفاء اور پمز کے مایہ ناز ڈاکٹر مریضوں کا مفت علاج اور ادویات بھی فراہم کریں گے۔۔۔۔۔۔

5 اکتوبر 2025
بروز اتوار صبح 9 بجے سے شام 4 بجے

گورنمنٹ پرائمری سکول اوسیاہ ۔۔۔۔۔۔۔۔

Positive Youth Ausia اوسیاہ وہ گاؤں ہے جہاں کے نوجوانوں نے عزم کر رکھا ہے کہ سیاسی اختلاف ہو یا مسلکی تفریق ، بہرحال ہم ...
16/09/2025

Positive Youth Ausia

اوسیاہ وہ گاؤں ہے جہاں کے نوجوانوں نے عزم کر رکھا ہے کہ سیاسی اختلاف ہو یا مسلکی تفریق ، بہرحال ہم سب سے پہلے مسلمان ہیں ، پھر پاکستانی ہیں ، پھر علاقے کے وسیع تر مفادات کے محافظ ہیں اور پھر اگر کہیں ضرورت محسوس ہوئی تو نونی ہیں ، انصافیںز ہیں یا جماعتی ہیں۔۔۔

اوسیاہ کے نوجوانوں نے عزم صمیم کر رکھا ہے کہ نہ تو وہ مذہبی و مسلکی اختلاف ، سیاسی چپکلش یا برادریوں کی بنیاد پر صف بندیاں کریں گے نہ ہی کسی کی جماعتی وابستگی کو بنیاد بنا کر معاملات طے کریں گے۔۔ بلکہ ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم کی چھتری تلے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے عہد و پیمان کریں گے کہ جب بھی کبھی علاقے کو یا علاقہ مکینوں کو ضرورت محسوس ہوگی تو یہی نوجوانان وہ سرمایہ عظیم ہوں گے جو اپنے بھائیوں کی مدد و نصرت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔۔

پھر یہی نوجوانان جو جذبات سے ہم آہنگ ، تازہ لہو کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔۔ پھر ہم کیا خوب منظر دیکھتے ہیں کہ نون والا اس غریب انصافین کے گھر آٹا ، چینی اور دیگر اشیاء خوردونوش پہنچاتا ہے جو پارٹی قائدین اور پارٹی پالیسیوں کے بھینٹ چڑھ کر قدرے غصیلے لہجے رکھتے تھے۔۔ تو دوسری جانب کچھ انصافیںز اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور نظر دوڑانے لگتے ہیں کہ کہیں کوئی ن لیگی غربت کی آگ میں جھلس تو نہیں رہا ؟ کیا اس نے کھانا کھایا ہے؟ کہیں اس کی اولاد خالی پیٹ تو نہیں سو گئے ؟ اس کے گھر سے شیر خوار بچوں کی رونے کی آواز کیوں آرہی تھی ؟ کہیں دودھ سے محروم تو نہیں ہو گئے ؟ اور وہ سوچنے لگتا ہے ایک عمر فاروق رض تھے جو فرات کے کنارے کتے کے مر جانے پر بھی خود کو ذمہ دار سمجھتے تھے اور یہاں انسانوں کو انسانیت کی محبت اور الفت کی ضرورت درپیش ہے ' لہذا وہی انصافینز اپنے ن لیگی غریب بھائیوں کے سر پر دست شفقت رکھتے ہیں اور ان کو سایہ رحمت فراہم کرتے ہیں۔۔

جماعت اسلامی والے بھی کسی سے کم نہیں ، وہ بھی انصافیںز اور نون لیگی دوستوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر محبت جتانے والے ہیں۔۔ وہ سیاسی اختلاف رکھتے ہیں ، صبح و شام ن لیگی اور تبدیلی والوں کی حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج اور تنقید کرتے ہیں۔۔ دریں اثنا "پازیٹو یوتھ اوسیاہ" کی میٹنگ کال بلوائی جاتی ہے ' اب وہی جماعتی حضرات جو طنز و تشنیع کے تیر برسا رہے تھے ، فرمانے لگتے ہیں "یار! علاقے کی بہبود کا سوال ہے ' ہم سب کی بہتری کا سودا ہے' بحث مباحثے پھر سہی ' آؤ پہلے اوسیاہ کی بہتری اور غربت کے خلاف اور اس کے خاتمے کے لئے صف بندی کرتے ہیں" ، لہذا یہی لوگ اپنے پارٹی پرچموں کو ایک طرف رکھتے ہیں ' سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھ کر غربت مٹاؤ کی تحریک کے خاطر "پازیٹو یوتھ اوسیاہ" کا پرچم لہراتے جہاد کرنے لگتے ہیں۔۔۔

المختصر جب یہ لوگ کہتے ہیں کہ وہ پڑھے لکھے ہیں ، اور ان کا لٹریسی ریٹ سب سے زیادہ ہے تو ان کا کہنا ، ان کے عمل اور محنت سے جھلک رہا ہوتا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں "عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی / یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے" ویسے تو اوسیاہ اور اوسیاہ کے مکینوں کی شان میں بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے اور اس کے لئے وقت درکار ہے تاہم ان عظیم نوجوانوں کے گرم لہو اور عظیم جذبات کے پیش نظر قلم کچھ لکھنے کا متمنی تھا.. ان نوجوانوں کی خدمت میں اور ان کو مزید متحرک کرنے کے لیے ایک شعر حاضر خدمت کرتا ہوں :

جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا
لہُو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ

حسان عالمگیر عباسی

Address

Ausia
Murree

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Positive Youth Ausia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category